اعصاب اور دماغ کو فولاد بناناہے

کلونجی کا نام تو آپ نے سنا ہی ہوگا جسے مختلف کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں بھی اس کے استعمال کے فوائد ملتے ہیں۔مگر کیا آپ واقعی اس کے فوائد سے واقف ہیں جو آپ معمولی محنت سے حاصل کرسکتے ہیں؟کھانوں کو ذائقہ اور

مہک دینے سے ہٹ کر بھی یہ سیاہ بیج متعدد طبی فوائد کے حامل ثابت ہوتے ہیں جس کی وجہ ان میں موجود وٹامنز، امائنو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز ، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیم اور متعدد دیگر اجزاء کی موجودگی ہے۔اس کے علاوہ اس میں جراثیم کش اور رسولی سے بچاﺅ کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں اور کلونجی کو مشرقی وسطیٰ میں 2 ہزار سال سے زائد عرصے سے استعمال کیا جارہا ہے اور عرب افراد اسے دوا کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔مختلف امراض جیسے یرقان، جلدی عوارض، ہاضمے کے مسائل ، دمہ، ہڈیوں کی کمزوری اور بخار وغیرہ کے علاج کے لیے ان کا استعمال ہوتا ہے۔ لونجی کو آپ اپنی غذا میں ڈال کر استعمال کرسکتے ہیں جیسے دہی اور لیموں کے عرق میں اسے مکس کریں اور پی لیں۔اسی طرح ناشتے یا رات کے کھانے میں بھی اس کے چند دانے چھڑک کر کھانا آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔یہاں آپ یہ جان سکتے ہیں کہ روزانہ ان سیاہ دانوں

کو کھانا آپ کو کن کن امراض سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔کلونجی کا تیل بالوں کے گرنے سے روکنے میں مدد دے کر گنج پن سے بچاتا ہے جبکہ بالوں کی نشوونما بھی تیز کرتا ہے۔یہ بالوں کو وہ نمی فراہم کرتا ہے، جس کی اسے ضرورت ہوتی ہے خصوصاً بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔ کچھ مقدار میں کلونجی کے تیل کو گرم کرکے بالوں کی جڑوں میں اس کی مالش کریں اور پھر ایک گھنٹے بعد سر دھولیں۔ یہ عمل ہفتے میں 2 سے 3اس مقصد کے لیے کلونجی کے تیل کی کچھ مقدار کو بغیر دودھ کی چائے میں مکس کرکے پی لیں، فوری ریلیف ملے گا۔یرقان کا درست علاج نہ ہو تو یہ جان لیوا مرض ثابت ہوسکتا ہے، تاہم اس ٹوٹکے سے آپ صحت یابی کی رفتار تیز کرسکتے ہیں۔ اجوائن کی کچھ مقدار کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں، صبح اسے چھان لیں اور پھر اس میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل شامل کردیں۔ اس سلوشن کو دن میں ایک دفعل پینا یرقان سے صحت یابی کی رفتار بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔لیموں کے عرق اور کلونجی کے تیل کو مکس کرکے استعمال کرنے سے متعدد جلدی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے، ایک

کپ لیموں کے عرق میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ملائیں اور اس مکسچر کو دن میں دو مرتبہ چہرے پر لگائیں اور کیل مہاسوں اور داغ وغیرہ کو جادوئی انداز سے غائب ہوتے دیکھیں۔ کلونجی کا خالص تیل ایڑیاں پھٹنے کے مسئلے سے نجات دلانے کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ خالی پیٹ زیتون کے تیل کا ایک چمچ پینا ان خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں، اسی طرح یہ آنتوں کے نظام کو ٹھیک کرکے قبض سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔قبض کے خاتمے کےلیے دس قطرے کلونجی کا آئل اور ایک چائے کا چمچ کسٹر آئل کو ایک کپ نیم گرم دودھ میں ملا کے پئیں۔اگر پیٹ میں کیڑے ہوں تو ایک چمچ سرکہ میں نصف چائے کا چمچ کلونجی کاتیل ملا کر دن میں تین بار صبح ناشتے سے قبل ، دوپہر اور رات کو سونےسےپہلے استعمال کریں۔ اور دس دن مسلسل استعمال کریں۔ ایسی خواتین جن کو لیکوریا، کمردرد، پیٹ کا درد ہو۔ تو وہ دو گلاس پانی میں دس گرام پودینے کے پتے ابال لیں۔ پانی الگ کرکے اس میں نصف چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ملا کر خالی پیٹ ناشتہ سے آدھا گھنٹہ پہلے اور رات کو سوےسے پہلے پی لیں۔ بار دہرائیں قبض ہاضمے کے عام ترین امراض میں سے ایک ہے اور دنیا بھر میں ہر عمر کے افراد اس کا شکار ہوتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.