عید کی نماز کے بعد یہ کلمات منہ سے نکالیں صرف 3 تسبیح پڑھ لیں ، پھر معجزات دیکھتے جائیں

آج جو وظیفہ لے کرآئے ہیں ۔ وہ عید الفطر کا خاص عمل ہے نہایت مجرب اور پرتاثیر عمل ہے جو آپ نے عید الفطر کوکرنا ہے۔ عیدالفطر کے حوالے سے فرمایاگیا ہے کہ یہ دن بڑی برکتوں والا ہے ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب عید الفطر کا دن ہوتا ہے اور لوگ عید گاہ کی طرف جاتے ہیں ۔

اللہ تعالیٰ ان پر توجہ فرماتے ہیں۔اور ارشاد فرماتے ہیں۔ کہ اے میرے بندوں ! تم نے میرے لیے روزے رکھے ، میرے لیے نمازیں پڑھیں، اب تم اپنے گھروں کو اس حال میں جاؤ کہ تم بخش دیے گئے ہو۔ ایک حدیث میں آتا ہے جب عید کی صبح ہوتی ہے۔ توا للہ پاک فرشتوں کو بھیجتے ہیں۔ جو زمین پر اترتے ہیں۔ اور گلی کوچوں اور رستوں پر کھڑے ہوجاتے ہیں اور بلند آواز سے کہتے ہیں جسے جن اور انسا ن کے سوا تمام مخلوق سنتی ہےوہ کہتی ہے اے محمد ﷺ کی امت اپنے پروردگار کی طر ف آؤ۔ وہ تمہیں عطائے عظیم دے گا۔ اور تمہارے بہت بڑے گن اہوں کو مع اف فرمادے گا۔اور جب لو گ عید گاہوں میں آجاتے ہیں ۔ تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتے ہیں کہ مزدروں کا بدلہ کیا ہے؟ جب وہ اپنا کام مکمل کرلیں تو فرشتے کہتے ہیں کہ اس کا اجر یہ ہے کہ اسے پورا پورا اجر دے دیا جائے تب اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں تمہیں گواہ بناتا ہوں۔ میں نے ان لوگوں کے لیے اپنی بخشش اور رضا کو ان کا اجر بنا دیا ہے۔ عید الفطر کا دن نہایت ہی خاص اور برکت والا ہے۔ اسی دن کا خاص عمل آپ کو بتائیں گے۔ ہمارا دین بہت ہی پیار ادین ہے اس میں زندہ رہنے والو ں کے لیے اور جو اس دنیا سے چلے گئے ہیں۔ ان کے لیے بہت سے اعمال کا ذکر فرمایا گیا ہے۔

ایک حدیث مبارکہ ہے جس کامفہوم ہے جب بھی تم دعا مانگو جو لوگ فوت ہوگئے ہیں۔ اس دنیا سے چلے گئے ہیں۔ ان کے لیے بھی دعا مانگوان کی بخشش کی دعا مانگو۔ او ر جو لو گ اس دنیا سے چلے گئے ہیں ان کے لیے اس سے اچھا تحفہ کیا ہوگا؟ کہ ان کے لیے ایصال ثواب کیاجائے ان کی مغفرت کی دعا کی جائے ۔نبی کریمﷺنے فرمایا : جس نے عید کے دن تین سو مرتبہ یہ کلمات ” سبحان اللہ وبحمدہ ، سبحان اللہ العظیم ” کو پڑھا۔ تو اس کا ثواب مسلمان جو فوت ہوچکے ہیں۔ ان کی ارواح کواس کاایصال ثواب کرے ۔ تو ہرمسلمان کی قب ر میں ایک ہزاور انوار داخل ہوتے ہیں۔ جب وہ پڑھنے والا خود مرے گا۔ تواللہ پاک اس کی قب ر میں بھی ایک ہزار انوار داخل کریں گے ۔ یہ ورد دونوں عیدین میں کیا جاسکتا ہے۔ آپ یہ وظیفہ عیدالفطر کو بھی کرسکتے ہیں۔او ر عید الالضحیٰ کے دن بھی کرسکتے ہیں۔ تو آپ اپنے پیاروں کے لیے عید کی نماز کے بعد یہ تسبیح پڑھیں۔ اور پھر ایصال ثواب کریں۔ تو اللہ تعالیٰ ان کی قبروں میں ایک ہزار انوار داخل فرمائیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.