مضبوط محبت کو کیسے بھلایا جائے

جب ہمیں کوئی بہت اچھا لگتا ہے۔ جسے ہم چاہتے ہوں اور کسی وجہ سے اس سے دوری ہوجائے یا وہ ہمیں چھوڑ کر چلاجائےتو اس کی یادیں ہمیں جینے نہیں دیتی یہی وہ بنیادی وجہ ہے کہ ہم اس کو لے کر اپنی سوچوں کو نہیں روک سکتے۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا جواب پر لڑکی اور عورت چاہتی ہے۔

اور وہ چاہتی ہے۔ کہ ان حالات میں جب کسی کی سوچ نہ رک رہی ہوتو کیاکیا جائےدراصل ایسا اعتماد کی کمی یا فقدان سے ہوتا ہے۔ تو اس کے لیے سب سےپہلے آپ خواتین کوئی سمجھنے کی ضرورت ہےکہ یہ عام بات ہے۔ میں اس بات کو اچھے سےسمجھ سکتا ہوں۔ کہ جب ہم کسی کےساتھ محبت میں ہوں ۔ تعلقات چاہتے ہوں اور اسی دوران کوئی ہم سے دور ہوجائےاس دوران ہم سے دو بڑی غلطیاں ہوجاتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ ہم تعلقات کے دوران اپنی زندگی کا مقصد بھول جاتے ہیں۔ دوران تعلقات اس مقصد کو نہیں بھولنا چاہیے ۔ دوران تعلقات جہاں ہم اپنی زندگی کامقصد کھوتےہیں ۔ وہیں تعلقات میں دوری کی صورت میں اپنے ساتھی کو بھی کھودیتےہیں ۔ اور پھر ہم اکیلے پر جاتے ہیں۔ اکیلے اس لیے کہ ہمارے پارٹنر سے ٹیکسٹ کا تبادلہ رک جاتا ہے۔ جیسے سلام دعا بات چیت محبت بھری باتیں پیار اور ان چیزوں کا رک جانابہت بڑے جھٹکے کی طرح ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہم ہماری سوچ کو نہیں

روک پاتے اور ہم مسلسل اس کولے کر سوچتے رہتے ہیں کہ اب اس صورت حال سے نکلنا کیسے ہے ؟ اور اس کا سامنا کیسےکرنا ہے؟ تووہ آپ کو بتاتے ہیں۔ پہلی ٹپ : اب اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنا روٹین بنائیں ۔ اگر ہم روزانہ کا روٹین بنائیں کہ کل کیا کرنا ہے۔ ہر گھنٹے بعد کیا کرنا ہے۔ اور کیسے کیسے مصروف رہنا ہے۔ اور یہ بہت اہم ہے مصروف رہنے کےلیے ۔ دوسری ٹپ: دوسری ٹپ میں چاہو ں گا کہ آپ کچھ حاصل کریں اپنے بڑے بڑے خوابوں کا شا ہکار بنانے کا سوچیں جو آپ کی زندگی کا مقصد اور ہدف ہے۔ اسے پورے کرنے میں لگ جائیں اگر آپ اپنے خوبوں اور اپنے ہدف کے حصول میں لگ جائیں گے۔ جیسے اسٹڈی شروع کردیں ۔ کچھ سیکھنا شروع کردیں۔ کوئی زبان سیکھنا شروع کردیں۔ ان چیزوں میں آپ اپنے آپ کو مصروف رکھ کر اپنی توجہ دوسری جانب منتقل کرسکتی ہیں میں سمجھ سکتا ہوں۔ کہ یہ آسان نہیں ہے آپ دکھی ہیں آپ کی محبت میں پاگل

ہیں آپ پریشان ہیں۔ اب آپ کو کچھ اہم بتانے جارے ہیں ۔ کہ کسی کو یاد کرنا کسی کے بارے میں سوچنا کسی کو لے کر بیٹھے رہنا مان لیتا ہوں کہ صیحح ہے لیکن کسی کا آپ کی عزت نہ کرنا آپ کو دھو کہ دینا محبت کرکے دور ہوجانا یہ تو صیحح نہیں ہے۔ پھر ایسے شخص کو حاصل کرنے کی دوبارہ کوشش اس سے دوبارہ تعلق جوڑنا اور پھر یہ سوچ لینا کہ آپ اس کے بغیر ادھوری ہیں توسن لیں کہ یہ سب غلط ہے۔ اس لیے اگر وہ آپ کے دماغ سے نہیں نکل رہا تو جیسا کہ میں نے کہا کہ اپناروٹین چینج کریں۔ اور طویل مصروف ہوجائیں۔ اپنے خوابوں کو پورا کریں۔ مصروف رہنےسے اس کی یادوں میں نمایاں کمی آئے گی اور منفی خیالات آنا بھی کم ہوجائیں گے ۔اور اس کی جگہ مثبت خیالات آنے لگے گے۔ اور آپ کے جذبات ایک بار پھر جاگ جائیں گے۔ اور آخری بات کہ ا س کانام کبھی ذہین میں نہ دہرائیں نہ ہی لکھیں۔ اور نہ ہی آنے دیں ۔ جتنا ہوسکے اپنی دوستوں کو وقت دیں ان سے خوب ہنسیں بولیں باتیں کریں۔اور اپنی فیملی سے خوب جڑے ر ہیں ۔ اپنی زندگی کے ہر ایک سیکنڈ سے لطف اندوز ہوں اس طرح آپ ان خیالات سے نکل سکتی ہیں۔کنٹرول کر سکتی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *