عید سے پہلے چہرہ پُر کشش چاند جیسا۔ رمضان المبارک میں چہرے کی خوبصورتی کا پاورفل وظیفہ۔

اس تحریر میں چہرے کو خوبصورت بنانے کا وظیفہ شیئر کیاجارہا ہے جو کہ ان لوگوں کے لئے ہے جو خوبصورت ہونا چاہتے ہیں جو اپنے چہرے کو حسین بنانا چاہتے ہیں اس کے لئے آپ کو کسی کریم کی ضرورت نہیں ہے صرف اور صرف اللہ کا ایک نام پڑھنا ہے ۔یہ اللہ پاک کا ایک صفاتی نے ہے اور اس کا

وظیفہ بہت ہی مجرب و اکسیر ہے آپ کا چہرہ اتنا خوبصورت ہوجائے گا اتنا نورانی ہوجائے گا کہ آپ ہمیں دعائیں دیں گے ۔یہ وظیفہ چہرے کو خوبصورت بنانے کے لئے کیاجاتا ہے اس وظیفہ کی برکت سےچہرے پر قدرتی نور پیدا ہوجاتا ہے ایک نورانی چمک آجاتی ہے ۔ اس عمل کو مرد حضرات اور عورتیں دونوں کرسکتے ہیں اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کا چہرہ حسین خوبصورت اور دلکش ہو تو آپ اس عمل کو بتائے گئے طریقے سے کریئے اس عمل کو کرنے کا فائدہ خود آپ اپنی آنکھوں سے دیکھئے ۔اگر آپ ایسا کرتے 5 دن میں خون کی وریدوں صاف ہوجائیں گے آپ کو اللہ کا یہ نام یَاکَرِیمُ پڑھنا ہے ۔آپ کو اللہ کا یہ نام رات کو سونے سے پہلے پڑھنا ہے سب سے پہلے آپ کو تین بار درود شریف پڑھنا ہے درود شریف چاہیں تو نماز والا پڑھ لیجئے ورنہ جو بھی آپ کو یاد ہو وہی پڑھ لیجئے۔تین دفعہ درود شریف پڑھنے کے بعد اللہ کا یہ نام یَاکَرِیمُ کو اکیس مرتبہ پڑھ لینا ہے ۔

اکیس بار یہ اسم پڑھنے کے بعد وہی درود شریف پڑھیئے جو آپ نے اول میں پڑھا تھا۔اس عمل کو باوضو ہو کر کیجئے اور جس جگہ یہ عمل کریں اس جگہ کا پاک ہونا بھی لازمی ہے ۔ یہ سب پڑھ لینے کے بعد اپنے دونوں ہاتھوں پر پھونک ماردینے کے بعد اپنے چہرے پر اچھے طریقے سے پھیر لیجئے یہاں آپ کا عمل پوراہوگیا اس عمل کو روزانہ چالیس دن تک سوتے وقت کرتے رہنا ہے ۔اگر آپ چاہیں تو اس عمل کو اپنا معمول بنا لیجئے اور بغیر دنوں کو متعین کئے اس عمل کو کرتے رہئے ۔انشاء اللہ آپ کا چہرہ انتہائی حسین ہوگا اور آپ کے چہرے سے نور چھلکے گا۔لوگ آپ سے آپ کی خوبصورتی کو جاننے کا راز معلوم کرنے کی کوشش کریں گے اور آپ کو بھی چاہئے کہ کھلے دل کے ساتھ انہیں حقیقت حال سے آگاہ فرمائیے۔

یاد رہے کہ وظائف و اعمال کے اثر کا تعلق آپ کے اعمال سے بھی ہے ۔آپ گناہوں سے بچتے رہئے اور اپنے اوپر فرض کئے گئے اعمال و افعال کو لازمی ادا کیجئے۔اپنی نمازوں کا دھیان رکھئے اور تمام لوگوں کے حقوق ادا کرتے رہئے۔ جیسا کہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ ہر کوئی اسی خوبصورتی کے پیچھے بھاگ رہا ہے ہر کوئی یہی چاہتا ہے کہ اس کو خوبصورتی نصیب ہو تو اس وظیفے کی مدد سے آپ کا یہ خواب پایہ تکمیل ہو سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں وظائف کرنے کی توفیق عطا فر ما ئے بلکہ کامل یقین کے ساتھ وظائف کر نے کی توفیق عطا فر ما ئے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.