دنیا کی کوئی طاقت آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکے گی صرف تین دفعہ یہ دعا پڑھ لو۔

کم از کم ایک پارہ ترجمے کے ساتھ پڑھ لیجئے اب تو موقعہ ہے اب تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو فرصت دی ہے اللہ کی طرف اس وقت کو استعمال کیجئے آپ کے لئے بہت بڑا فائدہ اور بہت ہی اجر ہے سوشل میڈیا کو چھوڑ دیجئے ہر کام چھوڑ دیجئے ٹی وی کو بھی چھوڑ دیجئے یہی موقع ہے کہ آئیے اللہ کی طرف

ہم رجوع کریں پوری قوم اللہ رب العزت کو منائے صرف احتیاطی تدابیر کا دور اب ختم ہوچکا اب اللہ کی طرف رجوع کرنے کا دور ہے معاذاللہ معاذاللہ اللہ تعالیٰ ایسے حالات نہ لائے کہ گھروں کے اندر ہم بند ہوجائیں اور اللہ تعالیٰ اس زمین کو ہلنے کا حکم دے دے پھر گھروں سے نکل کر کہاں جائیں گے یہی لمحہ ہے کہ آئیے اللہ کی طرف رجوع کریں حکمران طبقے سے بھی یہی مطالبہ ہے ایک مرتبہ اللہ کی بارگاہ میں آکر سوچو تو سہی غور تو کرو اللہ سے جنگ بند کردو سود سودی بینکوں کو بند کردو سینما اور فحاشی کے نظام کو بند کر دو ۔میرا جسم میری مرضی کی ریلیاں اس ملک میں آج کے بعد نہ ہوں یہ ارادہ تو کرو تو دیکھو اللہ رب العزت کی کیسی رحمت آسمان سے نازل ہوتی ہے تین وظیفے آپ نے یاد کرنے ہیں ان میں سے نمبر ایک ہے اعوذ بکلمات اللہ التامات من شر ماخلق صحیح حدیث کے الفاظ ہیں جو بندہ تین مرتبہ پڑھتا ہے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی جب تک وہ وہ جگہ نہیں چھوڑ دیتا اب تو آپ گھر کے اندر ہیں آپ ہر بچے کو بھی پڑھائیں خود بھی پڑھیں پھر آپ نے بسم اللہ الذی مع اسمہ شیئ فی الارض ولا فی السماء وھو السمیع العلیم یہ دعا پڑھنی ہے کثرت کے ساتھ پڑھنی ہے سات مرتبہ کی روایات موجود ہیں تین مرتبہ لوگ کہتے ہیں مجربات میں سے ہے آپ نے

سات مرتبہ سے بھی زیادہ اس کا ورد کرنا ہے پھر الحمد للہ الذی عافانی من مبتلاک بہ وفضلنی علی کثیر ممن خلق تفضیلا اب آپ نے کوئی بھی ٹی وی پر دیکھا کرونا کا مریض آپ نے اس کو دیکھ کر یہ پڑھ لینی ہے حدیث کے الفاظ ہیں کہ اس بیماری میں بندہ مبتلا نہیں ہوتا ہے اور رسول اللہ ﷺ کی حدیث کے اوپر مجھے اور آپ کو اعتماد کرنا چاہئے ۔اس کے ساتھ ساتھ سورہ القریش کی تلاوت زیادہ سے زیادہ کریں۔غنوددگی ، سستی ،کاہلی ،ڈپریشن،نا امیدی ،شیزوفرینا،دماغی امراض، مالیخولیا کے لئے سورہ یوسف کی تلاوت کریں،یہ نبی محمدﷺ پر اس وقت نازل فرمائی گئی جب آپﷺ بہت سے مسائل ، مصیبتوں اور تکلیفوں کا سامنا کر رہے تھے۔اس سورہ کے ساتھ سورہ یونس کی درجہ ذیل آیت بھی تلاوت کریں۔اس سے دل کو خوشی ، سکھ اور آرام حاصل ہوگا۔سورہ الزمر کی اس آیت کی تلاوت کیجئے:اللَّه نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَابًا مُّتَشَابِها مَّثَانِيَ تَقْشَعِرُّ مِنْه جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهمْ وَقُلُوبُهمْ إِلَی ذِكْرِ اللَّه ذَلِكَ هدَی اللَّه يَهدِي بِه مَنْ يَشَاء وَمَن يُضْلِلْ اللَّه فَمَا لَه مِنْ هادٍ اللہ نے اتاری سب سے اچھی کتاب کہ اول سے آخر تک ایک سی ہے دوہرے بیان وا لی اس سے بال کھڑے ہوتے ہیں ان کے بدن پر جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں ، پھر ان کی کھا لیں اور دل نرم پڑتے ہیں یادِ خدا کی طرف رغبت میں یہ اللہ کی ہدایت ہے راہ دکھائے اس سے جسے چاہے ، اور جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.