دس گنا زیادہ طاقت ، 15 دن میں پتلا جسم موٹا

جتنی پریشانی وزن گھٹانے میں ہوتی ہے۔وزن بڑھانا بھی اتنا ہی مشکل ہے۔ کچھ لوگ کئی طرح کی ڈائیٹ کرتے ہیں مختلف طریقے اپناتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ان کا وزن وہیں کا وہیں اٹکا رہتا ہے۔ اور اس طرح سے وزن نہیں بڑھتا جس طرح سے وہ چاہتے ہیں ۔ اور گھٹتا ہواوزن نہ صرف کمزوری اور دبلا پن دکھاتا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ جسم میں طرح طرح کی تھکاوٹ اور سستی کاسبب بنتا ہے۔ اس لیے گھٹتے یعنی کم ہوئے وزن کو کبھی بھی نظراندا ز نہ کریں ۔ کیونکہ یہ جسم میں کئی طرح کی بیماریاں پیدا کرے گا۔ اور اسی لیے آج آپ کے لیے ایک ایسا نسخہ یا طریقہ لے کرآئے ہیں۔ جو آپ کے گھٹتے ہوئے وزن کمزور ی کو ختم کرکے آپ کا وزن تیزی سے بڑھائے گا۔ اس خورا ک کے لگاتار استعمال سے آپ کے جسم کا دبلا پن دور ہوگا۔ اور دبلا پتلاجسم اس کے لگاتا ر استعمال سے خوبصورت اور سیڈول بنے گا۔ اس خوراک کو آپ نے کیسے تیارکرنا ہے اور کیسے استعمال کرنا ہے؟ آئیے جلدی سے جان لیتے ہیں۔ اس خوراک کو ہم بنا کر دن میں دو وقت لیں گے ۔ جس سے یہ جسم کو اچھے سے لگے کہ جذب ہو اور تیز ی سے جسم بڑھے ۔ ا س کے لیے پہلی چیز چاہیے ہوگی وہ ہے اخروٹ۔ جسم کی کھوئی ہوئی طاقت کو واپس لانے اور خ ون بڑھانے میں اخروٹ بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ اور ساتھ دماغ کو تیز کرنے اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے کےلیے اخروٹ بہت اثردار ہیں۔ مارکیٹ سے اخروٹ لا کر توڑ کر ان کی گریاں نکال لیں۔

ان کو چھوٹوں چھوٹوں ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب ایک پین کو چولہے پررکھیں۔ اس میں ایک گلاس کچا دودھ کا ڈال دیں ۔ اور ایک سے ڈیڑھ اخروٹ کی گریوں کو چھوٹا چھوٹا کا ٹ کر دودھ میں ڈال دیں۔ دو سے تین ابال آنے کے بعد دودھ کو چولہے سے اتار لیں۔ اب اس دودھ کو ایک گلاس میں نکال لیں۔ دودھ اچھے سے بوائل ہوگیا ہے۔ اور یہ بہت ہی بہترین خوراک بن گئی ہے ۔ اب اس دودھ میں مٹھاس کے لیے ایک چمچ شہد یا مصری کا ڈال سکتے ہیں۔ ایک چمچ شہد ڈالنے کے بعد اس کو اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ اس اخروٹ والے دودھ کے ساتھ آپ نے یہ خورا ک لینی ہے۔و ہ ہے ابلے ہوئے کالے چنے اور ایک ابلاہو اآلو ہے۔ جسم میں گھوڑے جیسی طاقت لانے کے لیے چنے بہت فائدہ مند ہیں۔ ساتھ ہی جسم میں کمزوری او ر دبلا پن ختم کرنے کی دیسی خوراک ہے۔ چنے کےساتھ آلو کھانے سے یہ ہمارے گھٹتے ہوئے وزن کو تیزی سے بڑھائے گا۔ آپ نے ایک مٹھی لینی ہے کالے دیسی ابلے ہوئے چنے اور اب اس میں ایک ابلے ہوئے آلو کوباریک کاٹ کر ڈال دیں ۔ چاہیں تو آلو کو میش کرکے بھی ڈال سکتے ہیں۔ اب چنوں اور آلوؤں پر ہلکاسا نمک چھڑ ک لیں۔ اچھی طرح سے مکس کرلیں۔

یہاں پر دونوں خوراکیں بن کر تیار ہیں۔ اخروٹ والا دودھ اور ابلے ہوئے چنے اور آلو۔ آئیے جانتے ہیں ۔ اس خوراک کو وزن بڑھانے کےلیے اس کو کیسے استعمال کرنا ہے۔جس سے آپ کی کمزوری بھی دور ہوں۔ دن کی شروعات آپ کو اس اخروٹ والے دودھ کے ساتھ کرنی ہے۔ا سکے لیے آپ جب صبح اٹھتے ہیں ۔ واک جاتے ہیں۔ یا جم وغیرہ جاتے ہیں۔ ا سکے بعد اس اخروٹ والے دودھ کو پینا ہے۔ اگر آپ جم وغیرہ نہیں جاتے تو پھر بھی آپ کم سے کم دس منٹ کی سیر ضرور کریں۔ اور پھرآپ اس اخروٹ والے دودھ کو پی لیں۔ ایسا کرنے سے یہ آپ کی باڈ ی میں اچھے سے لگے گا۔ جذب ہوگا۔ او ردن بھر کی کمزوری ختم کرکے جسم میں انرجی لائے گا۔ اور مسلز ریکوری کرکے وزن بڑھانے کے لیے شام کو آپ نے کھانا ہے اس خوراک یعنی ابلے ہوئے چنوں اور آلوؤں کو۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کے مسلز ریکوری میں کتنا فائدہ کرے گا۔ اس سے آپ کے مسلز بڑھیں گے ۔ جسم میں انرجی بڑھے گی۔ آپ کے وزن کو بڑھائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.