یہ سورہ 7 بار پڑھ کر پانی پی لو بس پھر

اب آپ کو وہ وظیفہ بتار ہے ہیں۔ جس کو اپنی زندگی میں شامل کرلینا ہے۔ پہلے اگرآپ یہ عمل نہیں کررہے ۔ توآپ نے یہ عمل کرلیناہے۔ وہ قرآن پاک کی پہلی سورت یعنی “سورت الفاتحہ ” کا عمل ہے۔ اس عمل کو کرنےکےلیے آپ کو کم ازکم اکیس دن اور چاہیں تو پوری زندگی کو اس کو روزانہ پڑھ سکتے ہیں۔

یہ عمل پانی پر پڑھ کر وہ پانی پینا ہیں۔ اس پر جتنے دن عمل کریں گے۔ صبح وشام دس منٹ آپ تھوڑی سی چہل قدمی یعنی واک لازمی کریں۔ اپنی غذا میں تازہ پھل اور سبزیاں استعمال کریں۔ اور اگر ہوسکے تو اس دوران بوائل کھانے استعمال کریں۔ کیونکہ اس طرح اس کا اثر بہت تیز اور کا میابی سے جلدی ہوتا ہے۔ آپ نے کرنا کیا ہے؟ کہ روزانہ صبح نماز فجر پڑھ کر باوضو حالت اول وآخر درود پاک اور درمیان میں صرف سات مرتبہ ” سورت الفاتحہ ” کو پڑھ کر “بسم اللہ ” پڑھ کراس پانی پر دم کر لیناہے۔ اور سارے دن میں وہ پانی استعمال کرنا ہے۔ اگر پانی ختم ہونے لگے تو اس میں اور پانی شامل کرلیں۔ مگر آپ نے دم کیا ہواپانی ہی ان دنوں میں پینا ہے۔ اور آپ نے روز دوبارہ نماز فجر کے بعد تازہ پانی پردم کریں۔اور پھر پورا دن وہی پانی استعمال کریں۔ یہ عمل آپ اپنے وزن کے حساب سے جتنے دن چاہیں کرسکتے ہیں۔ ویسے اس کی معیاد اکیس دن سے لے کر نوے دن تک ہے۔

خواتین خاص ایام میں اس عمل کو چھوڑ دیں۔ اور اس کے بعد جب پاکی حاصل کرلیں۔ تو اس کے بعد دوبارہ سے دنوں کی گنتی مکمل کرلیں۔ اس عمل کی برکت سے آپ کے پیٹ اور کمر کی فالتو چربی تو پگھلے ہی گی۔ مگر اس کے ساتھ جسم دیگر بہت ساری بیماریوں سے محفوظ رہےگا۔ اور یہ موٹاپے سے نجات دلانےکا پہلا وظیفہ ہے۔ اب آپ کو دوسراوظیفہ موٹاپے کےلیے بتانے جارہے ہیں۔ یہ بھی بے حدآسان اور مجرب ہے ۔ اور یہ بھی قرآن پاک کی ایک سورت کا وظیفہ ہے اور بہت ہی آزمودہ اور کامیاب وظیفہ ہے۔ آپ دونوں وظائف ایک ساتھ کرسکتے ہیں۔ یہ عمل قرآن پاک کی پیاری سورت ” سورت القریش” کا عمل ہے۔ قرآن پاک ایک بابرکت کتاب ہے اور اس کا پڑھنا ہمارے لیے باعث رحمت ہے۔ کچھ ایسی سورتیں جن کوتلاوت کرکے ہم کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ جیسے کہ سورت الفلق اور سورت الناس ہمیں جادو اور غیب اثرات سے محفوظ رکھتی ہے۔ اسی طرح سورت القریش بھی بہت برکت والی ہے۔ کلا م پاک کی سور ت ” سورت القریش” کو کھانےسے پہلے تین مر تبہ پڑھنا بہت فضیلت والا کام ہے۔ اس کے بے شمارفائدے ہیں۔ اور سب سے بڑھ کر وہ کھانا آپ کوموٹاپا نہیں کرتا۔ جو شخص کھانے سےپہلے ” سورت القریش” کو ایک مرتبہ پڑھےگا۔ تو اگر کھانے کے اندر ز ہ ر بھی ملا ہو گا۔تووہ اثر نہیں کرےگا کھانا فوڈپوائزن نہیں بنےگا ۔اور وہ کھانا بیماری نہیں بنے گا۔ بلکہ اس شخص کو صحت عطا ہوگی۔ وہ کھانا صرف گن اہوں کی طرف مائل بھی نہیں کرےگا۔ بلکہ یہ نیکی کا ذریعہ بنےگا۔اسی طرح جو دوسری دفعہ “سورت القریش ” پڑھےگا۔ تو اللہ تعالیٰ اس کو ایسا دسترخوان سدا دیتا رہےگا۔ بہترین اور اچھا سے اچھا عطافرماتا رہے گا

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.