عیدالفطر کی چاند رات کا خاص وظیفہ

آج آپ کو ایک ایسا وظیفہ بتار ہے ہیں جس کو آپ نے عید الفطر کا چاند دیکھ کرپڑھناہے۔ میر اوظیفہ ان سب کےلیے ہے۔ جو قرآن مجید پڑھے ہوئے ہیں۔ جو قرآن مجید پڑھنا نہیں جانتے ہیں۔ جو امیر ہیں یا غریب ہیں۔ عورت ہے یا مرد ہے بچے ہے یا بوڑھا ہے ۔ دنیا والوں کی نظر میں سب سےبڑا اور بیو وقوف وہی ہے

جو کمائی کا موسم یونہی گنو ا دے ۔ اور ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا رہے۔ لیکن سرکار دوعالم ﷺ کی نظر مبارک میں سب سے بڑا بدنصیب اور محروم قسمت وہ ہے جو نیکیوں کا بہترین موقع ضائع کردے ۔ اور کچھ نہ کرسکے۔ حضور اکرم ﷺ کا ارشاد ہے کہ بندہ ایسا نہیں کہ لاالہ الا اللہ پڑھے۔ اس کے لیے آسمانو ں کے دروازے نہ کھل جائیں یہاں تک یہ کلمہ سیدھا عرش تک پہنچتا ہے بشرطیکہ یہ گن اہ کبیرہ سے بچتارہے۔ ہمیں اللہ تعالیٰ سے مانگنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ جو لوگ اللہ کے دربار میں ہاتھ پھیلاتے ہیں۔ انہیں مخلوق کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی نوبت نہیں آتی۔ جو لوگ راتوں میں اللہ کے سامنے روتے ہں۔ یا رونے کے عادی ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں دنو ں میں ہنستا ہوا رکھتا ہے۔ ہم یہ طے کر لیں کہ ہمیں رو کر اپنے دل کی گہرائیوں سے یقین سے اللہ سے مانگنا ہے اور کثرت سے مانگنا ہے۔

عیدالفطر مسلمانو ں کےلیے سب سے بڑی خوشی اور سب سے بڑا تہوار ہے چاند کو دیکھ کر یا چاند نظرآنے کی خبر سن کر کیا کرنا ہے ؟ آج سب پہلے سب لوگ سورت الفتح کو تین بار پڑھنے کو کہتے رہے ہیں۔ مجھے اس کےپڑھنے پر اعتراض نہیں ہے۔ قرآن پاک کی کوئی بھی سورت پڑھی جاسکتی ہے۔ کسی حدیث میں سورت الفتح پڑھنے کے بارے میں نہیں کہاگیا ہے ۔ حضرت محمد ﷺ نے فرمایا: اس ذات کی قسم کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے سورت فاتحہ جیسی کوئی سورت نازل نہیں ہوئی۔ سورت فاتحہ کو اسم اعظم بھی کہاجاتا ہے۔ اسی طرح ایک بار سورت اخلاص پڑھنےسےدس سپاروں کا دو بار پڑھنے سے بیس سپاروں اور تین بار پڑھنے سے تیس سپاروں گویا پورے ایک قرآن کا ثواب ملتا ہے اور قرآن ختم کرنے کے بعد جو بھی دعامانگی جائے

حضرت محمد ﷺ نے فرمایا : جو سورت اخلاص پچاس پڑھےاس کے پچاس سال کے گن اہ مع اف فرمادیے جاتے ہیں۔ ایک سو بار پڑھنےسے دوزخ سے آزادی مل جاتی ہے۔ اور دو سو مرتبہ پڑھنے دو سوسال کے گن اہ مع اف ہوجاتےہیں۔ لہٰذا عید کا چاند نظرآنے پر یا عید کے چاند کی خبر سننے پر جو شخص گیارہ مرتبہ درود شریف اور گیارہ مرتبہ سورت الفاتحہ اور کم ازکم پچاس مرتبہ سورت اخلاص پڑھے گا۔پھر درود شریف پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اپنے مقصد کو پورا کرنے کی دعا مانگیں گے ۔ انشاءاللہ ! اس کا جو بھی مقصد ہوگا وہ پور ا ہوجائےگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.