پیریڈز کا بند ہوجانا ، کم آنا، دیر سے آنا ، دن اوپر ہوجانایا داغ لگنا

مہینے کے مخصوص ایام ہر لڑکی کے لئے ذہنی تناؤ اور جسمانی تکان کا باعث ہوتے ہیں ۔جہاں یہ مخصوص ایام لڑکیوں کے لئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں وہاں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ ماہواری ایک قدرتی عمل ہے اور اس قدرتی عمل کے باعث خواتین کا جسم ناپاکیاور مختلف بیماریوں سے پاک ہوتا ہے

۔حیض کا سلسلہ مسلسل ،مستقل اور باقاعدہ ہونا عورت کی صحت کے لئے ضروری ہے۔ بعض خواتین کو حیض کے دوران برداشت سے زیادہ درد ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ مہینہ کے مخصوص ایام میں اپنی روزمرہ کی ذمہ داریاں نبھانے میں مشکل محسوس کرتی ہیں اور ان پر بیماری کی سی کیفیت حاوی ہو جاتی ہے ۔آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کو پیریڈز لیٹ آتے ہیں یا دن اوپر نیچے ہوجاتے ہیں یا پیریڈز کے دوران بہت زیادہ درد ہوتا ہے ۔پیریڈز کے دوران ہونے والی تکلیف ہر ایک کی مختلف ہوتی ہے جیسے دماغ کی کمزوری خوراک کا ٹھیک نہ ہونا ۔ ہارمونز کی تبدیلی اس کی اہم وجوہات ہیں حیض کے دوران درد ہونا بعض اوقات کسی خاص مسئلے کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔ جیسے خ و ن کی کمی بچہ دانی کا چھوٹا ہوجانا وغیرہ

۔ ہر مہینے درد کی میڈیسن کا استعمال چھوڑ دیں۔ آپ ہر مہینے درد کی میڈیسن لیتی ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے ضرورمشورہ کرلیں ۔ یہ تو ہوگئیں حیض میں درد کی وجوہات اب ہم آپکو چند احتیاطی تدابیر بھی بتائیں گے کہ جن خواتین کے حیض کے دوران درد ہوتا ہے ان کو مصالحہ دار چٹ پٹی اشیاء سے پرہیز کرنا چاہیے اس کے علاوہ چاول اور کولڈ ڈرنک کا استعمال بھی بہت کم کرنا چاہیے ۔ایام کے دورا ن کھلے کپڑے پہنے چاہئیں اور تاریخ آنے سے پانچ دن پہلے نمک کا استعمال بند کردیں۔ روزانہ کی ایکسرسائز کو اپنا معمول بنا لیں اس کے علاوہ قریبی ڈاکٹر سے اپنا کیلشیم اور میگنیشیم کی میڈیسن ضرور لکھوا لینی ہیں ۔ اس سے حیض کے دوران درد بہت کم ہوگا۔ اس نسخہ کو بنانے کیلئے ہمیں ایک کپ دودھ چاہیے یا ڈیڑھ کپ دودھ کرلیں اس میں

آپ نے حسب ضرورت چینی استعمال کرلینی ہے ۔ پھر اجوائن لینی ہے جو کہ کسی پنسار اسٹور سے باآسانی مل جائیگی اس کو آپ نے لاکر اچھی طرح سے صاف کرلینا ہے اجوائن کا استعمال آپ نے ایک چمچ کرنا ہے اب ہم آپ کو بنانے کا طریقہ بھی بتا دیتے ہیں ۔ آپ نے دودھ کو کسی برتن میں ڈال کر اسے چولہے پر رکھ کر گرم کرلینا ہے۔ تھوڑا سا گرم ہوجانے کے بعد اس میں حسب ضرورت چینی مکس کرلیں پھر آدھا کھانے کا چمچ اجوائن مکس کرلینی ہے اس کو چار پانچ منٹ کیلئے مزید چولہے پر پکا لینا ہے اس کے بعد آپ نے پکا کر نیچے اتار لینا ہے پھر کسی کپ یا برتن میں چھان کر الگ کرلینا ہے اور نیم گرم کرکے آپ نے استعمال کرنا ہے یہ نسخہ آ پ نے تب تک استعمال کرنا ہے جب آپکو حیض کے دوران درد ہوتا ہو اس کو استعمال کرنے سے آپ کے درد میں راحت ملے گی اور ح ی ض بھی کھل کر آئیگا ۔ حیض کے تمام مسائل دور ہوجائیں گے اس کے علاوہ گرم پانی کی بوتل سے آپ اپنے پیٹ پر سنکھائی کریں اس سے درد میں کافی فرق محسوس ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.