گرمی میں آپ کارنگ کا لا پڑ جاتا ہے؟

گرمیوں کے موسم میں اکثر لوگوں کارنگ کالا پڑجاتا ہے بے شک وہ دھو پ میں نکلیں یا نہ نکلیں ۔ کیونکہ ا س موسم میں سورج کی ریڈی ایشن میں بے پناہ اضافہ ہوا ہوتا ہے۔ خاص جن لوگوں کو مجبوری کے تحت دھوپ میں نکلنا پڑجاتا ہے ان لوگوں کی سکن پر کوئی شدید ڈیمیج پہنچتا ہے ۔ لوگ سن

بلاک کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن سن بلاک زیادہ سے زیادہ دو سے تین گھنٹے کے لیے مؤثر رہتا ہے اس کے بعد سن بلاک غیر فعال رہ جاتا ہے۔ جس کے بعدآپ کی سکن سورج کی دھو پ میں بری طرح جھلسنے لگتی ہے۔ لیکن آپ کے ساتھ ایک ایسا بہترین نسخہ بتانے جارہے ہیں۔ جس کواگر آپ گرمیوں کےموسم میں استعمال کرتے ہیں۔ توآپ کارنگ گرمیوں موسم میں کالا نہیں پڑے گا۔ بلکہ آپ کے رنگ میں کئی گنا نکھار آجائے گا۔ بے شک اس نسخے کو لگا کر تپتی دھو پ میں چلیں جائیں۔ اس سے نہ صرف آپ کی سکن پر کسی قسم کا کوئی ڈیمیج پہنچے گا۔ نہ سن برن ہوگا۔ نہ ہی آپ کی سکن سورج کی تپتی دھوپ میں جھلسے گی۔ اس نسخے کو تیار کرنے کے لیے جن اجزاء کی ضرورت ہے وہ ہر گھر کے کچن میں موجود ہوتی ہے۔

یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ دنیا کا سب سے مہنگا اور سب سے مؤثر سن بلاک ہے ۔ اس کو بنانےکےلیے انہی اجزاء کو استعمال کیاجا تا ہے۔ لیکن آج آپ کو وہی نسخہ بتانے جارہے ہیں۔ جس کو آپ گھر میں آسانی سے تیار کرسکتے ہیں۔ گرمیوںمیں رنگ گورا کرنے والی اورسورج کی دھوپ سے پہنچنے والی نقصان سے بچانے والے نسخے کو بنانا شروع کرتے ہیں۔ اس کوبنانے کےلیے سب سے پہلے دہی کی ضرورت پڑے گی۔ آپ نے دو کھانے کے چمچ دہی کےلے لیں۔ دہی فریش استعمال کریں۔ دوسرے نمبر ہمیں ہلدی کی ضرورت پڑے گی۔ کیونکہ ہم نے دو کھانے کے چمچ دہی کےلیے ہیں۔ اس دوکھانےکےچمچ میں صرف دو یا ڈھائی چٹکیاں ہی ہلدی شامل کرنی ہے۔ تیسرے نمبر پر ٹماٹو پیسٹ ہے ۔ اس کو تیار کرنا بہت ہی آسان ہے۔ آپ

ٹماٹر لیں۔ اس کو گرینڈ کرلیں۔ اس کاپیسٹ تیار کرلیں۔ آپ نے آدھا چمچ ٹماٹر کی پیسٹ شامل کردیں۔ اب اس کو ایک چمچ کی مدد سے مکس کرلیں۔ اب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تما م چیزیں بہت ہی آسانی سے مکس ہورہی ہیں۔ جتنی اچھی مکسنگ ہوگی اتنے ہی اچھے رزلٹ دیکھنے کو ملیں گے۔ اس نسخے کا کلر بہت ہی پیارا ہوگا۔ اب اس کو استعمال کیسے کرنا ہے؟ کہ آپ نے اس پیسٹ کو اپنے سکن پر اپلائی کرلیں۔ کو شش کریں کہ ہاتھو ں کی مدد سے اپلائی کریں۔ کسی کاٹن یا چمچ یا برش وغیرہ سے اپلائی نہ کریں۔ ہاتھو ں کی مدد سے پہلے کلاک وائز اور پھر اینٹی کلاک وائز اس کی مسا ج کریں۔ تاکہ یہ اچھے سے جذ ب ہوجائے۔ پندرہ سے بیس منٹ تک اس نسخے کو لگا رہنے دیں۔ پندرہ سے بیس منٹ کے بعد جہاں پر یہ اپلائی کیا ہے اس حصے کو سادے پانی سے دھو لیں۔ یہ نسخہ بہت ہی ایفیکٹو ہے۔ اور پہلی بارکے استعما ل سے آپ کو رزلٹ ملنا شروع ہوجائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *