لیموں کا رس اور انڈے کی سفیدی

ہمارے چہرے کے مسام کچھ جلدی مسائل اور خشکی کی وجہ سے کُھل جاتے ہیں۔اگر آپ اپنے چہرے کے مسام بند کرنا چاہتے ہیں اور صاف ستھرا چہرہ چاہتے ہیں تو ذیل میں بتائے ہوئے طریقے استعمال کریں۔لیموں کا رس اور انڈے کی سفیدی:انڈے کی سفیدی اور لیموں کے رس کو مکس کریں اور چہرے پر لگائیں۔

اس کی وجہ سے آپ کے چہرے کے مردہ سیلز صاف ہوں گے اور نئی جلد کی وبدولت چہرہ شاد نظر آئے گا۔ ٹماٹر اور لیموں کا رس:دوٹماٹروں کا پیسٹ بنائیں اور اس میں لیموں کا رس شامل کریں۔اب اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور15منٹ بعد دھولیں،چہرے سے تمام زہریلے مادے صاف ہوجائیں گے۔عرق گلاب، کھیرا اور لیموں:ایک کھانے کا چمچ عرق گلاب اور چند قطرے لیموں کا رس اور کھیرے کو پیس کر چہرے پر لگائیں۔15منٹ لگارہنے دیں اور پھر تازہ پانی سے دھولیں۔بادام اور لیموں کا رس:چند بادام رات کو پانی میں بھگودیں اور اگلی صبح انہیں پیس کر باریک کرلیں۔ اب ان میں ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس ڈالیںاور اس پیسٹ کو چہرے پر15منٹ تک لگائیں۔اس کے بعد تازہ پانی کے ساتھ دھولیں،چہرہ تروتازہ ہوجائے گا۔

جلد کی حفاظت اور نکھار کو برقرار رکھنا ایک قدرتی مسئلہ ہے جس کے لیے آج کے مرد و خواتین سب ہی پریشان ہیں ، اکثر مہنگی پراڈکٹس بھی کام نہیں کرپاتیں ، لہذا ہم لائیں ہیں آپ کےلیے ایسے گھریلو نسخے جو بغیر کسی سائیڈ افیکٹ جلد کے پانچ مسائل حل کریں گے۔جیسے جیسے ماحولیاتی آلودگی دنیا میں بڑھ رہی ہے جلد سے متعلق مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، دوسری جانب مسابقت میں مبتلا کاروباری دنیا صارفین کے مسائل کے حقیقی حل کے بجائے ،کیمیکلز پر مبنی پراڈکٹس بیچنے میں مصروف ہیں جس کے سبب متعدد جلدی امراض میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔جلد کے متعدد امراض کے پیچھے آلودگی ، آلودہ یا کھارا پانی ، سورج کی بنفشی شعاعیں اور اس جیسے دیگر کئی عوامل کارفرما ہیں ۔ قدرت کے نظام میں خلل کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کی درستی قدرتی طریقے سے کرنا ہی سب سے بہتر ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *