لمبے، سیاہ، سلکی، گھنے اور چمک دار بال بنا ئیں

میں آپ کے ساتھ شئیر کر وں گی بالوں کو لمبا گھنا اور مضبوط بنانے کا ایک نسخہ جس کے استعمال سے بہت ہی زیادہ فائدہ ہونے والا ہے آپ کو جیسا کہ ہم سب ہی اس بات سے واقف ہیں کہ ہر کوئی آج کل کے دور میں سلکی اور خوشبو دار بال چاہتا ہے زیادہ تر مردوں سےز یادہ عورتیں اس بارے میں بہت

ہی زیادہ سنجیدہ نظر آتی ہیں۔ عورتیں چاہتی ہیں کہ ان کےجو بال ہوں وہ بہت ہی زیادہ خوبصورت ہوں گھنے ہو لمبے ہوں چمک دار ہوں مگر یہ طلب آج کل مردوں میں بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ آج کل کے دور میں مرد بھی یہی چا ہتا ہے۔ کہ اس کے جو بال ہوں وہ بہت ہی اچھے ہوں تو ان بالوں کو اچھا اور بہترین بنانے کے لیے ہر کوئی جتن کر تا ہوا نظرآ تا ہے۔ تو آج میں ایک ایسی ریمیڈی لے کر آئی ہوں کہ جس کے استعمال سے یہ سارے خواب آپ کے پورے ہو جائیں گے۔ میں آپ کے ساتھ شئیر کروں گی بالوں کو لمبا گھنا مضبوط اورچمک دار بنانے کی ریمیڈی۔آج میں آپ کو بتاؤں گی ایلو ویرا کی مدد سے بنا ہوا ایک ایسا ہئیر آئل جو آپ کے بالوں کو لمبا گھنا اور کا لا بنائے گا۔ ایلو ویرا کو بالوں میں لگانے سے خون کی گردش بڑھ جاتی ہے اس کے استعمال سے نئے بالوں کی گروتھ ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کے بال بہت زیادہ سلکی اور ملائم ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ

میں آپ کو ایک اور ٹپ بھی دوں گی بالوں کو خوبصورت بنانے کے لیے بہت ہی خاص ریمیڈی ہے آپ کو ضرور پسند آ ئے گی ۔ تو یہ خاص سا ہئیر آئل جاننے کے لیے یہ باتیں غور سے سنیے گا تو آئیے چلتے ہیں آج کی اپنی آسان سی ر یمیڈی کی طرف آپ نے ایلو ویرا لیوز لے لیجئے اس بات کی آپ نے بالکل بھی فکر نہیں کر نی کہ ایلوویرا کم یا زیادہ ہے۔ کوئی مسئلہ نہیں ہے ان ایلو ویرا لیوز کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں میں نے ان کو چھوٹے چھوٹے پیسز میں کٹ کر لیا ہے۔ آپ ایک برتن لے لیں اور اس میں ایلو ویرا لیوز ڈال دیں اور اس میں اب آدھا کپ تیل ناریل کا تیل ڈال دیں۔ تیل میں جو ایلو ویرا کے جو پیسز تھے وہ ڈال دیں گے ملانے کے بعد اسے گرم کر نا ہے۔ دھیان رکھیں کہ آپ کو اسے بہت دیر تک گرم نہیں کر نا کیونکہ اس سے ناریل کا تیل اور ایلو ویرا جیل جل جا ئے گا اور اس کا اثر ختم ہو جا ئے گا یاد رکھیں کہ صرف تب تک ابا لیں جب تک اسے ایک یا دو ابال نہ آ جا ئیں جب ابل جا ئے تو اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ اس کو چھنی کی مدد سے چھان لیں جب یہ ٹھنڈا ہو جا ئے اب اس میں وٹامن ای کے دو کیپسول ڈال دیں۔ اور اچھے سے مکس کر لیں ۔ ہمارا ہئیر آئل تیار ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.