بکرا عید کے 3 دن کام آنے والی زبردست ٹپس

جیسا کہ عید آنے والی ہے تو سب اپنے گھرکی صفائیوںمیں مصروف ہیں۔ گھر کی صفائی کررہے ہیں۔ گ وشت کومحفوظ کرنے کےلیے۔ تو فریج کی صفائی کرنی بہت ضروری ہے۔ آج آپ لوگوں کو ٹپس کےبارے میں بتائیں گے ۔ جوآپ کےکام آئیں گی۔ کچن کے حوالے سے بہت اچھی ٹپس ہیں۔ ہم لوگ کیا کرتے ہیں

بازار سے سبز مر چ لاکر اس کو ٹوکری میں ڈال کر فریج میں رکھ دیتے ہیں۔ ایسا کرنےسے مرچیں جلدی گل جاتی ہیں۔ خراب ہوجاتی ہیں۔ آپ نے ایسا بالکل نہیں کرنا۔ مرچوں کو جب بھی فریج میں رکھیں۔تو ان کی ڈنڈیاں اتار کر رکھیں۔ ایسا کرنےسے وہ زیادہ دیر تک تروتازہ رہیں گی۔ پیاز کو کرسپی براؤن کرنے کے لیے پیاز کو پندرہ منٹ کے لیے دہی میں بھگو کر رکھ دیں۔ اس کے بعد پیاز فرائی کریں۔ ایسا کرنےسے پیاز بے حد براؤن ہوجائیں گے۔ جیسا کہ گرمیوں کے موسم میں بکرا عید آتی ہے تو بکر اعید میں گ وشت کو زیادہ محفو ظ کرنے کے لیے سرکہ اور پانی میں کپڑے کو بھگو کر گ وشت کے اوپر پھیلا دیں۔ توایسا کرنےسے گ وشت زیادہ دیر تک تروتازہ رہے گا۔ باسی چاولوں کو تازہ کرنےکےلیے پھرسے فریش بنانے کے لیے ایک دیگچی میں پانی ڈالیں۔ اور ان چاولوں کو ڈالد یں۔ ایک ابال آنے کے بعد چاولوں کوچھان کر پھر سے دم دے دیں۔ ایسا کرنےسے چاول پھر سے فریش اور تروتازہ ہوجائیں گے۔ آلو جب بھی بوائل کریں۔ تو انہیں گرم گرم چھیل لیں۔ جب آلو ٹھنڈے ہوجائیں گے ۔تو ان میں لیس پید ا ہوجاتی ہے۔ پلاؤ یا

بریانی بناتے وقت جب بھی پیاز کے لچھے فرائی کرے تواس کےاوپر تھوڑی سی چینی چھڑ ک دیں۔ ایسا کرنے سے پیاز کا رنگ سنہرا براؤن آئےگا۔
اور آپ کا پیا ز بھی جلد ی فرائی ہوجائےگا۔ اگر سالن بناتے وقت اگر سالن پتلا ہوگیا ہے۔ تو اس میں پانچ یا چھ عدد کاجو یا بادام کی پیسٹ بنا کرڈال دیں۔ ایسا کرنےسے سالن گاڑھا بھی ہوجائےگا۔ اور لذیذ بھی ہوجائےگا۔ سالن بناتے ہوئےسالن کی گریبی میں اگر پانی زیادہ پڑجائےتو ایسا کریں دو چمچ خشخاش لیں۔ا س توے پر براؤن کرلیں۔ تھوڑا سا پانی ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔ اور سالن میں ڈال دیں۔ اور ایسا کرنےسے پانی بھی ختم ہوجائےگا۔ اور سالن کا ذائقہ بھی اچھا ہوجائےگا۔ پکوڑوں کو نرم بنانے کےلیے اس کے آمیزے میں دوکھانے کے چمچ آئل ڈال دیں۔ ایسا کرنےسے آپ کے پکوڑے بے حد نرم بنیں گے۔ سخت پنیر کو نرم کرنےکےلیے کچھ دیر کےلیے نمک ملے پانی میں رکھ دیں۔ ایسا کرنےسے پنیر پھر سے نرم ہوجائےگا۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم لو گ جب گوبھی بناتے ہیں۔ تو بدبو پورے گھر میں آجاتی ہے۔ گھر تو کیا ؟ پورے محلے والوں کو پتہ چل جاتا ہے کہ آج ان کےگھر گوبھی بن رہی ہے۔ تو گوبھی کی بدبو ختم کرنے کےلیے آپ سالن بناتے ہوئے روٹی کا ایک ٹکڑا اس میں رکھ دیں۔ ایسا کرنےسے گوبھی میں سے بدبو نہیں آئے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *