کھجور کے 3 دانوں پر سورت فاتحہ اسطرح سے پڑھ لیں

اس عمل میں آپ نے کرنا یہ ہے کہ ایک پیالی میں کھجور کے تین دانے رکھ لینے ہیں۔ اسکے بعد اول وآخر گیار ہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ لینا ہے۔ اس کے بعد آپ نے قرآن پاک کی پارہ نمبر ایک کی پہلی سورہ ” سور ت الفاتحہ ” کی نوے مرتبہ تلا وت کرنی ہے۔ جب نوے مرتبہ ” سورت فاتحہ ”

کی تلاوت ہوجائے پھر آپ نے گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر جو بھی پڑھا ہے ان کو کھجوروں پر دم کردیناہے۔ آپ نے کھجور وں پر دم کرکے روزانہ نہارمنہ یہ کھجوریں کھالینی ہے۔ اس عمل کو باقاعدگی کے ساتھ سات دن تک بلاناغہ کرتے رہناہے۔ اور کوشش ایسی ہو کہ کوئی بھی دن ٹوٹنے نہ پائے ورنہ دن میں ایک بھی دن چھوٹ گیا۔ تو دوبارہ سے آپ نے سات دن تک مسلسل اور بلاناغہ کرنا ہوگا۔ عمل آپ رات میں بھی کرسکتے ہیں۔ دن میں کسی بھی وقت کرسکتے ہیں۔ لیکن عمل کرکے کھجوروں پر دم کرکے وہ کھجوریں آپ نے رکھ لینی ہے۔ پھر ان کھجوروں کو نمازفجر کے بعد جب بھی نہارمنہ ان تینوں کھجور وں کوکھالینا ہے۔ انشاءاللہ! اس عمل کے کرنےسے آپ کے اندر ایسی تبدیلیاں آئیں گی کہ آپ حیران رہ جائیں گی۔ کھجور کے بارے میں کہاجاتا ہے یہ بہت طاقت ور چیز ہے۔ اور اس کو کھانے سے ہمارے جسم پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس کی افادیت سے کوئی انکا

رنہیں کرسکتا۔ انشاءاللہ ! سور ت فاتحہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ آپ پر رحمت فرمائیں گے۔ اور کھجور کا استعمال جو ہے وہ سنت رسول ﷺ ہے۔ اس عمل کو آپ نے سات دن باقاعدگی اور بلاناغہ کرنا ہے۔ انشاءاللہ ! آپ کے جسمانی نظام اور آپ کو صحت کے بہت سارے مسائل سے چھٹکارا مل جائے گا۔ یہ عمل ایک تو آپ کی صحت کے حوالے سے آپ کو فائدہ بخشے گا۔ اور دوسرا جوقرآن پاک کی پہلی سورت مبارکہ کے ورد کی وجہ سے اللہ تعالیٰ سے جو دعا مانگیں گے اس پر بھی آپ پر اپنا خاص فضل فرماتے ہوئے ۔آ پ کی دعاؤں کو آپ کے حق میں قبول فرمائیں گے۔ کیونکہ ہم اللہ کا ذکر کررہے ہیں۔ نوے مرتبہ سورت فاتحہ کی تلاوت کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے ہا ں جھولی پھیلا کر اپنے تمام تر مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ، ہرکام ، ہر مقصد میں کامیابی کی نیت سے دعاکرلینی ہے۔ انشاءاللہ ! اس عمل کی برکت سے آپ کو جسمانی طور پر فوائد حاصل ہوں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ روحانی طور پر آپ کے تمام تر مسائل کے حل کے ذریعے بھی اللہ تعالیٰ آپ کو فائد ہ عطافرمائیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *