ہاتھ پاؤں کاسن ہونا اور سوئیاں چھبنا ، وجوہات اورآسان علاج

آخر کیوں ہوتے ہیں ہمارے ہاتھ اور پیر سن اور جانیے کچھ ایسے نسخے اورورزش جن کی مدد سے ہم انہیں ٹھیک کرسکتے ہیں۔ یہ نسخہ ان لوگوں کے لیے ہے جن کے ہاتھ اور پاؤں بہت زیادہ سن ہوجاتے ہیں اس کی وجہ ہے کہ ہمارے جسم میں بل۔ڈ سرکلو یشن کا صیحح سے کام نہ کرنا ۔ اور بل۔ڈ سرکلو یشن کی

وجہ سے ہی ہمارے جسم کا نروس سسٹم صیحح سے کام نہیں کرتا۔ جس کی وجہ سے ہمارے ہاتھ اور پاؤں بہت جلدی سن ہونے لگتے ہیں۔ جسے ہم لمنس بھی کہتے ہیں۔ اسی ہاتھ اورپیر کے جلد سن ہونے کے مسائل کوٹھیک کرنے کے لیے ایک ارویدی نسخہ لے کر آئے ہیں۔اس نسخے کی مدد سے اپنے ہاتھ اورپیر سن ہونے کے مسائل پر کافی حد تک قابو پاسکتے ہیں۔ اگر آپ کو یہ مسائل زیادہ ہیں تو آپ نسخے اور ایکسرسائز دونوں کو اپنائیے۔ اب آپ کو اس نسخے کے بارے بتاتے ہیں۔ لیکن پہلے یہ جان لیتے ہیں کہ ایسی کیا وجوہات ہیں ؟ کہ ہمارے ہاتھ اورپیر اتنے زیادہ سن ہوتے ہیں۔ آخر کیوں ہمارے ہاتھ اور پاؤں میں اتنی جھن۔جھاہٹ محسو س ہوتی ہے۔ اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ زیاد ہ وقت تک کسی ایک پوزیشن پر بیٹھے رہنے کی وجہ سے اور رات کو سونے کے بعد صبح جب ہم اٹھتے ہیں۔ اور جیسے ہی ہم اپنا پیر زمین پررکھتے ہیں ۔تو ہمارے پیروں میں جھنجھاہٹ ہوتی ہے۔ شروع میں لگتا ہے کہ ہمارے پاؤں میں کچھ کیڑے سے چل رہے ہوتے ہیں۔ اور آہستہ آہستہ یہ مسئلہ بڑھنے لگتا ہے۔ اورہمارے پیروں میں درد ہونے لگتا ہے۔ یہ ہمیں درد کا احساس کرانے لگتی ہے۔لمنس ہمارے جسم میں ہاتھ ، پیر ، کہنی اور کہیں بھی ہوسکتی ہے۔ اور اس کی بڑی وجہ ہمارے جسم میں بلڈ اور وٹامن بی بارہ کی کمی ہونا ہے۔

اکثرہمارے جسم میں جب بلڈ کی کمی ہوتی ہے۔ جب وٹامن بی بارہ کی کمی ہوتی ہےتو ہمارے جسم میں ہاتھ پیرسن ہونے کے مسائل زیادہ دیکھے جاتے ہیں۔ اس کی دوسری وجہ ہے کہ ہماری بلڈ سرکلو یشن کا صیحح کام نہ کرنا۔ اور نروس سسٹم میں دباؤآنا۔ جتنے بھی زیادہ فیٹی لوگ ہوتے ہیں یعنی کہ جو لوگ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں۔ ان میں یہ مسائل زیادہ دیکھے جاتے ہیں کیونکہ اکثر جب وہ کسی ایک پوزیشن پر زیادہ دیر تک بیٹھے رہتے ہیں ۔ تو ان کی نرو سسٹم میں دباؤ آجاتا ہے۔ اور ان کے ہاتھ پاؤں یا کوئی بھی ایریاجہاں سے نرو سسٹم دب جائے وہاں پر ان کا وہ ایریا سن ہونے لگتا ہے۔ لیکن اب تو زیادہ تر یہ مسائل چھوٹے بچوں اور پتلے لوگوں میں بھی آنے لگی ہے۔ اسے ٹھیک کرنے کےلیے کیا نسخے ہیں۔ اور کونسی وہ ایکسرسائز ہے جس کی وجہ سے ہم اپنے جسم میں ہونے والی سن مسئلہ پر آرام پاسکتے ہیں۔ سب سےپہلے ہم بات کریں ارویدوں نسخوں کے بارے میں ۔

پہلے نسخے کے لیے ہمیں چاہیے ہوگا ایک گلاس دود ھ ۔ اب اس میں تھوڑی سی ہلدی ڈال دیں۔ اچھی طرح سے مکس کرلیں اب اس دودھ کو ایک پین ڈال کر اچھی طرح سے گرم کر لیں۔ دو سے تین ابال آنے کے بعد آپ اسے ایک گلاس میں ڈال دیں۔ اور ہلکاگرم اسے پی لیں۔ دن میں ایک بارپینے سے آپ دیکھیں گے کہ آپ کے بلڈ سرکلو یشن میں کافی بہتر ی آئی ہے۔ آہستہ آہستہ بلڈ سرکلو یشن بڑھنے لگے گا۔ آہستہ آہستہ ہاتھ پیر سن ہونا بالکل کم ہوجائیں گے ۔ دوسری چیز جو آپ استعمال کرسکتے ہیں ۔ وہ ہے دراچینی۔ اس کے لیے آپ ایک گلاس ہلکا گرم پانی لیں۔ اس ہلکے گرم پانی میں ایک چھوٹے چمچ کا چوتھاحصہ یا اس سے بھی کم دارچینی پاؤڈر ڈال دیں اور مکس کرلیں اور پی لیں۔ اس کوپینے سے آپ کا بلڈسرکلویشن بھی بڑھے گا۔ اور آپ کا وزن بھی کم ہوگا۔ اب آپ کو پہلی ایکسر سائز کے بارے میں بتاتے ہیں کہ آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کی انگوٹھے کو اپنی انگلیوں میں بند کرلینا ہے۔

اور پھر اس کو آرام سے کھول لیں۔ اس کو کرتے وقت کوئی جلد با زی نہ کریں۔ آہستہ آہستہ یہ عمل دہراتے رہیں۔ اگلی ایکسر سائز میں آپ نے اپنے ہاتھوں کو ڈھیلی پوزیشن میں چھوڑ دیناہے۔ اور اس کے بعد اپنے ہاتھوں کو شیک کرنا ہے۔ اور یہ خیال رکھیں کہ اپنے ہاتھوں کو جھٹکا نہیں دینا۔ آہستہ آہستہ یہ عمل دہراتے رہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.