جن بہن بھائیوں کا رشتہ نہ ہو رہاتو ان کے لیے ایک خاص وظیفہ

جس کا کوئی کام بھی پورا نہ ہوتا بالخصوص رشتہ نہ ہوتا ہو وہ آیت کریمہ کو بکثرت اپنے ورد میں رکھے ، اس کا ہر کام پورا ہوگا۔ کوئی مہم درپیش ہو، یا سر پر بے پناہ قرض ہوتو نماز جمعہ کے بعد آیت کریمہ پانچ سو بار پڑھنے سےا ن شاءاللہ عزوجل مشکل حل ہوگی۔ اگر لڑکے یا لڑکی کا رشتہ نہ ہوتا

ہو پانچ سو ایک بار نماز ِ فجر کے بعد آیت کریمہ کا ورد کریں۔ گیارہ روز تک وظیفہ کرنے کے بعد اللہ پردہ غیب سے مد د فرمائےگا۔ آیت کریمہ کاورد کرنا ہر مرض کے لیے اکسیر ہے۔ اپنے نفس کو قابو کرنے اور دل کو شیطانی وسوسوں سے پاک کرنے کی غرض سے ہر نماز کے بعد آیت کریمہ کا ورد کریں، انشاءاللہ عزوجل نفس مغلوب ہوگا اور طبیعت نیک کاموں کی طرف ہوگی۔ آیت کریمہ کا کثرت سے ورد کرنے والا ناحق قید سے جلد رہائی پا تا ہے۔ آیت کریمہ کو اعداد کی تعداد کے مطابق پڑھنے سے اللہ پڑھنے والے کو عقل وفہم کی دولت سے نوازتا ہے۔ لوگوں کی نظروں میں اس کی اہمیت کو بڑھا دیتا ہے۔ لوگ اس کی رائے کو مقدم سمجھتے ہیں اور ہر مشکل کےلئے اس سے مشورے کے طالب ہوتے ہیں آیت کریمہ یہ ہے:”لَآ اِ لٰہَ اِ لَّآ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ” (پارہ 17 سورہ انبیاء آیت 87)

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *