رات سونےسےپہلے بس یہ ایک گلاس پی لیں

پٹھوں کی کمزوری کی بہترین دوائی دودھ ہے۔ دودھ ہے۔ اچھا دودھ کہاں سے آیا ہے؟ جنت میں دودھ کی نہریں ہیں۔ دودھ میں پانچ چیزیں ملاؤ۔ دودھ میں ہلدی ملاؤ، آدھی چائے کی چمچ ہلدی ملاؤ۔ کیوں ملانی ہے۔ کیونکہ جس بیچارے کاجسم درد کررہا ہے۔ تکلیف کررہا ہے۔ اس درد کو دور کرنے کےلیے ہمارے

پنجاب میں جس کو چوٹ لگتی تھی ۔ درد ہوتی تھی۔ اس کوسیانے لوگ کیا کہتے تھے کیا دو ۔ہلدی دو۔ دوسری چیز ہے دارچینی ۔ جو ہڈیوں کا درد ہے۔ جو نشہ کرتا ہے اس کےپٹھوں میں صرف درد نہیں ہوتا۔ اس کی ہڈیوں میں بھی درد ہوتا ہے۔ ہڈیوں کے درد کو ٹھیک کرنا چاہتے ہو تو اس کے لیے بہترین چیز دار چینی ہے۔ تیسری چیز جو نشہ کرنے والا ہوتا ہے۔ اس کے اندر خشکی آجاتی ہے۔ خشکی کو دور کرنے کی بہترین دوائی آپ کی سونف ہے۔ اور آپ کی سبز الائچی ہے۔ دولونگ دودھ میں ڈال دو۔ ایک گلاس دودھ لو۔ آدھی چائے کی چمچ ہلدی ڈالو۔ آدھی چائے کی چمچ دارچینی ڈالو، آدھی چائے کی چمچ سونف ڈالو۔ دو سبز الائچیاں ڈالو اور دو لونگ ڈالو۔ اس کو اتنا پکاؤ، اتنا پکاؤ ۔ کہ ایک گلاس دودھ پونا رہ جائے۔ ا س دودھ کو آپ ایک وقت سوتے وقت تو لازمی پئیں گے۔ اگرجسم میں درد صبح کو ہو تو صبح کے وقت پیو۔ اگر دوپہر کے وقت ہو تو دوپہر کےوقت پیو۔

اگر آپ وزن کم کرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں تو آپ کیلئے زیرے سے اچھا قدرتی تحفہ کیا ہوسکتا ہےجدید سائنسی تحقیق کے مطابق زیرے کا استعمال تیزی سے وزن کم کرتا ہے، جسم کی فالتو چربی میں کمی لاتا ہے اور منفی کولیسٹرول لیول کو بھی قدرتی طریقے سے کم کرتا ہے۔ زیرے میں تھائیمول اور دیگر ضروری روغنیات پائے جاتے ہیں جو سلاؤری گلینڈ کو متحرک کرکے نظام انہضام کو بہتر بناتے ہیں۔ یعنی اگر آپ بدہضمی کا سامنا کررہے ہیں تو چٹکی بھر زیرے کو اپنی چائے میں شامل کر کے اس مسئلے سے نجات پا سکتے ہیں۔ اگر آپ زیرے کو وزن کم کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہ رہے ہیں تو ایک چمچ زیرہ پانی کے ایک گلاس میں شامل کرکے اسے ابالیں۔ جب پانی کی رنگت بھوری ہوجائے تو اسے چولہے سے اتار کر برتن کو ڈھانپ

دیں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد آپ زیرے اور پانی کے اس آمیزے کو دن میں تین بار پئیں۔ا گر آپ کو اس کا ذائقہ زیادہ تیز لگے تو ابلتے ہوئے پانی میں زیرہ ڈال کر پانی کو چھان لیں اور اس کے بعد ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے استعمال کریں۔اسی طرح آپ ایک چمچ زیرے کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھ سکتے ہیں۔ صبح کے وقت اسے ابالئے اور پی لیجئے۔ یہ نسخہ آپ کی چربی کو تیزی سے پگھلانے میں معاون ثابت ہو گا۔ زیرے کا کھانوں میں باقاعدگی سے استعمال بھی وزن کم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔اسے استعمال کرنے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ تین گرام پسے ہوئے زیرے کو تھوڑے سے شہد میں ملالیں اور اسے باقاعدگی سے کھائیں۔ا سی طرح زیرے کو لہسن اور لیموں کے ساتھ ملا کر بھی وزن کم کرنے والا آمیزہ بنایا جاسکتا ہے۔ لہسن اور لیموں فالتو چربی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور جب انہیں زیرے کے ساتھ ملالیا جائے تو وزن کم کرنے کا بہترین نسخہ تیار ہوجاتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *