اس رمضان27،29 شب کو یہ اولاد کے لیے وظیفہ کرلیں

نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ : جنت کا ایک دروازہ ہے جسے “ریان” کہتے ہیں۔ اس دروازے سے قیامت کے دن روزے دار ہی داخل ہوں گے ۔ اور اس کے ساتھ ہی ایک اور حدیث شریف ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: روزہ دار کو دو خوشیاں حاصل ہوتی ہیں۔ ایک اس وقت جب وہ افطار کرتا ہے۔ تو خوشی محسو س کرتا ہے۔

اور دوسرا جب وہ اپنے رب سے ملاقات کرے گا۔ تو روزے کا ثواب دیکھ کر خوش ہوجائےگا۔ جیسا کہ نبی پاک ﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ : لیلتہ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں ہے۔ اس لیے ہر مسلمان مرد وعورت کو یہ کوشش کرنی چاہیے کہ ان آخری عشرے کی طاق راتوں میں بہت خشوع وخضوع اور عاجز ی وانکساری سے اپنے رب کے حضور مناجات کرے۔ نوافل ادا کرے ۔ ذکر الہی ٰ کرے ۔ نبی کریمﷺ پر زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھے۔ اور شب بیدار ی کرتے ہوئے خوب عباد ت کرے۔ اللہ تعالیٰ خصوصی فضل وکرم نازل فرمائے گا ۔ اور گن اہوں کی معافیت عطا فرمائےگا۔ آج کا جو یہ عمل ہے ایک تو آپ نے دو نفل اداکرنے ہیں۔ اور آپ کو ساتھ دعابتاتے ہیں۔ اس کے ساتھ اکتالیس لونگ اور اکتالیس کالی مرچ لینی ہیں۔ اس کےاوپر جو آیت بتائیں گے وہ پڑھ کر دم کرلینی ہے۔ دم کرکے اسی رات میں رکھ لینی ہے۔ بہت فضیلتوں والی رات ہے۔ انشاءاللہ ! آپ کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔ اولاد کے لیے انتہائی مجرب عمل ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کے حضور نوافل بھی اداکریں ۔

رمضان المبارک کی 27 ویں شب کو جو دو رکعت نفل نماز آپ نے پڑھنی ہے۔ وہ ہر رکعت میں سورت الفاتحہ کے بعد سات سات مرتبہ “سورت اخلاص” پڑھنی ہے۔ جب یہ نفل آپ ادا کردیں۔ اس کے بعد آپ نے ستر مرتبہ یہ دعاپڑھنی ہے۔ وہ دعایہ ہے ” استغفراللہ العظیم الذی لا الہ الا ھو الحی القیوم واتوب الیہ ” ۔ آپ نے یہ ستر مرتبہ دو رکعت نفل ادا کرنے کے بعد یہ دعا پڑھ لینی ہے۔ انشاءاللہ! آپ کے ماں باپ اور آپ کے گن اہوں کی بخشش ہوجائےگی۔ یہ وظیفہ عورت اور مرد دونوں کرسکتے ہیں۔ یہ عمل آپ نے اکتالیس عددکالی مرچ اور اکتالیس عدد لونگ لے کر ان پر کرنا ہے۔ اکتالیس مرتبہ آپ نے یہ آیت پر دم کرلینا ہے۔ یہ آیت قرآن پاک کی سورت “سورت الذریات” کی آیت نمبر سنتالیس ہے۔ اس کے شروع میں آپ نے “بسم اللہ ” پڑھنا ہے۔ اس کو اکتالیس مرتبہ پڑھ کر ان اکتالیس لونگ اور کالی مرچ پر دم کردینا ہے۔ یہ آیت قرآن پاک کی سورت الذریات کی آیت نمبر سنتالیس ہے۔ اس کے شروع میں آپ نے “بسم اللہ ” پڑھنا ہے ۔ اس کو اکتالیس مرتبہ پڑھ کر ان اکتالیس لونگ اور کالی مرچ پر دم کرلینا ہے۔

اکتالیس لونگ اور کالی مرچ خاتون نے کھانی ہے۔ اگر خاتون اور شوہر دونوں ہی یہ کھانا چاہتے ہیں تو دونوں بھی کھا سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے علیحدہ علیحدہ اکتالیس اکتالیس مرتبہ یہ آیت اس پر دم کریں گے۔ او ر دونوں کھائیں گے ۔ اگر دونوں نہیں کھاسکتے ۔ صرف ایک استعمال کرنا چاہتا ہے۔ یا خاتون کرلے۔ یا شوہر کرلے ۔ تو اس میں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔ رات کو سونے سے پہلے جو ہے ایک دانہ کالی مرچ اور ایک دانہ لونگ کا کھانا ہے۔ اور اس کے بعد سوجانا ہے۔ انشاءاللہ! اللہ کے فضل وکرم سے فضل ہوجائے گا۔ اور جو خواتین ہیں ۔ وہ خاص دنوں میں یہ استعمال نہیں کرسکتے ۔ بلکہ ان ایام میں ناغہ کریں گے ۔ جب پاک ہوجائیں گے تو یہ استعمال کریں گے باقی دن پورے کریں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.