ناریل کے تیل سے چہرے کے داغ دھبے کیسے آسانی سے دور کیے جاسکتے ہیں

مہاسے کیوجہ سے آئل آ پ کی جلد کے نیچے پھنس جاتا ہے یہ بیکٹریا کا سبب بنتا ہے ایسا گندگی اور ٹاکنسز کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ مہاسے نہ صرف تکلیف دہ ہوتی ہے بلکہ دیکھنے میں بھی بہت بری لگتی ہے ۔ اچھی بات یہ ہے کہ مہاسے کو ختم کرنے کیلئے مہنگی دوائیوں کی ضرورت نہیں ہے ۔ آپ

کچھ قدرتی اور سستی ریمڈی استعمال کرسکتے ہیں جو بہت زیادہ ایفیکٹو ہیں۔ ناریل کا تیل مہاسے کو ختم کرنے بہت زیادہ مددگار ہے ۔ اس میں کیپرک ایسڈ اور لورک ایسڈ ہوتا ہے ۔ ناریل کا تیل آپ پورس میں بلاکیج کو ٹھیک کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہی یہ انٹی انفلامینٹری ہے ۔ یہ جلد میں بہت آسانی سے جذب ہوجاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مہاسے کیلئے فور ی طور پر کام کرتا ہے ۔ یہ آپ کی جلد آئل کو کنٹرول کرنے جلد کے داغوں کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے ۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ ناریل کے تیل کو استعمال کرکے کیسے مہاسے اور اس کے داغوں کو بہت جلد ختم کرسکتے ہیں۔ نمبر ایک پر بیکنگ سوڈا اور ناریل کا تیل دونوں ہی مہاسے اور اس کے داغوں کو دور کرنے کیلئے مفید ہیں۔ان دونوں کو ایک ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے آپ آسانی مردہ جلدسیلز کو نکال سکتے ہیں۔ اسی طرح وقت کے ساتھ ساتھ داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں۔ آپ دو چمچ بیکنگ سوڈا

میں دو چمچ ناریل کا تیل شامل کرکے پیسٹ بنائیں اور اسے مہاسے پر لگائیں ۔اس کےبعد آپ اسے دس سے پندرہ منٹ تک خشک ہونے دیں۔ پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں ۔ ٹرمیرک اورناریل کا تیل مہاسے کیلئے فائدہ مند ہے ۔ یہ تمام بیکٹریا کیخلاف لڑتا ہے اور جلد سے آباد ہونیوالے بیکٹریا کو صاف کرتا ہے ۔ آپ اس کیلئے آدھا چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر لیں اور اس میں ایک چمچ ناریل کا تیل شامل کرکے پیسٹ بنائیں پھر اسے مہاسے پرلگائیں اور کم ازکم بیس منٹ کیلئے چھوڑ دیں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں ۔ سیب کا سرکہ اور ناریل کا تیل بھی مہاسے کیلئےبہت مفید ہے ۔ اس کیلئے آپ ایک کھانے کا چمچ سیب کے سرکہ میں ایک چمچ ناریل کا تیل شامل کریں اور اسے مہاسے والی جگہ پر لگائیں اس کے بعد اسے خشک ہونے دیں جب خشک ہوجائے تو چہرہ دھو لیں۔ ایلوویرا اور ناریل کا تیل بھی مہاسے کیلئے بہت اچھا ہے ۔ ایلوویرا مہاسے کے ساتھ ساتھ جلد کی ہر قسم کی بیماری کا علاج کرتا ہے ۔ اس چہرے کے پیک کو بنانے کیلئے تازہ ایلوویرا جل کا ایک چمچ لیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ ناریل کا تیل شامل کریں اس کے بعد اپنے چہرے کو دھو کر خشک کریں اور مہاسے پر لگائیں ۔اسے تھوڑی دیر کیلئے خشک ہونے دیں ۔پھر گرم پانی سے چہرہ دھو لیں آپ یہ ہر روز کریں ۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کا چہرہ صاف شفاف ہوجائیگا اور دھبے وغیرہ بھی صاف ہوجائیں گے اس ریمڈی کو ضرور استعمال کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.