شوگر کنٹرول کرنے کا بہترین علاج۔

بھنڈی پوٹاشیم سے بھرپورغذا ہے جوانسانی جسم میں بلڈ پریشر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ بھنڈی کھا کر کافی دیر تک بھوک نہیں لگتی جو کہ وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔اس کے علاوہ بھنڈی میں اینٹی آکسیڈنٹ ، وٹامنز، معدنیات اور دیگر غذائی اجزاء موجودہیں جو مدافعتی نظام کو فائدہ پہنچاتے ہیں

اور شوگر جیسی موذی بیماری سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ بھنڈی فائبر سے بھرپور ایک مکمل غذا ہے جس کا باقاعدگی سے استعمال خون میں شوگر کی مقدار کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ بھنڈی کو پکا کر کھانا ہی صرف فائدہ مند نہیں ہے۔ بلکہ اس کے بیچ بھی خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔سال 2011 میں ایک مطالعہ کیا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ بھنڈی استعمال کرنے کے نتیجے میں خون کی شکر کم ہوجاتی ہے اور یہی بات ذیابیطس پر بہتر کنٹرول رکھنے میں خصوصی اہمیت رکھتی ہےاور اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھنڈی بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ بھی بھنڈی کے بہت سے فوائد ہیں اس میں شامل کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور جوڑوں کے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔ ماہرین طبی کے مطابق بھنڈی میں موجود لیس دار مادہ ہڈیوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔بھنڈی کے استعمال کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ یہ شوگر کے باعث خراب ہونے والے گردوں کو بھی مندمل کرتی ہے۔ ہم لوگ اپنے گھروں میں اکثر و بیشتر سستی سبزیوں کا استعمال کھانے میں کرتے ہیں ، قدرت نے بھی ان سبزیوں میں ایسی صلاحیت رکھی ہے جو کہ انسان میں قوت مدافعت

میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ تاہم اگر ہم ان کا مناسب طریقے سے استعمال کو یقینی بنائیں تو یہ کئی افراد کو مختلف نوعیت کی بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔بھنڈی کا شمار بھی ایسی ہی سبزیوں میں ہوتا ہے جو کہ نہ صرف کھانے میں مفید ہے بلکہ اس میں فائبر بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔برطانوی حالیہ تحقیق کے مطابق بھنڈی کے اجزاء کئی بیماریوں سے بچاو میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، اسکے اجزاء آنتوں کو صحت مند رکھنے میں بھی معاون ہیں۔ اسہی طرح بھنڈی شوگر کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔بھنڈی کا شوگر کے خاتمے کیلئے ٹوٹکا یہ ہے۔ کہ تین عدد بھنڈیاں لیں اور اسکے دونوں طرف کے سرے کاٹ دیئے جائیں اور ان بھنڈیوں کے اندر چھری سے چیرا لگادیا جائے تاکہ ان بھنڈیوں کے اندر جو لیس بھرا ہوا ہے وہ با آسانی سے باہر نکل سکے، اب ان بھنڈیوں کو پانی میں بھگو کر ساری رات رکھ دیں۔صبح ناشتے کے ایک گھنٹے بعد بھنڈیاں گلاس سے نکال دیں اور اسکے پانی کو بغیر ہلائے پی لیا جائے تو اس سے شوگر میں معجزاتی طور پر فرق پڑتا ہے اور عام طور پر شوگر لیول نصف سے بھی کم ہوجاتا ہے۔بھنڈی میں انسولین کے اجزاء معجزاتی طور پر پائے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بھنڈی کو اس نسخے کے تحت استعمال کرنے سے شوگر میں معجزاتی طور پر واضح فرق پڑتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.