جو یہ سمجھتے ہیں کہ دعا کبھی قبول نہیں ہوتی وہ ایک بار یہ پڑھ کر دیکھیں ، حضرت علی ؓ نے فرمایا: یہ ایک لفظ تقدیر بدل دے گا

یہ ایسا عمل ہے جو انشاء اللہ آپ کو کرنے پر اللہ تعالیٰ ہر قسم کے مقصد میں کامیاب کریں گے ہر وہ آرزو ہر وہ تمنا جو آپ کبھی کرتے ہوں گے اپنی زندگی میں اللہ تعالیٰ آپ کو ضرور بضرور حاصل کروا دیں گے آپ کی دنیا بھی سنور جائے گی آخرت بھی سنور جائے گی اگر دنیا کو جنت بنانا چاہتے ہیں

اور آخرت کی جنت کے طلبگار ہیں تو انشاء اللہ امید ہے کہ آپ یہ عمل ضرور کریں گے کیونکہ یہ آپ کے لئے راہ نجات بن جائے گا جب آپ اس کا ورد شروع کریں گے جب آپ اس کو اپنا معمول بنائیں گے تو انشاء اللہ اس کا پڑھنے والا کبھی مایوس نہیں لوٹے گا ۔یہ عمل بہت ہی خاص ہے جو کہ کلمہ لا الہ الا اللہ محمدالرسول اللہ کے حوالے سے ہے اس کے حوالے سے حضرت عثمان ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا تھا کہ میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ جو شخص اس کو حق سمجھ اخلاص کے ساتھ دل سے یقین کرتے ہوئے اس کو پڑھے تو جہنم کی آگ اس پر حرام ہو حضرت عمر ؓ نے فرمایا کہ میں بتاؤں وہ کلمہ کیا ہے وہ وہی کلمہ ہے جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو اور اس کے صحابہ ؓ کو عزت وہی تقوے کا کلمہ ہے جس کی نبی کریم ﷺ نے اپنے چچا ابو طالب سے ان کے انتقال کے وقت خواہش کی اور وہ کلمہ لا الٰہ الا اللہ محمد الرسول اللہ ہے نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے حضرت آدم ؑ سے جب وہ گناہ صادر ہو گیا جس کی وجہ سے جنت سے دنیا میں بھیج دیئے گئے تو ہر وقت روتے تھے اور دعاو استغفار کرتے رہتے تھے ایک مرتبہ آسمان کی طرف منہ کیا اور عرض کیا یا اللہ محمدِ مصطفیٰ ﷺ کے وسیلہ سے تجھ سے مغفرت چاہتا ہوں تو وحی نازل ہوئی کہ محمد کون ہیں جس کے واسطے سے تم نے استغفار کیا تو عرض کیا جب آپ نے مجھے پیدا کیا تو میں نے عرش پر لکھاہوا دیکھا لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ تو میں سمجھ گیا تھا کہ محمد مصطفیٰ ﷺ سے اونچی کوئی نہیں جن کا نام آپ نے اپنے نام کے ساتھ رکھا ہے وحی نازل ہوئی کہ وہ خاتم

النبیین ہیں تمہاری اولاد میں سے ہیں لیکن وہ نہ ہوتے تو تم بھی پیدا نہ کئے جاتے ایسا خوبصورت کلمہ ہے لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ اس کے حوالے سے حضرت اسماء ؓ فرماتی ہیں کہ اللہ کا سب سے بڑا نام جو اسمِ اعظم ہے عام طور پر ان دو آیات میں ہے جو الھکم الہ واحد لا الہ الا ھوالرحمن الرحیم اور الم اللہ لا الہ الا ھوالحی القیوم میں ہے تو الا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ اسم اعظم بھی ہے اس کے حوالہ سے ایک اور حدیث موجود ہے نبی کریم ﷺ کا ارشاد مبارک ہے قیامت کے دن حق تعالی ارشاد فرمائیں گے کہ جہنم سے ہر اس شخص کو نکالو جس نے لا الہ الا اللہ پڑھا ہو اس کے دل میں ایک ذرہ برابر بھی ایمان ہو اس کو جہنم سے نکال دو نبی کریم ﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ جو ہے یہ بہت ہی پیارا کلمہ ہے اس کے ذریعہ سے جو بھی رنجیدہ ہوں غمگین ہوں اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کریں تو اللہ تعالیٰ انشاء اللہ ان کو ضرور بضرور عطافرمائیں گے اور ان کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ گناہوں کو ختم فرمادیتے ہیں گناہ بالکل ختم ہوجاتے ہیں جو اخلاص کے ساتھ یقین کے ساتھ ان کلمات کو پڑھے گا تو اللہ تعالی ٰ اس کے تمام تر گناہوں کو معاف فرمادیں گے ۔آپ نے کرنا یہ ہے کہ کم ازکم پوری زندگی میں ستر ہزار مرتبہ تو اس کلمہ کو لازمی پڑھ لیں تو آپ نے آج سے ہی شروع کردینا ہے کہ آپ نے اس کا ستر ہزار مرتبہ کم از کم ایک مرتبہ اپنی زندگی میں پڑھ لیں جو آپ کے لئے دنیا کے لئے بھی کافی ہوجائے گا اور آخرت کے لئے بھی آپ کے لئے ذخیرہ بن جائے گا کیونکہ بہت ہی پیارے کلمات ہیں کہ ان کے ذریعہ سے جب نبی کریم ﷺ کا وسیلہ جب دیا گیا تو اللہ تعالیٰ نے چالیس سال تک حضرت آدم ؑ روتے رہے استغفار کرتے رہے اپنے گناہ کی معافی مانگتے رہے تو جب انہوں نے نبی کریم ﷺ کے وسیلہ سے دعامانگی تو اللہ تعالیٰ نے فواا استغفار کو قبول کیا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *