عید سے پہلے چاول کا پاؤڈر بنا کر چہر ے پر لگائیں

عید کے قریب آتے ہی خواتین کی جہاں جوتے ، کپڑے اور چوڑیاں کی میچنگ بڑھ جاتی ہے۔ ایسے ہی میں سب سے زیادہ چہرے کی مرجھائی ہوئی بے جان جلد اور بھیگی رنگت پریشانی کا سبب بنتی ہے۔جس کا علاج ہر گھر میں موجود چند مفید اجزاء کے ذریعے سے ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ پارلرجائے

بغیر اس عید پر تروتازہ اور شاداب دکھنے کےلیے ہر گھرمیں باآسانی دستیاب چاولوں کااستعمال کرتے ہوئے فیشل کیاجاسکتا ہے۔ جس کے حیرت انگیز نتائج آپ کو کبھی پارلر رخ نہ کرنے پر مجبور کردیں گے۔ چاولوں کے استعمال سے صدیوں سے خوبصورتی بڑھانے کےلیے کیا جارہا ہے۔ اب تو بیوٹی کاسمیٹکس پراڈکٹس کمپنیز بھی چاولوں کی افادیت جان گئی ہیں ۔ اس لیے ان کی جانب سے شیمپو ، کریموں میں چاولوں کی موجودگی کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ چاولوں کی مدد سے خوبصورتی سے متعلق متعدد فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔جن میں گوری رنگت، صاف شفاف جلد اور لمبے گھنے بال شامل ہیں۔ گھر ہی میں چند دنوں میں متاثرہ جلد کی بحالی کےلیے رائس ٹونر بنا کر لگانا شروع کردیں۔ عید تک یہ ٹونر کھلے مسام بند کرکے جلد کو تروتازہ اور شاداب بنا دےگا ۔ مزید یہ کہ خوبصورتی میں اضافے کےلیے چاولو ں کے استعمال کے چند ایک طریقے آپ کو بتا تے ہیں۔ وہ بھی نوٹ کرلیں۔ جن سے پارلر گئے اور وقت ضائع کیے بغیر ، آج ہی سے گھر میں رہتے ہوئے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ رائس ٹونر بنانے کےلیے ایک کپ چاولوں کو دھو

لیں۔ اس میں ایک کپ پانی ڈال کر ایک گھنٹہ یا پوری رات کےلیے ڈھانپ کر رکھ دیں۔ چاول پانی سے چھاننے کے بعد اس کو ایک ہفتے کےلیے فریج میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ روزانہ چہرہ دھونے کے بعد ان چاولوں کےپانی سے روئی کی مد د سے اپنا چہرہ صاف کریں۔ یا اسپر ے بوتل کی مدد سے چہرے پر اسپر ے کریں۔ اس سے آپ کی سکن چمکدار اور نکھر جائےگی۔ کھلے مسام بند ہوجائیں گے۔ اور جلد نروملائم محسوس ہوگی۔ بہترین نتائج کےلیے رائس ٹونر سے سکن صاف کرنے کے بعد تولیہ یا سوتی کپڑا نیم گرم پانی میں بھگو کر اپنے چہرے پر چند منٹوں کےلیے رکھ دیں۔ چاولوں میں اینٹی آکسیڈ ینٹس ، اینٹی ایجنگ ، اینٹی انفلا مینٹری ، قدرتی سن سکرین اور قدرتی وائیٹنگ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جس کے نتیجےمیں اس کے استعمال سے کیل مہاسوں کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔ داغ دھبے ختم ہوجاتے ہیں۔ بلیک ہیڈزکا خاتمہ اور ڈیڈ سکن کا بھی صفایا ہوجاتا ہے۔ رائس اسکرب کے استعمال سے آپ کی سکن واضح طور پر چند دنوںمیں ہی صاف وشفاف اور بے داغ ہوجاتی ہے۔ا ور آپ کے چہرے پر قدرتی گورا پن آجاتا ہے۔ چاولوں کا اسکرب بنانے کےلیے کچے چاولوں کو پیس لیں۔ اب دو چائے کے چمچ پسے ہوئے رائس پاؤڈر میں دو چمچ شہد کے مکس کر لیں۔ بہترین اور واضح

نتائج کےلیے اس اسکرب سے روزانہ دس سے پندرہ منٹ ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں۔ اگر آپ کو شہد موافق نہیں ہے۔ تو اس اسکر ب میں ایلوویر اجیل یاناریل کا تیل بھی ملایا جاسکتا ہے۔ چارچمچ ابلے ہوئے چاول کے لے لیں۔ اور اس کو میش کرلیں۔ اب اس میں چار چمچ دہی ایک چمچ آٹا اور ایک چمچ بیسن ملا لیں۔ آٹا اور بیسن میں سے کوئی ایک بھی استعمال کرسکتےہیں۔ اس پیسٹ کو اچھی طرح سے مکس کرکے یکجان بنا لیں۔ اب اس میں چند قطرے ناریل تیل کے شامل کرلیں۔ اس کریم سے پندرہ سے بیس منٹ مساج کر یں۔ اور صاف پانی سے دھو لیں۔ اب چاولوں کی اس کریم فیس ماسک کی طرح چہرے ، گردن ،ہاتھوں اور بازؤں پربیس منٹ کے لیے لگائیں ۔ اور چھوڑ دیں۔ بیس منٹ کے بعد صاف اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ چاولوں کی کریم اور ماسک بیوٹی پارلر کے وائیٹنگ فیشل سےکم نہیں ہیں۔ بہترین نتائج کےلیے اس عمل کو ہفتے میں ایک بار ضرور دہرائیں۔ چاول کا ماسک تیار کرنے کے لیے ایک بڑا چمچ چاول کا پاؤڈر لے لیں۔ اور پھر اس میں ایک بڑا چمچہ بیسن اور ایک چٹکی ہلدی شامل کرلیں۔ ان تمام چیزوں کو یکجان کرنے کے بعد اس میں دودھ یا عرق گلا ب ڈال کر اپنے چہرے پر ہلکے ہاتھ سے مسا ج کریں۔ مساج کرنے کے بعداسے اپنے چہرے پر پندرہ سے بیس منٹ کے لیے لگا رہنے دیں۔ جب ماسک خشک ہوجائے۔ تو اسے دھو لیں۔ ایسا کرنےسے چہر ہ تروتازہ اور جلد نرم وملائم ہوجائےگی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *