اجوائن، زیرہ اور سونف سے نسخہ بنا ئیں۔

آج ہم آپ کو سونف زیرہ اور اجوائن سے تیار ہونے والے ایک اکثیری نسخے کے بارے میں بتانے والے ہیں جو بے شمار امراض میں کامیاب اور موثر علاج کے طور پر کام آ تا ہے اس کا استعمال کرنے سے معدہ اور پیٹ کے متعلق اکثر امراض جیسےکہ گیس تیزابیت بھوک کی کمی غذا کا ہضم نہ ہو نا بد ہضمی

اور گیس وغیرہ سب ٹھیک ہو جا تے ہیں پیٹ اور آنتوں کی سوزش کو دور کر تا ہے بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کر کےکمر کو پتلا کر تا ہے پیٹ کے آس پاس بڑھی ہوئی فالتو چربی کو ختم کر تا ہے وزن کو کم کرنے میں مدد کر تا ہے اس کے علاوہ یہ نسخہ خ و ن میں سے فاضل مادوں کو خارج کر کے بڑھے ہوئے کو لیسٹرول کو خارج کر تا ہے۔ نسوں کی کمزوری کو دور کر کے دل کے خطرناک امراض سے تحفظ فر اہم کر تا ہے دورانِ خ و ن بہتر نہ ہونے کے باعث اگر ہاتھ پاؤں سن ہو تے ہوں یا جوڑوں میں یا نسوں میں درد رہتا ہو تو ایسی صورت میں اس نسخے کا ااستعمال کر نا بہت فائدہ مند ثابت ہو تا ہے یہ گردوں کو صاف کر تا ہے خاص طور پر یورک ایسڈ کی زیادتی کو کنٹرول کرنے کے لیے اور اسے پیدا ہونے والے چھوٹے جوڑوں کے درد سے چھٹکارا پانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے جب کہ کھانسی کے اکثر امراض میں اس کا استعمال بہت ہی زیادہ فائدہ مند ثابت ہو تا ہے سونف ہاضمے کے لیے فائدہ مند ہے اور میٹابولک ریٹ بہتر ہوتا ہے، جب میٹابولک ریٹ بہتر ہوتا ہے تو معدے کی صفائی جلد ہوتی ہے۔

جبکہ گیس، تیزابیت اور پیٹ میں درد وغیرہ کے مسائل کا سامنا نہیں ہوتا۔ اس مقصد کے لیے سونف کو گرم پانی میں شامل کرکے پی لیں یا رات بھر پانی میں بھگوئے رکھ کر نہار منہ پی لینا موٹاپے سے نجات میں اس وقت مدد دیتا ہے جب آپ اسے استعمال کرنا معمول بنالیں کیا آپ جانتے ہیں کہ زیرہ کے پانی کا نہار منہ استعمال آپ کو توند کے مسئلے سے بہت کم عرصے میں نجات دلاسکتا ہے؟ جی ہاں 2 کھانے کے چمچ زیرے کو پانی میں رات بھر بھگوئے رکھیں اور صبح ابال کر زیرہ کو نکال کر پی لیں، اس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے، قبض سے نجات جبکہ نظام ہاضمہ سمیت متعدد فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ 15 دن میں اس مشروب کی مدد سے توند کی چربی کو گھلا سکتے ہیں ۔

پودینے کا استعمال غذا کو تیزی سے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے اور چربی بننے سے روکتا ہے، اسی طرح پیٹ کو پھولنے نہیں دیتا جو کہ چربی کے اجتماع کے باعث اکثر لوگوں کو لاحق ہونے والا عارضہ ہے۔ یہ مشروب لیموں کے عرق اور اجوائن کے پتوں کے امتزاج پر مشتمل ہے۔ لیموں کا عرق جسم کی اندرونی صفائی میں مدد دیتا ہے تو اجوائن جسمانی وزن میں کمی کے ساتھ توند کی چربی گھلانے کے لیے جادو اثر ثابت ہوسکتا ہے۔اس مشروب کو بنانے کا طریقہ جان لیں۔کچھ مقدار میں اجوائن کے کٹے ہوئے پتے لیں اور ایک لیموں کو نچوڑ کر عرق نکال لیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.