صرف تین دن میں رزق کی تنگی ختم انشاء اللہ۔

اس تحریر میں ایک بہت ہی خاص عمل جو تیسرے کلمے کی صوررت میں ہے پیش کیاجارہا ہے انشاء اللہ عزوجل اللہ کریم کے کرم سے مالک ارض و سماء آپ پر کرم فرمائیں گے دین دنیا کی عزتوں اور عظمتوں سے مالا مال فرمائیں گے دنیا کے سارے غم فکریں اور پریشانیاں مسائل مشکلات تکلیفیں جادو بندشیں

اولاد گھر رزق صحت نوکری تجارت کے مسائل ،زندگی کی ناکامیاں مشکلات کے حل کے لئے تیسرے کلمے کا وظیفہ عاملین کی زندگیوں میں بہترین وظیفہ قرار دیا جاتا ہے یقین جانئے کہ جو تیسرے کلمے کا وظیفہ ہے بہت ہی کمال کا وظیفہ ہے اس میں نفع ہی نفع ہے اس میں فائدہ ہی فائدہ ہے الحمد للہ اس کو جو بھی پڑھے گا۔ اللہ تعالیٰ ساری کائنات کو ساتوں آسمان ساتوں زمینیں ساری چیزوں کو جمع کریں تو یہ رائی کے ذرے کے برابر قیامت کے دن جو ترازو میں پڑا ہوگا جس میں نیکیاں اور بدیاں تولی جائیں گی اس ترازوں میں اگر یہ کلمہ رکھ دیا جائے تووہ ترازو اتنا بڑا ہوگا ۔کہ یہ کائنات رائی کے دانے کے برابر ہوگی یقین جانئے کہ اس کلمے کو پڑھنے سے اللہ جل شانہ بہت کرم فرماتے ہیں ۔سید نا حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا میں یہ کلمات کہوں سبحان اللہ الحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر تو یہ میرے نزدیک ان سب چیزوں سے سب سے زیادہ محبوب ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے۔ یعنی کہ ساری دنیا سے زیادہ محبوب سیدنا ابو موسیٰ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اے عبداللہ بن قیس کلمہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ کہاکرو کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے جی ہاں تیسرے کلمے کا جو وظیفہ ہے انشاء اللہ اللہ کے فضل و کرم

سے آپ کا ہر مقصد پورا ہوگا یہ کلمہ کملی والے کی شفاعت انشاء اللہ دلوائے گا یہ کلمہ آپ کو دین دنیا کی عزتوں اور عظمتوں اور شان و شوکت اور رفعتوں سے مالا مال کر دے گا انتہائی مجرب وظیفہ ہے انتہائی پاور فل وظیفہ ہے تیسرے کلمے کا وظیفہ آپ نے کرنا ہے تو انشاء اللہ رزق کی تنگی ختم ہوگی غیب سے اللہ کریم رزق کا انتظام فرمائیں گے غیب سے ہی قرض کی اللہ کے فضل و کرم سے ادائیگی ہوگی۔ اور اللہ کریم جل شانہ سبحانہ وتعالیٰ آپ کی تمام نیک جو حاجات ہیں وہ پوری فرمائیں گے دین دنیا کی عزتوں اور عظمتوں سے مالا مال فرمائیں گے برصغیر پاک و ہند میں چھ کلمے کے نام سے کلمات معروف ہیں ان میں تیسرا جو کلمہ ہے یہ اپنی ایک خاص پہچان رکھتا ہے ۔اس کا وظیفہ یہ ہے۔یہ تین دن کا عمل ہے اور عمل عشاء کی نماز کے بعد کا ہے یعنی کہ رات عشاء کی جو نماز ہے اس کے بعد ہی تین دن لگاتار اس کا وظیفہ کرنا ہے مالک کریم آپ کو اس کی ضرور برکتوں سے مالا مال فرمائیں گے۔آپ نے عشاء کی نماز پڑھنی ہے اور اس کے بعد اپنے گھر میں مسجد میں یا جہاں کہیں آپ رہ رہے ہیں تو وہاں پر آپ نے باوضو حالت میں قبلہ رو بیٹھ کر اول آخر نبی پاکﷺ پر درودو سلام بھیجنا ہے تین تین مرتبہ اور درمیان میں یہ تیسرا کلمہ 11 بار پڑھ لینا ہے اور پھر اسی تعداد میں درود پاک پڑھ لینا ہے اور اللہ پاک سے دعا کرنی ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.