ویکس ،تھریڈنگ اور ہیئر ریموونگ کریمیں چھوڑدیں۔

آپ کے علم میں ہے ہم اپنی اس ویب سائیٹ پر گاہے بگاہے مفید ٹوٹکے اور یوزفل طبی نسخے آپ تک پہنچاتے رہتے ہیں چنانچہ آج کے اس سلسلے میں ہم ایک نئی تحریر شیئر کررہے ہیں جو کہ ہیئر ریموول کے بارے میں ہے یعنی جسم کے کسی بھی حصے سے اگر غیر ضروری ناپسندیدہ بالوں کا آپ ہمیشہ

ہمیشہ کے لئے صفایا چاہتے ہیں تو آپ کو ایک ٹوٹکہ دے رہے ہیں جو نہایت ہی مفید ہے نہایت ہی آسان ہے یعنی آسانی سے تیار کیاجاسکتاہے اور جس جگہ پر یہ مکسچر اپلائی کیا جائے گا وہاں پر زندگی بھر دوبارہ بال نہیں آئیں گے ۔ہمیں بہت ساری بہنوں اور بھائیوں کی طرف سے ہمیں بہت سے پیغامات موصول ہوئے جس میں انہوں نے شکایت کی کہ ان کے چہرے پر کچھ غیر ضروری بال ہیں کچھ ناپسندیدہ بال ہیں جس کی وجہ سے ان کی شخصیت پر اثر پڑتا ہے یعنی ان کی شخصیت اتنی متاثر کن نہیں رہتی ہے اور وہ چاہتے ہیں۔ کہ ان تمام غیر ضروری بالوں کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہوجائے ویسے تو آج کل میڈیکل سائنسز اتنی ترقی کر چکیں ہیں کہ مختلف طریقے موجود ہیں جن میں یہ وعدہ کیاجاتا ہے کہ جسم کے تمام حصوں سے جتنے بھی ناپسندیدہ بال ہیں وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائیں گے لیکن ضروری نہیں کہ ہر ایک کے پاس اتنے وسائل ہوں کہ وہ اتنا پیسہ خرچ کر سکے اور پھر یہ ہیئر ریموول کے طریقے لیزر،تھریڈنگ ہو یا ویکسنگ ہو یا مہنگی مہنگی کریمیں ہوں تو ایسا ہر ایک کے لیئے ممکن نہیں ہوتا کہ وہ وقت نکال کر سپا یعنی بیوٹی سیلون وغیرہ جائے اور پھر پیسہ بھی خرچ کرے لہٰذا اسی سوچ کے ساتھ ہم آپ تک کچھ ایسے ٹوٹکے پہنچا رہے ہیں جو آپ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات دلا دیں گے تو ظاہری یا پوشیدہ جسم کے کسی بھی حصے سے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو کرنا یہ ہو گا کیکر لیجئے جس کو عام زبان میں پہاڑی کیکر کہا جاتا ہے یا بعض علاقوں میں اس کو جھنڈ کیکر بھی کہا جاتا ہے۔

جس پر پھلیاں لگتی ہے آپ نے اکثر دیہاتوں میں قصبات میں اور شہروں میں بھی کئی مقامات پر آپ نے یہ درخت یہ پودا دیکھا ہوگا اس کو پہاڑی کیکر بھی کہتے ہیں اور اس پر قدرت نے ان پھلیوں میں ہی نم کا انتظام کیا ہو تا ہوتا ہے تو آپ نے حسب ضرورت کسی بھی مقدار میں یہ پھلیاں حاصل کر لیں اور پھر ان کو پیس کر ان کی پیسٹ تیار کر لیں مگر یہ خیال رہے کہ پیسٹ بناتے وقت آپ نے ان پھلیوں میں کچھ بھی شامل نہیں کرنا حتی کہ پانی بھی نہیں ڈالنا کیونکہ ان میں بذات خود پانی کا انتظام موجود ہوتا ہے جب آپ اسے گرینڈ کرنا شروع کریں گے تو یہ خود بخود ایک پیسٹ کی شکل میں سامنے آجائے گی پھر آپ نے جسم کے جس حصے سے بھی آپ بالوں کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ چاہتےہیں رات سونے سے قبل اس حصے کی صفائی کرنی ہے اور پھر اس پیسٹ کا لیپ کر دینا ہے یعنی اس پیسٹ کو ایک ماسک کی صورت میں اپلائی کرنا ہے چار دن زیادہ سے زیادہ اس پیسٹ کا استعمال کرنا ہے اور پھر آپ کو نتائج حاصل ہوں گے کہ زندگی میں کبھی بھی اس جگہ پر بال نمودار نہیں ہوں گے نہایت ہی آزمودہ نسخہ ہے نہایت ہی آسان ٹوٹکہ ہے اور سب سے بہترین بات کہ بغیر کوئی رقم لگائے آپ نتائج حاصل کر سکتے ہیں اور پھر اس کے کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہیں یعنی آپ اگر لیزر ٹریٹمنٹ کے لئے جاتے ہیں۔

اور کسی اناڑی کے ہاتھ لگ جاتے ہیں تو قوی امکان ہے کہ آپ کو نقصان ہو سکتا ہے اسی طرح ویکسنگ تھریڈنگ کے کچھ نہ کچھ سائیڈ افیکٹس موجود ہیں ۔اس ریمیڈی میں آپ کو کوئی سائیڈ افیکٹ کا اندیشہ نہیں ہوگا ۔ اور بغیر کسی بیوٹی سیلون اور سپا کے بغیر کسی مشکل کے بغیر کوئی رقم خرچ کئے جسم کے غیر ضروری بالوں سے نجات حاصل کر لیں گے۔ اب ہم اپنے دوسرے ٹوٹکے کی طرف بڑھتے ہیں کم خرچ اور بالا نشین والا معاملہ ہے یعنی آپ بغیر کوئی پیسہ لگائے بڑی آسانی سے ان غیر ضروری بالوں سےہمیشہ ہمیشہ نجات حاصل کر سکت ہیں تو چہرے کے فالتو بالوں کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے آپ کو دو اجزا چاہئیں نمک اور پانی آپ نے ذرا سے پانی میں تھوڑا سانمک ملا کر اس کو اچھی طرح مکس کر لینا ہے اور پھر سوتی کپڑے کو اس پانی میں ڈبو کر چہرے کے فالتوبالوں پر رگڑتے ہیں کوشش یہ کرنی ہے کہ بالوں کی جڑوں تک یہ مکسچر پہنچ جائے کچھ ہفتوں تک یہ عمل جاری رکھیئے ۔آپ دیکھیں گے کہ نمایاں فرق آنا شروع ہوجائے گا ۔یہاں یہ ذہن میں رہے کہ ہم یہ دعویٰ ہرگز نہیں کررہے کہ آپ صرف ایک بار یہ عمل کریں گے تو آپ کے بال ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائیں گے یعنی آپ کو یہ پریکٹس کچھ دن جاری رکھنی پڑے گی اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھنی پڑے گی پھر کہیں جا کر اس کا اثر نمایاں ہوگا۔شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *