اگر آپ بھی کھیرا کھانے کے شوقین ہیں تو کھیرا کھاتے یہ ایک غلطی کبھی بھی مت کر یں

کھیرے کا شمار غذائیت سے بھر پور ایک سبزی میں ہوتا ہے جسے ہم پھل بھی کہہ سکتے ہیں اور عام طور پر اس کا استعمال کھانے کے ساتھ ساتھ سالاد کے طور پر کیا جا تا ہے تا ہم قدرت نے اس میں بھی بے شمار غذائی اجزاء سے نوازا ہے۔ یہ بات تو سبھی جانتے ہیں کہ پانی کے بغیر انسان کا

گزارہ نہیں ہے۔پانی جسم کی صفائی باہر سے بھی کرتا ہے اور اندر سے بھی۔یہ ضروری غذائی اجزا کی ترسیل پورے جسم میں کرتا ہے اور جلد اور جسم کو خشک ہونے سے بچاتا ہے۔سب سے بڑھ کر یہ جسم کے درجہ حرارت کو توازن یعنی 98.6 ڈگری پر برقرار رکھتا ہے۔ اکثر لوگ یہ نہیں جانتے کہ انسان جسم کے لیے چالیس فیصد پانی غذا سے حاصل کرتا ہے۔جسم کو پانی فراہم کرنے والی غذاؤں میں کھیرا سرفہرست ہے۔کھیرا پچانوے فیصد پانی پر مشتمل ہے اس لیے سمجھ لیں کہ آپ کھیرا بیک وقت کھاتے بھی ہیں اور پیتے بھی ہیں۔ کھیرے میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں۔ ایک درمیانے سائز کے کھیرے میں پندرہ سے ستراں کیلوریز ہوتی ہیں۔کیلوریز بے شک کم ہیں لیکن جتنی بھی ہیں ان میں بھرپور فائبر، کاربس، پروٹین، وٹامن سی، کے اور بی، پوٹاشیم، میگنیز،آئرن، زنک رائیبو فلوین اور میگنیشیم موجود ہیں۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ تمام غذائی اجزا ایک کھیرے سے وصول کر سکیں تو پھر اس کا چھلکا مت اتاریں۔کھیرے کے کئی غذائی اجزا خصوصاً فائبر اس کے چھلکے میں ہوتا ہے۔

کھیرا بھوک کا احساس مٹاتا ہے’کھیرے کو بھوک کا احساس فوری طور پر مٹانے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔کھیرے میں جسم سے فاضل مادے خارج کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور ساتھ ہی یہ جسم میں الیکٹرولائٹس کا توزان برقرار رکھتا ہے۔’کھیرا وزن گھٹاتا ہے’کم کیلوریز ہونے کے باوجود زیادہ غذائی اجزا اور پانی کی وجہ سے کھیرا بھوک کا احساس مٹاتا ہے اور آپ اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس کرتے ہیں۔تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ اضافی پانی والی سبزیاں ہوں یا پھل ، وزن کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ایک یونی ورسٹی کی تحقیق کے مطابق پانی پینے سے کیلوریز جلانے میں بہت مدد ملتی ہے۔ اس لیے مشورہ یہ ہے کہ کھانا کم کھائیں اور کھیرے زیادہ، وزن کم کرنے میں آسانی رہے گی۔ ‘کھیرے سے سانس میں تازگی بھرا احساس پیدا ہوگا’کھیرا قدرتی طور پر سانس میں تازگی پیدا کرتا ہے۔کھیرے میں فائٹو کیمیکلز کی موجودگی کھیرے کو لمبے عرصے تک سڑنے سے بچاتی ہے۔اور یہی خوبی وجہ بنتی ہے منہ میں بدبو پیدا کرنے والے جراثیم کو ختم کرنے کی۔طریقہ بہت آسان ہے،کھیرے کا ایک باریک کٹا ہوا سلائس منہ میں تالو کے ساتھ تیس سیکنڈ کے لیے چپکائے رکھیں۔اس سے نا صرف بیکٹیریا کا خاتمہ ہوگا بلکہ منہ میں تازگی کا احساس بھی پیدا ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.