بس یہ 2 گولیاں شیمپو میں ملائیں پھر۔۔۔؟؟

خشکی ، سکری کا جڑ سے خاتمہ کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔ ڈسپرین کی دو گولیاں کوٹ کر شیمپو میں ڈالیے اور پھر اسے بالوں میں لگائیں۔ ایسا نسخہ جوآپ کی زندگی سے انتہائی بڑا مسئلہ ختم کردے گا۔ بالوں میں خشکی کا پیدا ہوجانا ایک بڑا مسئلہ ہے اور سردیوں میں یہ مسئلہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ جس سے

آپ کے سر میں خارش ہوجاتی ہے۔ جوآپ کی پریشانی کا سبب بنتی ہے۔ آج ہم آپ کو اس مسئلے کا حل بتاتے ہیں۔ جس سے آپ کے سر کی خشکی میں کمی آئے گی اور خارش میں بھی آرام آئے گا۔ بالوں کی خشکی دور کرنے کےلیے ڈسپرین بہترین دوا کاکام کرتی ہے۔ کیونکہ اس میں سلیسیلک ایسڈ موجود ہوتا ہے ۔ یہ خشکی ختم کرنے میں کافی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ سب سےپہلے ڈسپرین کی کچھ گولیاں لےکر پیس لیں۔ پھراس مں شیمپو شامل کردیں۔ اب اس آمیزے کو پانچ سے دس منٹ کےلیے بالوں میں لگا کر چھوڑ دیں۔ اس کےبعد سردھو لیں۔ ایسا کرنے سے آپ کےبالوں کی خشکی ختم ہوجائےگی۔ آپ کا باورچی خانہ اپنے اندر سر کی خارش اور خشکی ختم کرنے کی کنجی چھپائے ہوئے ہوتا ہے۔ بس اپنے بالوں کو گیلا کریں اور پھر اس میں مٹھی بھر کر کھانے کا سوڈا زور سے رگڑیں، شیمپو کو چھوڑ کر بالوں کو دھولیں۔ یہ سوڈا خشکی کا باعث بننے والے عناصر کو متحرک ہونے سے روکتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ سوڈے سے دھونے کے بعد پہلے آپ کے بال خشک محسوس ہو مگر کچھ ہفتوں بعد آپ کے بال قدرتی تیل پیدا کرنے لگیں گے جس سے وہ نرم اور خشکی سے پاک ہوجائیں گے۔ بالوں کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ سیب کے عراق کا سرکہ سر کی خشکی کا بہترین حل ہے

کیونکہ اس میں پائی جانے والی تیزابیت سر میں ایسی تبدیلیاں لاتی ہیں کہ وہاں خشکی کے پیدا ہونا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایک چوتھائی کپ اس سرکے کو چوتھائی کپ پانی سے بھری اسپرے بوتل میں شامل کریں اور اپنے سر پر چھڑکاﺅں کریں۔ اپنے سر پر تولیہ لپیٹ لیں اور پندرہ منٹ سے ایک گھنٹے تک آرام سے بیٹھ جائیں جس کے بعد سر کو معمول کے مطابق دھولیں۔ یہ عمل ہفتہ بھر میں دو بار کرنا خشکی کو ہمیشہ کے لیے بھگا دے گا۔ بہت زیادہ خشکی کا علاج چاہتے ہو تو پہلے اپنے بالوں کو معمول کے شیمپو سے دھوئیں اور پھر انہیں ماﺅتھ واش سے دھولیں جس کے بعد ہیئر کنڈیشنر کا بھی استعمال کریں۔ ماﺅتھ واشنر میں پھپھوندی کو دور بھگانے والی خوبی خشکی کی روک تھام کرتی ہے۔ ناریل کا تیل خشکی کا آزمودہ اور موثر علاج ثابت ہوتا ہے جبکہ اس کی مہک بھی مزاج پر ناگوار بھی گزرتی۔ نہانے سے پہلے تین سے پانچ چائے کے چمچ ناریل کے تیل سے سر کی مالش کریں اور ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سر کو شیمپو سے دھولیں، اس کے علاوہ آپ ایسا شیمپو استعمال کرکے بھی اس کی افادیت کو دوگنا بڑھا سکتے ہیں جس میں ناریل کے تیل کا استعمال بھی ہوتا ہو۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *