یہ کالا تیل خود بنائیں رات کو لگائیں صبح دھودیں

سفید بالوں کی سفید ی چھپا کر انہیں کالے رنگ میں رنگنا بہت ہی مشکل کام ہے۔ بازاری ہئیر کلر سے ممکن ہے کہ آپ کے بال بیس سے پچیس منٹ میں ہی کالے ہوجائیں ۔ لیکن اس کا جوسائیڈ ایفیکٹ ہوتا ہے۔ آپ کے بالوں کے لیے جو نقصان ہوتا ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ آپ سب کو یہی نصیحت

کرتے ہیں کہ آپ اپنے بالوں کو کالا کرنے کےلیے آپ نیچرل چیزوں کا سہار ا لیں۔ اور ان کا سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوتا۔ اور یہ کرنےسے آپ کےبال دیرپا کالے بھی رہتے ہیں۔ آج آپ کو ایک بہت ہی زبردست قسم کا کالا تیل بنانا سکھارہے ہیں۔ یہ تیل اس لحاظ سے بہت ہی خاص ہے یہ آپ کے بالوں کی سفید ی کو سیاہی میں تبدیل کردےگا۔ اور دوبارہ سفید بال اگنے بھی نہیں دے گا۔ یہ آپ کو بالوں کو جڑوں سے کالا سیاہ بنائےگا۔ یہ بہت ہی سستا اورآسان سا ٹوٹکہ ہے۔ یہ کالا تیل بنا کر رکھ لیں ۔ یہ کالا تیل کافی عرصہ چل جائےگا۔ اورآپ کے بالوں میں ایک بہت ہی پیاری بلیک شائن بھی لائےگا۔ اب بازاری ہئیر کرنا چھوڑ دیں۔ اور گھر میں ہی آسان اور سستا ٹوٹکہ بنا ئیں۔ اس کو بنانےکےلیے ایک صاف پیالی لیں۔ اور اس میں آپ دوچمچ کے برابر ریٹھے ڈال دیں۔ دو چمچ کے برابر خشک آملہ ڈال دیں۔ اتنی ہی مقدار میں سیکا کائی ڈال دیں۔ اور دو چمچ کے برابر ہی ہڑ ہڑ ڈال دیں۔ یہ

تمام اجزاء آپ کو کسی حکیم یا پنسار سے باآسانی سے مل جائیں گے۔ پھر میتھی دانہ ڈال دیں۔ دو چمچ کے برابر میتھی دانہ ڈال دیں۔ اسے میتھرا بھی کہتے ہیں۔ اس میں اتنی ہی مقدار میں مہندی کے خشک پتے ڈال دیں۔ یہ تمام اجزاء آپ نے ہم وزن لینے ہیں۔ یہ آپ کو پنسار سے بآسانی سے مل جائیں گے۔ اب ان تمام اجزاء کو مکس کرکے ان کوگرینڈر کی مددسے گرینڈ کرلیں۔ گرینڈر کرنےسےپہلےہمام دستہ میں موٹاموٹا کوٹ لیں۔ اب ان کا پاؤڈر بنا لیا ہے۔ اب آپ یہ کریں ایک صاف پین چولہے پر رکھ دیں۔ آنچ بالکل ہلکی ہو۔ اور اس میں ایک پاؤ ناریل کا تیل ڈال دیں۔ ناریل کا تیل بالوں کو کالا اور چمکدار بناتا ہے۔ اب جو پاؤڈر بنایا تھا۔ وہ پین میں ڈال دیں۔ اگر آپ چاہیں یہ پاؤڈر زیادہ مقدار میں بنا کر دو ماہ تک سٹور بھی کرسکتےہیں۔ اب اس نسخے کی جان ہے۔ برہمی بوٹی۔ دو چمچ ڈال دیں۔ یہ خاص بالوں کو کالا کرنے کے لیے ہوتی ہے۔ اب ان تمام اجزاء کو اس وقت تک پکائیں ۔ جب تک

یہ اجزاء بالکل جل نہ جائیں۔ کالے سیاہ نہ ہوجائیں اسوقت تک پکائیں۔ آنچ آپ نے ہلکی رکھنی ہے۔ ہلکی آنچ پر جلانا ہے۔ اور جب یہ اجزاء کالے سیاہ ہوجائیں تو پھر چولہا بند کردیں۔ا ور پھر روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا کردیں۔ اور اس کےبعد چھان لیں۔ اور ساتھ میں کسی لکڑی کی چمچ کی مدد سے آپ اس کو مکس بھی کرتے رہیں۔ تاکہ یہ پین سے لگ نہ جائے۔ اب چولہا بند کرکے اورتیل کو ٹھنڈا کرلیں۔ اوراس کو چھان کر پیالی میں نکال لیں۔ اب ہمارا سفید بالوں کو کالاکرنےوالا تیل تیار ہے۔ آپ اس کو پندرہ سے بیس دن تک سٹور بھی کرسکتےہیں۔ اب اس کو استعمال کیسےکرنا ہے؟ کہ آپ کو فوری بلیک کلر ملے۔ آپ کو بتاتے ہیں۔ یہ آئل آپ اپنے بالوں میں لگائیں ۔ خصوصاً بالوں کی جڑوں میں۔ کیونکہ بال جوہوتےہیں ۔ وہ جڑ سے ہی کالے نکلتےہیں۔ اس آئل کو اپنے بالوں کو کم سے کم چھ گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ بہتر ہوگا کہ رات کو لگائیں اور صبح دھو لیں۔ اس میں جتنے بھی اجزاء استعمال ہوئے ہیں۔ وہ سبھی بالوں کے لیے بہترین ہیں۔ اس کو ہفتے میں دو مرتبہ ضرور استعمال کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *