لیموں کےساتھ صرف دو چیزیں اور بال کالے سیاہ

لیموں میں یہ قدرتی چیز ملا کر آپ اپنے سفید بالوں کو پھر سے سیا ہ کرسکتے ہیں ۔ اس کےلیے آپ کو ایک انتہائی آسان اور مفید قدرتی نسخے بتائیں گے۔ وقت گزرنے کے ساتھ یا بعض اوقات لسی بیماری کی وجہ سے بالوں کی سیاہ رنگت سفید ہوجاتی ہے۔ اور لوگ مختلف طرح کے ہئیر کلر یا ڈائی استعمال کرتے ہیں۔

جن کا اپنا ایک نقصان ہے۔ اب آپ کو لیموں اور ناریل کےتیل کی مدد سے سفید بالوں کو سیاہ کرنے کا قدرتی اورآسان طریقہ بتاتے ہیں۔ ناریل کا تیل لوریک ایسڈ اور فیٹی ایسڈ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے بالوں کی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔ اور ان کی رنگت بھی سیاہ رہتی ہے۔ اس کے استعمال کی وجہ سے بالوں میں پروٹین کی کمی دور ہوجاتی ہے۔ اور وہ مضبوط اور توانا ہوتے ہیں۔ لیموں کا رس بالوں کو قدرتی طور پر سیاہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن بی ، سی اور فاسفورس سفید بالوں کو سیاہ کرتے ہیں۔ اس کو بنانے کےلیے جن اجزاء کی ضرورت پڑے گی۔ ا ن میں ناریل کا تیل ، تین چھوٹے چمچ لیموں کا رس کا چاہیے ہوگا۔ بالوں کی لمبائی کو دیکھتے ہوئے ناریل کےتیل میں لیموں کا رس پلائیں۔ اور بالوں میں اچھی طرح لگائیں۔ اسے ایک گھنتہ تک لگا رہنے دیں۔ اور پھر کسی اچھے شیمپو سے سر دھو لیں۔ یہ عمل ہفتے میں ایک بار ضرور دہرائیں۔ اس طریقے سے نہ صرف سفید بال سیاہ ہوں گے۔ بلکہ سر میں موجود خشکی بھی دور ہوگی۔ تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا ہے کہ آئرن کی کمی بالوں کی قبل از

وقت سفیدی کی ایک بڑی وجہ ہے۔کڑی پتے کے ایکسٹریکٹ کو ناریل کے تیل میں ملا کر بالوں پر لگایا جاسکتا ہے یا کچھ پتوں کو پیس کر ایک سفوف بنائے۔اور اسے ناریل کے تیل میں شامل کرکے لگالیں کئی بار بالوں کی سفیدی جسم میں مخصوص غذائی اجزا کی کمی کا نتیجہ ہوتی ہے، وٹامن بی 12، بی 7، بی 9 اور ڈی 3 کی سطح میں کمی سے بالوں میں قبل از وقت سفیدی نمودار ہوجاتی ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ان اجزا کی مناسب مقدار کا استعمال بالوں کو لمبے عرصے تک جوان اور صحت مند رکھ سکتا ہے۔ شکرقندی، گاجر، سرخ شملہ مرچ اور مشرومز چند ایسی غذائیں ہیں جن میں کیٹالیز نامی انزائمے کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو بالوں کی قبل از وقت سفیدی کی روک تھام کرسکتی ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ انزائمے بالوں کی رنگت کو تحفظ فراہم کرتا ہے، اوپر درج غذاؤں کا استعمال معمول بنانا بالوں کو جلد سفید ہونے سے بچاسکتا ہے۔ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور یہ مشروب بالوں کی نگہداشت کے لیے بھی مفید ہے، کیونکہ اینٹی آکسائیڈنٹس سورج کی روشنی اور فضائی آلودگی سے جسم میں گردش کرنے والے مضر اجزا کے خلاف ڈھال کا کام کرتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.