دو منٹ میں منہ سے بد بو دور کرنے کے لیے گھر پر تیار کر یں ماؤتھ واش وہ بھی دو منٹ میں

ویسے یہ ریمیڈی استعمال کر کے دیکھنا آپ کو بہت ہی زیادہ فائدہ ہو نا ہے آپ نے دیکھا ہو گا کہ برش کرنے کے بعد بھی اکثر لوگوں کے منہ سے بدبو نہیں جا تی جو دوسروں کے سامنے انتہائی شرمندگی کا باعث بنتی ہے کیونکہ اب سے ایسا نہیں ہو گا کیونکہ یہ آپ ریمیڈی استعمال جو کریں گے

تو یہ ریمیڈی بنانے کے لیے آپ سب سے پہلے آدھا گلاس پانی لیں اس میں ایک چمچ سادہ سرکہ ڈال دیں دو چمچ شہد ڈالیں آدھا چمچ پسی ہوئی لونگ ڈال دیں ان تمام چیزوں کو اچھی طرح سے مکس کر لیں یہ گھر یلو ماؤتھ واش آپ کے دانتوں کو کیڑا لگنے سے بھی محفوظ رکھتا ہے اب آپ نےاس کا استعمال اس طریقے سے کر نا ہے کہ اس ماوتھ واش کو اپنے منہ میں ڈالیں کچھ سیکنڈز کے لیے اپنے منہ میں رکھیں پھر اچھے سے کلی کرکے نکا ل دیں گھر پر تیار کیے جانے والے اس ماؤتھ واش سے آپ کو منہ کی بو سے چھٹکارا تو ملے گا ہی ساتھ ہی آپ کے دانت بھی صاف رہیں گے۔ سب سے پہلے ہم سمجھاتے ہیں کہ منہ سے بدبو آخر کیوں آتی ہے؟اس کی کوئی ایک وجہ نہیں بلکہ بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق مسلسل منہ سے بدبو آنے کی وجہ وہ جراثیم ہوتے ہیں جو منہ کے اندر موجود ہوتے ہیں۔یہ بیکٹیریا انسان کے منہ کے اندر ایسی گیس پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے منہ سے بدبو آنے لگتی ہے۔دراصل جب انسان کچھ بھی کھاتا ہے تو یہ بیکٹیریا منہ میں موجود شکر اور

اسٹارچ کو توڑتے ہیں جس کی وجہ سے بدبو آتی ہے۔ماہرین طب کے مطابق منہ سے بدبو آنا ایک بیماری ہے جسے سائنسی اصطلاح میں ’ہیلیٹوسس‘ کہتے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر مسلسل منہ سے بدبو آئے تو فوراً دانتوں کے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔یہ تو ہم نے آپ کو منہ سے بدبو آنے کی کچھ وجوہات بتائیں ہیں لیکن اسے پڑھ کر آپ کو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ آج ہم آپ کو اس بیماری کو حل کرنے کے کچھ ایسے ٹوٹکے بتائیں گے جو انسان باآسانی گھر میں کرکے منہ کی بدبو سے چھٹکارا حاصل کرسکتا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر آپ کم پانی پیتے ہیں جس سے منہ خشک رہتا ہے تو اس حالت میں منہ میں بدبو آنے کے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔خشک منہ کی وجہ سے ہمارے منہ میں تھوک بنانے والے ہارمونز یا گلینڈز متاثر ہوتے ہیں۔ اس لیے ہم سب کو چاہیے کے ہم اپنا منہ ہائیڈریٹ یعنی نم رکھیں۔منہ میں موجود بیکٹیریا کچھ ایسی گیس کا اخراج کرتے ہیں جس کی وجہ سے منہ میں بدبو آتی ہے لیکن ایک تحقیق کے مطابق ٹی ٹری تیل کا استعمال کرنا ان بیکٹیریا کی تعداد کو کافی حد تک کم کرتا ہے۔ایک کپ گرم پانی میں چند قطرے ٹی ٹری تیل کے شامل کر کے اچھی طرح منہ میں گھما کر کلیاں کرنا بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *