شادی کے لیے وظیفہ

یہ ایک آسان وظیفہ ہے یہ ان لڑکیوں کے لیے ہے جن کے اچھے رشتے نہیں آتے۔یہ وظیفہ ماں باپ اپنی بیٹی کے لیے کر سکتے ہیں اوربھائی اپنی بہن کے لیے کر سکتے ہیں اس وظیفے کو مسلسل پندرہ دن تک کرنا ہے لیکن انشاءاللہ دو دن میں آپ کو اثرات نظر آنا شروع ہو جائیں گے ۔ یہ وظیفہ قرآنی وظیفہ

ہے جو لڑکیاں رشتوں میں بندش کا ذکر کرتی ہیں یہ وظیفہ وہ بھی کر سکتی ہیں ان کے رشتوں کی بندش ختم ہو جائے گی ۔اکثر لوگ کہتے ہیں کہ جوڑے تو آسمانوں پر بنتے ہیں یہ بالکل ٹھیک ہے اللہ پاک کی مرضی کے بغیر کوئی کام نہیں ہو سکتا۔ سب کچھ اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے لیکن اللہ پاک نے یہ کہا ہے۔ کہ تم اس بات کو جواز بنا کر اپنے ہاتھ پر یاتھ دھر کر بیٹھ نا جاؤ۔اللہ پاک نے فرمایا ہے اے بندے !تو کوشش کر میں تجھے عطا کروں گا اور اگر تو نے مجھے راضی کیا میں تیری تقدیر بدل دوں گاتو خوب سے خوب تر کی کوشش کو در نہیں کرنا چاہیئے۔ہمیشہ کوشش کرتے رہنا چاہیئے ۔یہ وظیفہ بھی انسانی کوشش کا ایک حصہ ہے جس سے اللہ پاک کو راضی کیا جا سکتا ہے اور جب اللہ پاک راضی ہو جائے تو ایک رشتہ کیا کئیاچھے رشتے آنے لگیں گے۔ للہ پاک کے کلام میں بہت طاقت ہے ۔حق و باطل کی جنگ میں فتح ہمیشہ حق کی ہوئی ہے اور باطل کو شکست ہوئی ہے۔

اس لیے یہ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے کے لیے ایک کلو باجرہ پرندوں کو کھلانا لازمی ہے اور اگر یہ ممکن نا ہو تو کسی بھی غریب یا بے سہارا کو ایک وقت کا کھانا کھلا دیں ۔اس وظیفے کی اجازت ہر خاص و عام کو ہے یہ وظیفہ ہر شخص کر سکتا ہے اس وظیفے کو کرنے کے لیے آپ کو کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے وظیفہ اس طرح کرنا ہے اس وظیفے کو جمعرات کے دن بعد نماز ظہر شروع کرنا ہے ۔بعد نماز ظہر دوسرے تمام کاموں سے فارغ ہو کر گھر کے ایسے کونے میں قبلہ رخ ہو کر بیٹھ جائیں جہاں آپ کے وظیفے میں کوئی مداخلت نا کرے ۔ آپ نے اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود ابراہیمی پڑھنا ہے درمیان میں ایک بار سورہ فاتحہ ،تین بار قرآن پاک کی سورۃ الرحمن تلاوت کرنی ہے ۔تلاوت کے بعد آپ نے اللہ پاک سے دین و آخرت کی بھلائی کی دعا کرنی ہے اور اس کے بعد اچھے اور نیک رشتوں کی دعا مانگنی ہے انشاءاللہ تعالٰیٰ دو سے پانچ دن میں یہ وظیفہ کرنے سے ہی آپ اس کے نتائج دیکھیں گے لیکن آپ نے یہ وظیفہ پورے پندرہ دن تک جاری رکھنا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.