صرف 2 روپے کی یہ چیز لے آئیں موہکے اور مسے ختم ہوجائیں ؟

موہکے اور مسے کا نایا ب نسخہ آپ کو بتائیں گے۔ اگر آپ کی سکن پر کہیں مسے یا موہکے ہیں۔ اور وہ آپ کی جان نہیں چھوڑ رہے۔ آپ کے لیے بہت ہی آسان او رآزمودہ نسخہ لائے ہیں ۔جس کے استعمال سے آپ کے دوبارہ اس جگہ پر موہکا یا مسا دوبارہ نہیں نکلےگا ۔ اس آزمودہ نسخے کو بنانے

کےلیے آپ کو کھانے کاسوڈا یعنی کہ میٹھا سوڈا چاہیے ہوگا۔ایک چمچ ڈال دیں۔ اس میں تھوڑا ساپانی ملا کر اس کا پیسٹ بنالیں ۔اب آپ کو اس کے طریقے استعمال بتاتے ہیں کہ آپ نے اس کو استعمال کیسے کرنا ہے؟ اس کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ آپ نے اس پیسٹ کو ٹھیک مسے کے منہ پر لگائیں۔ اور اس پر پٹی باندھ دیں۔ اور صبح اٹھ کر پٹی کھول کر اس کو صاف کرلیں۔ اسی طرح آپ صرف چند ہی دن اسے استعمال کرکے دیکھیں۔ انشاءاللہ! آپ کے موہکے یا مسے ختم ہوجائیں گے۔ اور دوبارہ اس جگہ موہکے یا مسے نہیں نکلیں گے۔ یہ بہت ہی آزمودہ نسخہ ہے۔ جنہیں بھی یہ مسئلہ ہے وہ ضرور استعمال کریں۔اور اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ درج ذیل ٹوٹکے بھی کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔تھوڑی سی مقدار میں روئی لیں اور اسے

سیب کے سرکے میں ڈبو دیں، پھر اسے مسوں پر رکھ دیں اور کچھ دیر کے لیے لگا رہنے دیں۔ اس عمل کو کئی دن تک دہرائیں، آپ دیکھیں گے کہ مسے بتدریج سکڑ کر غائب ہوجائیں گے۔ کیسٹر آئل اور بیکنگ سوڈا کے مسکچر کو مسوں پر لگائیں اور پھر اس پر بینڈیج یا پٹی لگا دیں۔ اس مکسچر کو چند گھنٹوں کے لیے لگا رہنے دیں، بہتر نتائج کے لیے اس عمل کو دن میں دو سے تین بار دہرائیں۔ ایک پیاز کو کاٹین اور نمک چھڑک کر ایک ڈونگے میں رات بھر کے لیے چھوڑ دیں، اگلی صبح اس کا عرق نکالیں اور اسے دس سے بارہ دن تک ہر رات متاثرہ حصے پر لگائیں۔ کیلے کے چھلکے کا ایک چھوٹا ٹکڑا کاٹیں اور اسے مسے کے اوپر رکھ دیں۔ اسے کسی بینڈیج سے چپکا دیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں، اس عمل کو اس وقت تک دہرائیں جب تک مسہ ختم نہیں ہوجاتا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *