نبی ﷺ پودینہ کیوں پسند فرمایا کرتے تھے؟ افطار میں پودینہ کی چٹنی کیوں کھانی چاہئے؟

جس چیز کے بارے میں بتارہے ہیں وہ حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو بھی بے حد پسند تھا پودینہ قدرت کا وہ انمول تحفہ ہے جس میں بے شمار راز چھپے ہوئے ہیں اور ہمارے لئے یہ بے حد فائدہ مند ہے یہ خوشبو دار پودہ بھی ہے اورجڑی بوٹی بھی ہے قرآن مجید میں جن خوشبو دار پودوں کا ذکر ہوا ہے

اس میں پودینہ بھی شامل ہے اور اس خوشبودار پودے کے بارے میں کتاب ایحان العلوم میں لکھا گیا ہے کہ نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو پودینہ بے حد پسند تھا تویوں ہر کسی کو اس کا استعمال ضرور کرنا چاہئے کیونکہ اللہ نے اس خوشبو دار پودے میں شفا رکھی ہے اور یہ پودا ہر جگہ پایا جاتا ہے اس کا سبزیوں میں شمار کیا جاتا ہے اور زیادہ تر گھروں میں دیکھا جاتا ہے کہ سلاد یا چٹنی وغیرہ میں اس کا استعمال بہت زیادہ ہو تا ہے اس میں کیلشیم کی تعداد بہت زیادہ ہے اور دانتوں کی کمزوری کو بھی دور کر دیتا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ آپ کے چہرے کو ترو تازہ کر دیتا ہے بہت سے گھروں میں دیکھا جاتا ہے کہ اس کا قہوہ بھی استعمال کیا جاتا ہے جو بلغم نزلہ اور زکام وغیرہ کا خاتمہ کرتا ہے ۔ وقت کے ساتھ ساتھ جس طرح ہمارے رہن سہن کے طریقے بدلے بالکل اسی طرح بیماریوں کے بھی طریقے علاج بھی بدل گئے ہیں ہم قدرتی اجزاء کو فراموش کر چکے ہیں

اور ذرا سی چھینک بھی آجائے تو فورا ڈاکٹر کے پاس بھاگتے ہیں جب کہ قدرتی سبزی اور پھلو ں میں ایسی افادیت رکھی ہے کہ ہم چھوٹی بڑی ہر طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں مگر اب ہم لوگ جلد باز ہو گئے ہیں اور کچھ زمانے کے تقاضے اور وقت کی کمی ہے لہٰذا ہم قدرت کے ان خزانوں سے فائدہ اٹھانا مشکل سمجھتے ہیں جب کہ ذرا سی توجہ اور مستقل مزاجی سے ہم بہت سی بیماریوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں آپ پودینے کو ہی لے لیجئے نہایت سستی اور باآسانی ملنے و الی ایک جڑی بوٹی یا سبزی ہمارے لئے کس قدر افادیت لئے ہوئے اپنے سماں میں ہے عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ پودینے کو گھر میں چٹنی بنانے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے مگر یہ مزیدار چٹنی جہاں ذائقے اور خوشبو رکھتی ہے وہاں اس کے فائدے بھی بے شمار ہیں اس کی خوشبو آپ کے غدودوں کو متحرک کرتی ہے

جس سے بھوک لگتی ہے اور کھانا اچھی طرح سے ہضم بھی ہوتا ہے پودینے کے استعمال سے سردرد اور متلی کا خاتمہ ہوتا ہے اور پودینہ عمل تنفس سے متعلق بیماریوں کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے پودینہ تمام جلدی امراض میں بہت مفید ہے جیسے خارش کیل مہاسے اور گرمی دانے وغیرہ کا پودینے سے علاج کیا جاسکتا ہے پودینے کی بڑی خوبی الرجی سے بچاؤ کی ہے لیکن شدید قسم کی الرجی جس سے جسم پر خارش ہوتی ہے اور سرخ نشان پڑجاتے ہیں اس کے لئے پودینہ بہت فائدہ مند ہے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.