الوداع ماہِ رمضان آج انتیسواں روزہ ہے۔ آخری دن اللہ کو بہت پیارے ہیں۔ ابھی موقع ہے ایک تسبیح پڑھ لو۔

رمضان المبارک کا با بر کت مہینہ اپنی تمام رحمتیں اور بر کتیں نچھاور کر کے رخصت ہونے والا ہے۔ اور اس مر تبہ بھی ماہِ رمضان ہم نے اپنی غفلت میں اور لا پر واہی میں گزار دیا ہے ۔ حالانکہ ہمیں تو اتنا اچھا موقع ملا تھا ۔ کہ ہم اپنی بخشش کروا تے ۔ اور خوب ثواب سمیٹتے مگر ہم تو اتنے لا پرواہ ہیں

کہ ہم یہ دیکھتے ہیں کہ کب عید کا چاند نظر آ ئے اور جلدی رمضان گزر جا ئے ورنہ پہلے تو یہ ہو تا تھا کہ با قاعدہ اہتمام کیا جا تا تھا رمضان میں خوب تیاریاں ہو تی تھیں تراویح اور قرآنِ شریف ختم کیا جا تا تھا سحری میں رونق ہو تی تھی اور اگر کوئی کسی وجہ سے روزہ نہیں رکھتا تھا تو اُس کو بہت دکھ ہو تا تھا اور وہ بہت پچھتاتا تھا اور احترام کے طور پر چھپ کر کھانے کا اہتمام کر تا تھا مگر آج ہم کس دور سے گزر رہے ہیں کہ نہ رمضان کی خوشی نہ روزے کا احترام نہ نماز کی پا بندی بلکہ اگر کسی کو کہہ دو تو آگے سے جواب ملتا ہے ۔ یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے ۔ آپ ہمیں تبلیغ نہ کر یں۔ پہلے رمضان میں اور اس رمضان میں بہت ہی زیادہ فرق دیکھنے کو ملا ہے جیسےجیسے وقت گزرتا جا رہا ہے ویسے ویسے ہی اللہ تعالیٰ سے دوری اختیار ہو تی جا رہی ہے جب سے ہم اللہ کے احکامات سے غافل ہو ئے ہیں تب سے ہم پر آف ات اور ع ز اب کا سلسلہ جاری ہے مگر ہم اپنے اللہ کو یاد نہیں کر تے ۔

ہم ہر وہ گ ن ا ہ کر تے ہیں جو پہلے قوموں نے کیے اور اللہ نے اُن قوموں کو کبھی پتھر کے ذریعے، کبھی پانی کے ذریعے، کبھی پوری زمین کو ہی پلٹ دیا اور ہم میں بھی وہ سب برائیاں شامل ہیں جو پہلے کی قوموں میں تھیں اللہ نہات کتنا مہربان ہے کہ وہ ہمیں ع ز اب نہیں دیتا بلکہ اللہ پاک تو ہمیں کبھی کبھار زل زلے کے ذریعے کبھی سیلاب کے ذریعے، کبھی کرونا کے ذریعے اپنی طرف متوجہ ہونے کا موقع دے رہا ہے کہ آؤ میں ہی ہوں جو ان سب آ ف ا ت سے نجات دے سکتا ہوں آؤ میری ہی طرف آؤ کسی صورت مجھ سے توبہ کر لو مجھے سے کلام کر لو۔ مجھ سے گڑ گڑا کر دعا مانگ لو مگر ہم کس طرح کے مسلمان ہیں کہ ہم آ ف ا ت کو آزمائش کہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم ہر طرح کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ آپ لوگوں نے ایک تسبیح پڑھنی ہے اور اس تسبیح میں کیا پڑھنا ہے رب اغفر لی وتب علی انک انت التواب الر حیم صرف ایک تسبیح پڑھ کر سچے دل سے اللہ پاک سے اپنے گ ن ا ہ وں کی معافی مانگ لیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.