یہ سورۃ نماز عصر پڑھتے ہی آنکھ پر دم کردیں!اللہ کی قسم اپنی آنکھوں میں روشنی اور چمک کا معجزہ دیکھ لیں گے۔

حضرت انسان کو اللہ تعالیٰ کی ودیعت کردہ بے شمار نعمتوں میں سے ایک نعمت آنکھ بھی ہے یہ اللہ تعالیٰ کا عطیہ بھی ہے انعام و اکرام اور نعمتِ عظمی بھی کیونکہ انسانی اعضاء میں آنکھ بظاہر جسم کا بہت ہی چھوٹا عضو ہے مگر اپنی اہمیت اور افادیت کے اعتبار سے نہایت ہی عظیم اہم اور حساس

بھی ہے ۔یاد رہے کہ آنکھ اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور اسی کی بدولت ہم دنیا کی خوبصورتی اور رنگا رنگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں ہمیں چاہئے کہ خدا کی اس نعمت کی دیکھ بھال اور حفاظت کریں آنکھ اور نظر کی قدروقیمت اس انسان سے پوچھی جائے جو اس نعمت سے محروم ہے تووہ آپ کو بتائے گا کہ اس نعمت کی کیا قدر ہے۔ لیکن جن کو اللہ نے یہ نعمت عطا کی ہوئی ہے وہ اس نعمت کی قدر نہیں کرتے اس کی حفاظت نہیں کرتے جس کی وجہ سے آنکھوں کی مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں اس تحریر میں ہم آپ کو ایک ایسا قرآنی عمل بتائیں گے جس سے انشاء اللہ آپ کی آنکھوں کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے آپ کی آنکھوں میں ایسی چمک اور روشنی پیدا ہوگی کہ آپ خود حیران ہوجائیں گے یہ عمل قرآن پاک کی ایک سورۃ کا عمل ہے جس کو آپ نے روزانہ عصر کی نماز کے بعد کرنا ہو گا ۔یادرہے کہ جسم انسانی کا ہر عضو اپنی جگہ بہت ہی اہمیت اور قدرو قیمت کا حامل ہے۔ مگر کسی ایک کے چھن جانے کے بعد ہی انسان کو اس کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے اگر انسانی جسم کے تمام اعضاء کی ساخت ا ن کی باریکیوں

اور فوائد پر غور کیاجائے تو ہر ایک عضو کی اپنی ایک جگہ اہمیت ہے خود اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی خلقت پر غور کریں آنکھ کے ذریعے انسان دنیا کی ہر نعمت اور ہر شے کو دیکھنے پر قادر ہوتا ہے اور یہی آنکھ کا اولین وظیفہ بھی ہے اب یہ انسان کی خوشبختی یا بدبختی پر منحصر ہے کہ وہ دیکھنا کیا چاہتا ہے دنیا کی نعمتوں اور اس کی صنعت کو دیکھ دیکھ کر کچھ لوگ نصیحت اور عبرت حاصل کرتے ہیں تو کچھ لوگ اس نظر سے اللہ کی نافرمانیاں بھی کرتے نظر آتے ہیں قرآن پاک میں اللہ نے نظروں کی حفاظت کرنے کا حکم دونوں یعنی مردو اور عورتوں کو دیا ہے۔
اور فرمایا ہے کہ اپنی نگاہوں کی حفاظت کرو اپنی نگاہوں کو ہمیشہ نیچا رکھو تا کہ تم گناہوں سے بچ سکو جن کی آنکھیں نہیں ہوتی وہ اکثر یہ آواز لگاتے ہیں کہ آنکھوں والوں آنکھوں کی قدر کرو اور آنکھوں والے اس وقت ڈاکٹروں کے پاس چکر لگاتے ہیں جب ان کی آنکھوں میں مسائل شروع ہوجاتے

ہیں آنکھوں کے مسائل سے چھٹکارا اور ان کی حفاظت کے لئے یہی قرآنی وظیفہ کرتے رہیئے اور اس کو اپنا معمول بنالیجئے اور اپنے آنکھوں کے مسائل سے نجات حاصل کیجئے۔اس عمل سے اللہ کے فضل سے آپ کی آنکھوں میں روشنی اور چمک پیدا ہوگی اگر آپ کی نظر کمزور ہوگی تو وہ بھی ٹھیک ہوجائے گی آپ کی بینائی کبھی کم نہ ہوگی اور نہ ہی آپ کو آنکھوں کی بیماری ہوگی یہ عمل آزمودہ عمل ہے اس کے یقین کے ساتھ کریں۔ تو چند ہی دنوں میں انشاء اللہ آپ اس کے اثرات دیکھ لیں گے یادرہے کہ اس عمل کو آپ نے نماز عصر کے بعد کرنا ہوگا مردحضرات کے لئے ضروری ہے کہ وہ مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز ادا کریں اور خواتین تو ظاہر ہے گھر پر ہی نماز ادا کریں گی عصر کی نماز کے بعد آپ نے سورہ نباء :عم یتسائلون کو تین مرتبہ پڑھنا ہے جو کہ تیسویں پارے کی پہلی سورت ہے جو کہ زیادہ لمبی نہیں ہے دو رکوع کی مختصر سورت ہے جس کو ایک بار پڑھنے میں مشکل سے 3 سے 4 منٹ لگتے ہوں گے اول و آخر درود پاک ضرور پڑھئے اور اس دوران آپ نے کسی سے گفتگو نہیں کرنی اس سورت کو تین مرتبہ پڑھ کر اپنی انگلیوں کے پوروں پر دم کر کے اپنی آنکھوں پر پھیر لیجئے اور اللہ سے دعا کیجئے۔اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *