عید کے دوسرے رو زسورت فاتحہ کو اس طرح پڑھو

آج ہم آپ کے لیے عید کے دوسرے دن کے حوالے سے ایک بہت ہی آسان اور مجرب وظیفہ آپ کی خدمت میں پیش کریں گے ۔ یہ قرآن پاک کی سورت ” سورت الفاتحہ ” کا خاص وظیفہ ہے ۔ جسے قرآن پاک کی اول سورت بھی کہا جاتا ہے۔ یہ سورت مبارکہ کے بہت بڑے فضائل آئے ہیں۔ اور یہ سب سے زیادہ سورت مبارکہ پڑھنے والی ہے۔

اس سورت کی اہمیت کااندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ اس سورت مبارکہ کو نماز میں پڑھا جاتا ہے اور یہ ہر ایک مسلمان کی زبان پر یا دہوتی ہے ۔ آج جو وظیفہ آپ کو بتائیں گے ۔ یہ وظیفہ بہت بڑی برکت اور تاثیر رکھتا ہے خاص طور پر ان بہن اور بھائیوں کے لیے جن کی کوئی نہ کوئی خواہش ہے۔ یاحاجت ہے۔ اور وہ اپنی حاجت کو قبول فرمانا چاہتے ہیں۔ انشاءاللہ! اس عمل کی برکت سے آپ کو بہت ہی زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔ وظیفہ کا طریقہ کار کچھ یو ں ہے کہ سب سے پہلی شرط یہ ہے کہ آپ کو تمام نمازوں کی پابندی کرنی ہوگی۔ کیونکہ فرض نمازکے بغیر آپ کاکوئی بھی وظیفہ قبول نہیں ہوسکتا۔ لہٰذ ا سب سےپہلے فرض نماز آتی ہےپھر اس کے بعد وظائف آتے ہیں ۔ بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ صرف وظیفہ کرتے ہیں لیکن نمازوں کی پابند ی نہیں کرتے ۔ تو ایسے میں ان کے ان وظائف کو کرنے کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہے۔ یہ بڑا ہی آسان ساعمل ہے پانچوں وقت کی نمازوں کی پابندی کریں ۔ اور کسی بھی وقت آپ وظیفہ کرسکتے ہیں۔

یہ وظیفہ بالخصوص ہم آپ کو عید کے دوسرے دن کا بتارہے ہیں۔ کہ آپ نے عید کے دوسرے دن یہ وظیفہ کریں گے ۔ باقی آپ کی مرضی ہے کہ آپ اس وظیفے کو کسی بھی وقت کرسکتے ہیں۔ او ر کسی بھی دن کرسکتے ہیں۔ لیکن زیادہ فضیلت یہ ہے کہ آپ ا س وظیفہ کو عید کے دوسرے دن کریں۔ آپ نے سب سےپہلے گیارہ مرتبہ درود پڑھیں۔ درود پاک ” بسم اللہ ” کےساتھ پڑھنا ہے۔ اس کےبعد آپ نے دس مرتبہ “سورت الفاتحہ ” پڑھنی ہے۔ اوریہ بھی “بسم اللہ ” کے ساتھ پڑھنی ہے۔ آخر میں پھر آپ گیارہ مرتبہ درود پاک ” بسم اللہ ” کے ساتھ پڑھیں۔ یہ عمل کرلینے کے بعد آپ نے وہیں بیٹھ جاناہے۔ اور اپنی حاجت کےلیے اللہ تعالیٰ سے دل سے دعاکرنی ہے۔ انشاءاللہ! آپ کو اس سے ضرور فائدہ حاصل ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.