”ماہِ ذوالقعدہ کے ہر اتوار یہ نماز پڑھ لو۔ رزق میں اضافے کا آسان عمل۔ رزق پانی کی طرح بر سے گا۔ ایسا وظیفہ جو زندگی بدل دے۔“

اس نماز کیلئے ضروری ہے کہ ذیقعدہ کے مہینے میں اتوار کے دن غسل اور وضو(غسل سے پہلے یا بعد میں) کرے اس کے بعد نماز صبح کی طرح اس دن کی نماز کی نیت سے دو رکعتی دو نماز پڑھیں جس کی ہر رکعت میں ایک بار سورہ حمد، تین بار سورہ توحید اور ایک ایک بار سوره ناس اور سورہ فلق

کی تلاوت کرے اور نماز کے اختتام پر ستر بار استغفار(اَستَغفِرُ اللهَ و اَتوبُ إلیه) اور ایک بار ذکر لا حول و لا قوة الا بالله پڑھے اور آخر میں اس طرح دعا کرے: “یا عَزِیزُ یا غَفَّارُ اغْفِرْ لِی ذُنُوبِی وَ ذُنُوبَ جَمِیعِ الْمُؤْمِنِینَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ فَإِنَّهُ لَا یغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ[اس نماز کے لئے بہت زیادہ ثواب ذکر کئے گئے ہیں من جملہ یہ کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا: جو شخص اس نماز کو بجا لائے اس کی توبہ‌ قبول ہو گی، اس کے گناہیں معاف کئے جائیں گے، اس کے دشمن قیامت کے دن اس سے راضی ہونگے، دنیا سے دین اور ایمان کے ساتھ مرے گا، اس کی قبر کشادہ اور نورانی ہوگی اور اس کے والدین اس سے راضی ہونگے؛ اسی طرح اس کے والدین اور ذریہ کو بھی بخش دی جائی گی؛ رزق و روزی میں اضافہ ہو گا؛ موت کے وقت ملک الموت اس سے مدارا کریں گے اور وہ آسانی سے جان دے گا

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *