سرسوں کے آئل میں یہ ملا کر 2 گھنٹے لگا رہنے دیں

یہ آئل آپ کی ہئیر گروتھ کو بڑھائےگا۔ بالوں کو گرنے سے روکے گا۔ بالوں کو سلکی اور شائنیگ اور خوبصورت بنائے گا۔ اس کی سب سے اہم اور خاص بات یہ ہے کہ یہ خشکی یعنی ڈینڈرف کو ختم کرے گا۔ تو آپ کو اس بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔آئل بنانے کے لیے سب سے پہلے جنجر یعنی ادرک چاہیے۔

آپ دو سے تین انچ کا ٹکڑا ادر ک کا کاٹ لیں۔ ان کو چھوٹوں چھوٹوں ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ادرک کا رس پوٹاشیم، فاسفورس،میگنیشیم اور وٹامنز سے بھر پور ہوتا ہے۔ جو آپ کے بالوں کو مضبوط ، چمک دار اور گھنے بنانے میں مدد کرتا ہے۔ ادرک بلڈ سرکلولیشن کو بڑھاتی ہے۔یعنی آپ کے خ ون کے بہاؤ کو تیز کرتی ہے۔ جس کی وجہ سے بال تیزی سے اگتے ہیں۔ اور جھڑنا بند ہوجاتے ہیں۔ادرک کارس لگانے سے بالوں کی خشکی آہستہ آہستہ ختم جبکہ سر کی جلد صحت مند ہوجاتی ہے۔ اور بال مضبوط اورگھنے اور چمک دار ہوجاتے ہیں۔ اب ادر ک کو گرائینڈر میں باریک پیس کر چھاننی کی مدد

سے ایک باؤل میں چھان لیں۔دوسری چیز ناریل کا تیل لیں گے۔ ناریل کا تیل بالوں کی جڑوں کو مضبوطی پیدا کرتا ہے ۔ اور انہیں گرنے سے بچاتا ہے۔ ناریل تیل بالوں میں لگانے سے ان کی چمک برقرار رہتی ہے۔اور بال تیز ی سے لمبے ہوتے ہیں۔ آپ نے ایک باؤل میں دو چمچ ناریل تیل لیں۔ آپ ایک بڑے باؤل میں گرم پانی ڈالیں۔ اور ناریل والے باؤل کو اس پانی میں رکھ لیں۔ تاکہ یہ تیل تھوڑا سا گرم ہوجائے ۔ تو جب یہ تھوڑا سا گرم ہوجائے تو اس کو نکال لیں۔ اور اس ادرک کے رس میں اس کو ڈال لیں۔ اس کو اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ مکس کرنے کے بعد آپ کا یہ آئل بالوں میں لگانے کے لیے بالکل تیا ر ہے۔ آپ اس آئل کو بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح سے لگا لیں۔اس کی دو سے چار منٹ کےلیے مساج کریں۔ اب اس آئل کو دو گھنٹے

کےلیے لگا رہنے دیں۔ آپ نے دو گھنٹوں کے بعد اپنے بالوں کو سادہ پانی سے دھو لیں۔ اس کےبعد آپ شیمپو اور کندیشنر استعما ل کرسکتے ہیں۔ ایک ضروری بات یاد کر لیں۔کہ آپ ادرک کے رس کو سرسوں کے تیل میں بھی مکس کر کے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس میں چارچمچ سرسوں کا تیل ڈال لیں۔ اس کو اچھی طرح سے مکس کریں۔ اور جو طریقہ آپ کو پہلے بتا چکی ہوں اسی طریقے سے اپنے بالوں میں اپلائی کریں۔یہ جو ادرک کے رس اور ناریل کے آئل سے تیا ر کیا تھا آپ اس کو کسی شیشے کے جار میں محفوظ کرلیں۔ پھر فریج میں دو ہفتے کےلیے سٹو ر کر سکتے ہیں۔ کیونکہ ناریل کا آئل فریج میں رکھنے جم جاتا ہے۔ اس لیے اس کو جب بھی استعمال کریں۔ تو اس کو تھوڑا سا گرم کریں۔ اس کے بعد ہی اس کو استعما ل کریں۔ آپ اس کو ہفتے میں دو سے تین مرتبہ اپلائی کریں۔ اور بالوں کا گرنا اور بالوں کی چمک اور بالوں کی خوبصورتی بڑھائیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.