کمر کا شدید درد مستقل چھٹکار

ہر انسان کسی نہ کسی کام میں مصروف ہے۔ وقت کسی کے پاس بھی نہیں اس مصروف زندگی ہمارے زیادہ تر کام بیٹھے بٹھائے ہی ہو جاتے ہیں۔ مطلب یہ کہ دنیا اب بہت جدید ہو گئی ہے محنت مشقت والے کام اب بہت کم ہو گئے ہیں مشینی دور ہے اور انسان بھی ان مشینوں کی طرح ایک مشین بن چکا ہے۔

ٹیکنا لوجی میں جدت آنے کی وجہ سے افسسز میں بھی کام بہت بڑ ھ چکا ہے۔ اور بہت دیر تک بیٹھے رہنے سے ہی کام ختم ہو پاتے ہیں بہت دیر تک ایک ہی انداز اور ایک ہی جگہ بیٹھے رہنے سے ہماری باڈی کا بیلنس بھی خراب ہو جاتا ہے اور کمر کا درد کا ہو نا ایک معمول بن چکا ہے کمر میں درد ہونے کی بہت سی وجو ہات ہو سکتی ہیں۔ جیسا کہ اپنی ہمت سے زیادہ وزن اٹھا نا ہڈیوں کی کمزور ی بھی کمر درد کی ایک وجہ ہو سکتی ہے بہت زیادہ دیر تک ایک ہی انداز میں ایک ہی جگہ پر بیٹھے رہنا جسم کا بہت زیادہ وزنی ہونا یعنی کہ موٹاپا بھی کمر درد کی ایک وجہ ہوتی ہے تو آپ اگر کمر درد کی وجہ سے بہت پریشان رہتے ہیں تو آپ کو گھبرانے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔ کیو نکہ میں لا یا ہوں۔ آپ کے لیے بہت ہی زبردست دیسی اور گھر یلو نسخے جن کے استعمال کے بعد کمر درد ایسے بھا گے گا جیسے کبھی ہوا ہی نہ ہو۔ تو جان لیتے ہیں کمر درد کے لیے ان جادوئی نسخوں کے لیے آپ کو کن کن چیزوں کی ضرورت ہوگی۔

کمر درد کے لیے جو پہلا نسخہ بتانے جا رہا ہوں اس کے لیے آپ کو چاہیے تازہ ایلوویرا جیل کیو نکہ اس جیل سے لڈو بنے گا۔ اور یہ ایلو ویرا کا میٹھا لڈو آپ کی کمر کے درد کو بڑے میٹھے طریقے سے بالکل ختم کر دے گا ۔ قدرت کا یہ انمول تحفہ بہت سی بیماریوں کا علاج ہے اور ہمیں اس تحفے کی قدر کرنی چاہیے۔ اور کوشش کریں کہ ایلو ویرا کا پودا گھر پر ہی لگا ئیں اگر کسی وجہ سے نہ لگا سکیں تو باہر سے لا نا مقصود ہوتو اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ ایلو ویرا کسی صاف ستھری جگہ پر لگا ہوا ہونا چاہیے ایک برتین میں لگ بھگ پانچ گرام ایلو ویرا کا جیل نکال کر اس میں حسبِ ضرورت گندم کا آٹا شامل کر لیں ایک کڑ اہی لے کر اس میں حسب ضرورت دیسی گھی ڈال کر اس آٹے ملے جیل کو ہلکی ہلکی آنچ پر اچھی طرح بھون لیں اور بھو نتے ہوئے اس میں میٹھے کے طور پر دیسی کھا نڈ یا مصری کا استعمال کریں۔ بھونتے وقت اس میں دیسی کھانڈ شامل کر لیں جب تمام چیزیں ہلکی آنچ پر بھن جائیں تو اس کے لڈو بنا لیں روزانہ ایک لڈو صبح اور ایک لڈو شام کو کھا ئیں۔ صرف چند دن کے استعمال سے ہی آپ کا کمر کا درد بالکل ٹھیک ہو جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.