بال گھنے اور چمکدار

بالوں کے بنانے کا انداز جیسا بھی ہو لمبے، گھنے اور چمکدار بال تو ہر ایک کو ہی پسند ہوتے ہیں، خصوصاً خواتین کے لیے لمبے اور گھنے بال خوبصورتی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔مگر روزمرہ کی مصروفیات، تناﺅ، جذباتی دباﺅ اور آلودہ ماحول مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے بالوں کو گرنے کے ساتھ ساتھ بے

جان اور کمزور کردیتے ہیں۔12 چیزیں جو آپ کو بالوں سے محروم کردیں ہر ایک کی بالوں کو دھونے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ آپ کو کسی مخصوص برانڈ کا شیمپو پسند ہو یا آپ اپنے بال کسی مخصوص انداز سے دھونے کو ترجیح دیتے ہوں۔ طریقہ چاہے جو بھی ہو مگر یقیناً آپ یہ ضرور چاہتے ہوں گے کہ نہانے کے بعد جب بال خشک ہوجائیں تو وہ خوبصورت اور چمکدار نظر آئیں۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچن میں موجود ایک عام چیز بالوں کو زیادہ چمکدار، گھنا اور لمبا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟یہ چیز بہت عام اور اسے استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے جس پر یقین کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔تو آخر یہ ہے کیا؟ یہ ہے پیاز۔جی ہاں لمبے، گھنے اور چمکدار بالوں کے لیے آپ کو پیاز اور پانی کی مدد سے ایک محلول تیار کرنا ہوگا جس کے لیے کسی خاص تربیت یا آلے کی ضرورت نہیں اپنے بالوں کو رنگتے ہیں؟بس 4 سے 5 پیاز لیں اور انہیں چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔اس کے بعد ایک لیٹر پانی کو ایک برتن میں پیاز کے ساتھ ڈال کر 10 منٹ کے لیے ابال لیں۔

پانی ابلنے کے بعد اس کے ٹھنڈے ہونے کا انتظار کریں اور پھر اسے چھان لیں۔جب بھی بالوں کو شیمپو سے دھوئیں تو اس کے بعد پیاز والے پانی سے بھی سر کو دھو لیں۔بہترین نتائج کے لیے اس ٹوٹکے کو ہفتے میں 2 بار آزمائیں اور اس کا نتیجہ جگمگاتے اور گھنے بالوں کی شکل میں نکلے گا۔ بہت سے لوگ بال گرنے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں روزانہ 50 سے 100 بال گرنا معمول کی بات ہے لیکن زیادہ بال گرنے کی وجہ سے لوگ پریشان ہو جاتےہیں یوں تو بالوں کو گرنے سے بچانے لے لئے بازار میں کئی طرح کی پروڈکٹس ہیں جن کے استعمال سے بال وتی طور پر تو گرنا رک جاتے ہیں

لیکن ان میں کئی طرح کے کیمیکلز کے بالوں پر مضر اثرات مرتب ہوتےہیں اور مہنگے بھی ہوتے ہیں بالوں کو گرنے سے روکنے گھنا اور لمبا کرنے کے لئے ایک سستا اور قدرتی ذریعہ پیاز کا استعمال بھی ہے اس میں پائی جانے والی خصوصیات نہ صرف بالوں کو گرنے سے روکتی ہے بلکہ گرے ہوئے بال واپس لانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے پیاز میں سلفر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کھوپڑی پر لگانے سے دوران خون کو بہتر بناتا ہے اور اس سے کولجین ٹشوز کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو بالوں کی نشونما میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں پیاز کا جوس نکال کر سر پر لگا سکتے ہیں اپنے بالوں کو خوبصورت بنا ئیے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.