اس27 رمضان المبارک کی رات جس نے اللہ کے

آج ہم آپ کو رمضان المبارک کی 27 ویں رات یعنی شب قدر کے حوالے سے ایک خاص عمل بتائیں گے ۔ جوکہ بہت ہی طاقتور اور خاص عمل ہے ۔ جو کہ اللہ تعالیٰ اسم اعظم ہے۔ آپ کی کوئی بھی مشکل ہے یا پریشانی ہے۔ بس آپ نے 27 رمضان المبار ک کی رات ایک تسبیح اس اسم اعظم کی پڑھ لینی ہے۔

پھر اس کے کمالات اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے ۔ چاہے آپ کی پسند کی شادی کا مسئلہ ہے یا رشتوں کی بند ش کا مسئلہ ہے ۔ یا اچھے کاروبار کی تلاش میں ہیں۔ یا آپ کا کوئی عزیز کسی کے قید میں ہے۔ یا پھر آپ کو مال و دولت کی ضرورت ہے یا آپ دوسروں کی نظر میں مقام حاصل کرناچاہتے ہیں۔ یا آپ پر قرض ہے جس پر اترنے کے آپ کو کوئی اثرات نظر نہیں آرہے ۔غرض آپ کا کوئی بھی مسئلہ ہے۔ آپ اس کو 27 رمضان المبارک کی را ت کو کرکے دیکھیں پھر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ آپ پر کتنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرماتاہے۔ اس کی برکتیں اور رحمتیں آپ خود بھی دیکھ کرحیران رہ جائیں گے ۔ جس عمل کا آپ نے آج وظیفہ کرنا ہے وہ اسم اعظم یہ ہے ” اللھم انی اسالک بان لک الحمد ، لا الہ الا انت المنان بدیع السموات والارض، یا ذاالجلال والا کرام ، یا حی یا قیوم ” ۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور ایک شخص نمازپڑھ رہا تھا۔ نماز سے فارغ ہوکر اس نے دعا مانگی اے اللہ! میں تجھ سے مانگتا ہو۔ اس وسیلے کے ساری حمدوثناء تیرے لیے ہے تیرے سوا کوئی اور معبود نہیں ہے۔

تو ہی احسان کرنے والا اور آسمان اور زمین کو پیدا کرنے والا ہے۔ اے جلا ل اور عطاوبخشش والے ، اے زندہ جاوید، اے زمین او رآسمان تھامنے والے ۔ یہ سن کر نبی کریمﷺ نے فرمایا: اس نے اللہ سے اس کے اس اسم اعظم ، عظیم نام کے حوالے سے دعا مانگی ہے کہ جب اس کے حوالے سے دعا مانگی جاتی ہے ۔ تو وہ دعا قبول فرماتا ہے۔ سو ال کیا جاتا ہے۔ تو وہ دیتاہے۔ اس اسم اعظم کا وظیفہ آپ نے اس طرح کرنا ہے ۔ کہ نماز عشاء اور نماز تراویح ادا کرنے کے بعد دو رکعت نماز نفل اداکریں۔ پہلی رکعت میں سورت الفاتحہ کے بعد دس بار سورت الکافرون ا ور دوسری رکعت میں سور ت فاتحہ کے بعد دس بار سورت احد پڑھیں ۔ سلام پھیرنے کے بعد گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھیں ۔ اس کے بعد یہ اسم اعظم ” اللھم انی اسالک بان لک الحمد ،

لا الہ الا انت المنان بدیع السموات والارض، یا ذاالجلال والا کرام ، یا حی یا قیوم “کو ایک سوبارپڑھناہے ۔ اس اسم اعظم کو پڑھنے کے بعد پھر آپ نے گیارہ بار درود پاک پڑھناہے۔ اس کے بعدآپ نے اللہ سے اپنے مقصد کے لیے دعاکرنی ہے۔ جب آپ یہ وظیفہ کریں آپ کے ذہن میں وہ مقصد ہوناچاہیے ۔ جس کے لیے آپ اس عمل کو کررہے ہیں۔ پورے یقین اور اعتماد کے ساتھ اس عمل کوکریں۔ پھردیکھیں کہ اللہ تعالیٰ آپ پر کتنی رحمتیں کتنی برکتیں نازل فرماتا ہے۔ اس عمل کے بعد جب آپ عاجزی وانکسار ی کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں گے انشاءاللہ! آپ کو اس کاضرور فائدہ ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.