دانتوں کا گھریلو علاج

اگرآپ کے دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگتا ہے جو کہ ایک بہت ہی تکلیف دہ عمل ہے اس میں مریض نہ کوئی زیادہ ٹھنڈی چیز کھاسکتا ہے۔ اور نہ ہی گرم ۔ اس کےلیے آج ہم آپ کو آسان گھریلو منجن کا بتائیں گے جس سے انشاءاللہ! دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگنا بند ہوجائےگا اور وہ گھریلوعلاج اور منجن بنانے کا طریقہ یہ ہے

کہ پانچ گرام کالی مرچ کو اچھی طرح باریک پیس کر اس پاؤڈر کو پچیس گرام شہد میں ملا لیں آپ کا منجن تیار ہے۔ اب اس منجن کو صبح وشام دانتوں میں انگلی کی مدد سے اچھی طرح لگائیں ۔ پھر دس منٹ کےلیے منہ بند کرلیں اور دس منٹ بعد منہ کو نیچے کی طرف لٹکا کر کھلا چھوڑ دیں۔ اب منہ سے پانی نکلنا شروع ہوجائےگا۔ جب منہ سے رال ٹپکنا بند ہوجائے تو سادہ پانی سے کلیاں کرلیں، چند دن یہ عمل کریں۔ انشاءاللہ! دانتوں کا ٹھنڈا گرم لگنا ختم ہوجائے گا۔ جس طرح ہم اپنی جلد اور بالوں کا خیال رکھتے ہیں اور اس کے خراب ہونے پر فوری اس کا علاج شروع کر دیتے ہیں۔ اسی طرح ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے جسم کا ہر حصہ تکلیف سے دور رہے اور ہم ایک صحت مند زندگی گزاریں۔ بچوں سے لے کر بڑوں تک، سب ہی کبھی نہ کبھی دانتوں کی تکلیف کا شکار ہو جاتے ہیں اور وقت بے وقت اٹھ جانے والی یہ تکلیف بہت پریشان کرتی ہے۔ دانتوں کے درد سے گھر کا کوئی بھی فرد متاثر ہو، اس سے براہ راست ایک خاتون خانہ کو واسطہ پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ لوگ ڈینٹسٹ کے پاس جانے سے کتراتے بھی ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ اگر ایک بار کوئی اوزار منہ میں لگ گیا، تو پوری زندگی اِسی کے سہارے جینا پڑے گا۔دانتوں کے درد کا فوری علاج بہت ضروری

ہے۔ مندرجہ ذیل طریقوں سے دانتوں کے درد کا علاج آپ اپنے گھر میں بھی کر سکتی ہیں۔ لونگ میں دانتوں کے درد کا قدرتی علاج موجود ہے۔ دو سے تین عدد ثابت لونگ کواپنے دانتوں کے اُس حصے میں رکھیں، جہاں درد ہے اور تب تک رکھے رہنے دیں، جب تک تکلیف دور نہ ہو جائے۔ اس کے علاوہ لونگ کا تیل بھی دانت کے درد سے آرام دیتا ہے۔ روئی کا ایک چھوٹا ٹکڑا لیں اور اسے گرم پانی میں بھگوئیں، پھر اس کے بعد اسے بیکنگ سوڈے میں ڈبوئیں۔ جب آپ دیکھیں کہ روئی میں اچھی طرح سے بیکنگ سوڈا لگ گیا ہے، تو اسے دانتوں میں درد والی جگہ پہ لگائیں۔ یہ آپ کے درد کو دور کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ آپ ایک گلاس گرم پانی میں دو چمچے بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح سے کلی کریں، اس سے بھی آپ کے دانت کا درد ٹھیک ہو جائے گا۔ برف سے بھی آپ کے دانتوں کی تکلیف کا علاج ممکن ہے۔ ایک عدد برف کا ٹکڑا لیں اور اُسے کسی چھوٹے سے کپڑے میں رکھ کے تھوڑا موٹا موٹا کُوٹ لیں اور پھر اس پوٹلی کو اپنے گالوں پہ رکھ کے ٹکور کریں۔ آپ کو خود درد میں کمی محسوس ہو گی۔ تولیے یا کسی بھی کپڑے کو استری کی مدد سے گرم کر لیں، یاد رہے کہ کپڑا بہت زیادہ گرم نہ ہو جائے، جو آپ کی جلد کے لیے ایک مصیبت کھڑی کر دے۔ کپڑے کو گرم کر کے اپنے گالوں پہ آہستہ آہستہ سینکائی کریں، درد میں کمی آئے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *