رزق کے بارش کی تسبیح

آج آپ کو دو رکعات نماز نفل کا بڑا خاص عمل بتائیں گے۔ اس کے بعد دعا کی قبولیت کے حوالےسے کچھ قرآنی اعمال بیان کریں گے۔ ایک خاص دعا بیان کریں گے ۔ جو آپ پانچوں وقت پڑھیں۔ یعنی ہر نماز کے بعد پڑھنے کامعمول بنالیں۔ انشاءاللہ! ہر قسم کی پریشانی سے ، دشمن کے شرسے محفوظ رہیں گے۔

اس دعا کی برکت سے اللہ تعالیٰ آپ کو ایسی جگہ سے رزق عطافرمائےگا۔ جہاں سے آپ کا وہم وگمان بھی نہیں ہوگا۔ انشاءاللہ! ہردعا پوری ہوگی۔ ہر مقصد پورا ہوگا۔ تو پہلا عمل بیان کریں گے دو رکعات نماز نفل کے حوالےسے ۔ کہ آپ نے نماز عشاء کے بعد بہتر ہے کہ غسل کریں۔ اگر غسل نہیں کرسکتے تو اچھی طرح باوضو ہو کر پاک صاف ہو کر آپ نے دو رکعات نفل نماز ادا کرنے ہیں۔ پہلی رکعت میں آپ نے سورت الفاتحہ مکمل تلاوت کرنے کے بعد “سورت الکافرون” سا ت مرتبہ پڑھنی ہے۔ دوسری رکعت میں سورت الفاتحہ کے بعد”سورت اخلاص” سات مرتبہ مکمل پڑھنی ہے۔ رکوع وسجود میں آپ جو تسبیحات پڑھتے ہو۔ وہ آپ نے سات سات مرتبہ پڑھنے ہیں۔ یعنی رکوع میں ” سبحان رب العظیم ” سا ت مرتبہ پڑھیں۔ اور سجدے میں ” سبحان رب العلی” اس کو بھی سات مرتبہ پڑھیں۔ پھر سلام پھیریں ۔ جب یہ نماز مکمل ہو۔ تو پھرآپ نے سجدے میں جاکر دس مرتبہ یہ دعا پڑھنی ہے۔ “سبحان اللہ والحمد اللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا بااللہ العلی العظیم استغفراللہ واتوب الیہ ” پڑھ لیں۔ دس مرتبہ سجدے میں سر رکھ کر ان کلمات کو پڑھیں۔ اس کے بعد سجدے سے سر اٹھائیں ۔ اور دس مرتبہ یہ درود پاک پڑھیں۔ “اللھم صل علی سیدنا محمد وعلی الہ سیدنا محمد وبارک وسلم والا جمیع الانبیاء والمرسلین وابادک الصلحین برحمتک یا ارحم الرحمین ” ۔پھر دس مرتبہ “اللھم ایا ک نعبد وایا ک نستعین ” پڑھناہے۔

اور اس کے بعد آخر میں دس مرتبہ یہ دعا پڑھیں۔ “اللھم ربنا اتنا فی الدنیا حسنۃ وفی الاخرۃ حسنۃ وقنا ع ذاب النار” یہ پڑھ کر اپنے مقصد کے لیے دعا کریں۔ انشاءاللہ! جو مقصد ہوگا جو حاجت ہوگی پوری ہوگی۔ مجرب وظیفہ ہے۔ مجرب عمل ہے۔ صدقے د ل سے کروگے۔ فتحیابی آپ کو حاصل ہوگی۔ نفل اد اکرنے کے بعد جو دعاؤں کی ترکیب بیان کی ہے وہ آپ کو بتا دیتے ہیں۔ سورت الانعام کی آیت نمبر ایک سو چوبیس کو پڑھنا ہے۔ اس میں “اللہ ” متصلاً دو جگہ آرہا ہے۔ ان دو اللہ کے درمیان آپ جس چیز کے لیے دعا کریں گے ۔ انشاءاللہ! وہ پوری ہوگی۔ اس آیت کریمہ کو بکثرت پڑھیں۔ ہر لفظ ” اللہ ” کے درمیان دعاکرنی ہے۔ چاہے پریشانیاں ہوں، مقاصد میں کامیابی ہو۔ حاجت روائی ہوں۔ فتحیابی ہو۔ انشاءاللہ! یہ دعا قبول ہونے کا عمل ہے۔ آ پ کی دعاضرور قبول ہوگی۔ جمعہ کے دن نماز عصر کے بعد آیت الکرسی ستر مرتبہ پڑھنے کےبعد جس مقصد کےلیے دعا کی جاتی ہے۔وہ قبول ہوگی۔ اس کے علاوہ جمعرات کے روز نماز چاشت ادا کریں۔ اس کے بعد پانچ سو مرتبہ ” السمیع” پڑھ لیں۔ اس کے بعد جو دعا کریں گے ۔ا نشاءاللہ! وہ دعا ضرور قبول ہوگی۔ پریشانیوں کا خاتمہ ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *