کسی فیصلے کے وقت بات اگر قرآن پر ہاتھ رکھنے تک آجائے تو قرآن پر ہاتھ نہیں بلکہ ؟

کامیابی کا نشہ کبھی دماغ کو چڑھنے مت دیجئے اور ناکامی کا صدمہ کبھی دل پر مت لیجئے ہمیشہ خوش رہیں گے۔کسی نے پوچھا بابا جی حسد کیا ہے فرمایا رب کی تقسیم سے اختلاف رکھنا ۔ اگر آپ کا پڑوسی دیوبندی بریلوی اہل حدیث ، شیعہ کچھ اور ہے تو اس کا حساب وہ خود دے گا لیکن اگر وہ بھوکا مر گیا

تو اس کا حساب آپ کو دینا ہو گا۔ کم بولنے والے اور دوسروں کی خوب سننے والوں کی ہر وقت ہر جگہ استقبال ہوتا ہے۔لالچ ایسی پیاس ہے جسے سمندر کا پانی بھی نہیں بجھا سکتا۔کسی سے نیکی کرو تو یہ سمجھ کر کرو کہ کیا تم اپنی ذات سے کررہے ہو۔تمہارے پاس اگر تمہاری پسندیدہ چیزیں نہیں ہیں توموجود چیزوں کو ہی پسند کر لو۔بات جب گھر سے نکل جائے تو پھیلتے ہوئے دیر نہیں لگتی۔جھگڑا مول لینے سے غم کھانا ، زیادہ بہتر ہے۔بھوک کی آگ تمام جذباتوں کو جلا کر رکھ راکھ کر دیتی ہے ۔خرچ کرنے سے اگر ہاتھ نہ روکا جائے . ، یا ذریعہ آمدنی نہ ہو تو خرچ کرنے سے قارون کا خزانہ بھی ختم ہوجاتا ہے ۔ آمدن کے مطابق روپیہ خرچ کر و ایسا کرنے سے کبھی محتاج نہ ہو گے۔ جو تو نہیں جانتا ؟ وہ کسی سے پوچھ لے کیونکہ یہ تیرے لئے بہت بہتر ہے ورنہ ذلیل و خوار ہوگا۔لوگ مال سے محبت کرتے ہیں ،جس کسی کے پاس ہو گا سب کی عزت کریں گے جب اس کے ہاتھ سے چلا جائے گاتو کوئی اس کا سلام بھی قبول نہ کرے گا۔ چالاک اور ہوشیار شخص کو وہیں سے نقصان پہنچا ہے، جہاں سے وہ بے فکر ہوتا ہے ۔ اگر دوسروں کو کسی کام سے روکنا چاہتا ہے تو اس کی ابتداء اپنے آپ سے کر ۔ دنیا میں سب سے مشکل کام اپنی اصلاح کرنا اور ،آسان کام دوسروں پر تنقید کرنا ہے ۔.

دوست کو دولت کی نگاہ سے مت دیکھو وفا کرنے والے دوست اکثر غریب ہوتے ہیں ۔ دو طرح سے چیزیں دیکھنے میں چھوٹی نظر آتی ہیں ایک دور سے دوسرا غرور ہے۔انسان کی زبان سے اس کی عیب اور خوبیوں کا پتہ چلتا ہے ۔بعض لوگوں کے مرجانے سے بہت سے لوگ مرجاتے ہیں اور بعض لوگوں کے مرجانے سے بہت سے لوگ جینے لگتے ہیں یہ اپنے اپنے کردار کا نتیجہ ہے۔ بیوی اپنے شوہر سے اس وقت تک لڑتی یا ضد کرتی ہے جب تک اس سے پیار کی امید ہوتی ہے ، جب وہ امید ختم ہوجاتی ہے تو وہ لڑنا اور ضد کرنا بند کر دیتی ہے ۔ اگر خوش رہنا ہے تو دوسروں کو خوش دیکھ کر حسد نہ کیا کر،دعا دیا کر۔انسان کا بہترین ساتھی اس کی صحت ہے اگر اس کا ساتھ چھوٹ جائے تو وہ ہر رشتے کے لئے بوجھ بن جاتا ہے لہٰذا اپنی صحت کا خیال رکھیں۔مال جمع کرنا آسان ہے لیکن سنبھالنا مشکل ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.