صاف شفاف جلد اور نکھار کےلیے ملتانی مٹی کا ماسک بنانےکاطریقہ

موسم میں تبدیلی ، فضائی آلودگی اور مضر صحت غذاؤں کے منفی اثرات سب سے پہلے چہرے پر آتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں چہرے پر دانے ، ایکنی ، کیل مہاسے اور ان کے سبب بد نما داغ دھبے بننے لگتے ہیں۔ جن سے نہایت آسانی اور بغیر بھاری بھر کم رقم خرچ کیے جان چھڑائی جاسکتی ہے۔

ملتانی مٹی کا قدیم زمانے سے استعمال چلا آرہا ہے۔ خواتین چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کےلیے اس کا استعمال اپنے چہرے سمیت بالوں پر بھی کرتی ہیں۔ جس کے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ ملتانی مٹی تقریباً ہر قسم کی جلد اور جلد سے جڑی متعد د بیماریوں کا موزوں علاج ہے۔ اگر اسے دوسرے اجزاء کے ساتھ ملا کر لگایا جائے تو اس کی افادیت بڑھ جاتی ہے۔ اور چہرے کی خوبصورتی میں ناصرف اضافہ ہوتا ہے۔ بلکہ اس کے استعما ل سے دیر پا جلد ی بیماریوں سے بھی دور رہا جاسکتا ہے۔ یہ نا صرف جلد بلکہ سر کے بالوں کی صفائی اور سر کی جلد کی صحت کےلیے بھی نہایت مفید ہے۔ ملتانی مٹی ک فوائد بڑھانے کےلیے اس میں ایلو ویرا جیل ، روغن بادام ، عرق گلا ب ، شہد ، انڈے کی سفیدی ، دودھ ، لیموں کا عرق، کینو کے چھلکوں کا پاؤڈر اور بیسن وغیرہ شامل کیا جاسکتا ہے۔ ملتانی مٹی میں ان اجزاء کے استعمال سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ جبکہ بالوں کی

خوبصورتی اور سر کی جلد سے چکنا ہٹ کے خاتمے کےلیے ملتانی مٹی میں عرق گلاب اور لیموں کا رس ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اور بعدا زاں جیسے سر سے مہند ی دھوئی جاتی ہے۔ ایسے ہی ملتانی مٹی بھی بآسانی دھل جاتی ہے۔ ملتانی مٹی کی افادیت اب سائنس نے بھی مان لی ہے۔ اسی لیے مختلف کا سمیٹکس برانڈ کی بھی اب ملتانی مٹی سے تیارہ شدہ پراڈکٹس یا مڈ ماسک کے نام سے مختلف ماسک مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہیں۔ ملتانی مٹی سے بنایا گیا ماسک چہرے پر لگانے سے قبل چہرے کی جلد کا صاف اور دھلا ہوا ہونا لازمی ہے۔ اسی لیے اگر ممکن ہو تو ملتانی مٹی کا ماسک لگانےسے قبل چہرے پر پانچ سے سات منٹ کے لیے کسی مائلڈ کلینزنگ سے مسا ج کرنا مفید ثابت ہوتا ہے۔ ملتانی مٹی کا ماسک دھونے کے

بعد چہرے کی جلد یا بالوں کی مو سچرائزر بھی کرنا چاہیے تاکہ اس کی افادی مزیدبڑھ جائے۔ ا ب آپ کو ملتانی مٹی سے بننے والے مفید اور حیرت انگیز نتائج دینے والے ماسک کے بارے میں بتاتے ہیں۔ خشک جلد کےلیے ملتانی مٹی ، کچا دودھ ، چند قطرے زیتون کا تیل ، صندل کی لکڑی کا پاؤڈر اور کینو کے خشک چھلکوں کا پاؤڈر حسب ضرورت لے لیں۔ اب ان سب اجزاء کو کانچ کے برتن میں عرق گلاب کی مدد سے مکس کرلیں۔ اور بیس سے پچیس منٹ کے لیے چہر ے پر لگا لیں۔ کھیرے کا رس یا گاجر کاجوس لے لیں۔ ملتانی مٹی ، صندل لکڑی کا برادہ ، کینو کے خشک چھلکوں کا سفوف ، ان سب اجزاء کو مکس کرلیں۔ا ور چہر ے پر لگا لیں۔ چکنی جلد سے اضافی چکناہٹ او رکیل مہاسوں کا خاتمے کے لیے ایلوویرا یا لیموں کا عرق ، ملتانی مٹی، انڈے کی سفیدی ، صندل لکڑی کا برادہ ا ور کینو کے خشک چھلکوں کا سفوف لے لیں۔ ان سب اجزاء کو ایک جان ملائیں اور چہرے پر لگا لیں۔ اور بیس سے پچیس منٹ کے لیے سکون سے لیٹ جائیں۔ جلد کو پرسکون وقت دیں۔ سوکھنے پر چہر ہ دھو لیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *