تربوز کو اس طریقے سے کھا لیں طوفانی سپیڈ سے وزن کم کریں

آج آپ کوتربوز سے وزن کم کرنے کا طریقہ بتائیں گے ۔ تربوز کو کس طرح سے استعما ل کریں گے ؟ کہ وزن تیزی سے کم ہو۔ تربوز ایک ایسا جادوئی پھل ہے جو بلڈ پریشر اور دل کے امراض سے بچانے کے ساتھ ساتھ وزن بھی کم کرتا ہےتربوز میں پانی کی غیر معمولی مقدار جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتی ہے۔

اس میں موجود امائینوایسڈ صحت پر بہت مثبت طور پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ تربوز میں موجود اجزاء وزن بھی کم کرتے ہیں۔ لیکن اس کی صحت پر کوئی منفی اثرات بھی نہیں ہوتے۔ تربوز میں کیلشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔ جو کہ واٹر سے نجات میں بھی مدد دیتا ہے۔ جسمانی وزن کا پچاس سے ساٹھ فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔اس سے زیادہ مقدار کو واٹر ویٹ کہاجاتا ہے جوکہ پیٹ پھولنے اور سوجن کا با عث بن کر لوگوں کو زیادہ موٹا دکھاتا ہے۔ تربوز کا شربت پینے سے جسمانی چربی گھلتی ہے۔ جبکہ کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی آتی ہے۔ اس پھل کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں انتہائی کم کیلوریز ہوتی ہیں۔ اور یہ بھوک کا فوری اور مؤثر علاج بھی ہے۔ وہ لوگ جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں ان کو چاہیے کہ اپنی روزانہ کی خوراک میں تربوز کوضرور شامل کریں۔یہ جسم میں پانی کی مقدا ر کو پور ا کرتا ہے جسے گرمیوں میں ڈی ہائیڈریشن نہیں ہوتی۔ جب جسم میں پانی کی مقدار بالکل مناست اور متوازن ہوگی پھر آپ کی جلد تروتازہ نہ رہے ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔ چہرے کے داغ دھبے دور کرنے کے لیے تربوز بہت ہی اہم ہے تربوز ہم بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ لیکن اس کاجو حصہ ہم بیکار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں ۔ایسے ہی آپ کو طوفانی سپیڈ سے وزن کم کرنے کا طریقہ بتائیں گے ۔ جس کے کچھ دن کے استعمال سے آپ اپنا بڑھ ا ہوا وزن آسانی سے کم کرسکتے ہیں۔

تربوز کے چھلکے جو ہم لوگ پھینک دیتے ہیں۔ لیکن آج سے نہ پھینکیں ۔ اس سے ہم ڈرنک تیار کریں گے ۔ جو تیزی سے وزن کم کرے گا۔ تربوز کا اوپر لال والا حصہ کا ٹ لیں۔اور اسے فریج میں رکھ دیں۔ٹھنڈا ہونے کےبعد آرام سے کھانا ہے۔ جو چھلکے ہیں۔ ان کو بھی چھوٹے چوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب جوسو مشین لے لیں۔ اور ان ٹکڑوں کو اس میں ڈال دیں۔ اس کے علاوہ ایک انچ ادرک کاٹکڑا بھی کاٹ کر ڈال دیں۔ پانچ سے آٹھ پتے پودینے کے ڈال دیں۔ اگرآپ کو پسند آئے ٹھیک ورنہ اس کو اسکپ کردیں۔ اس میں ایک لیموں کار س ڈال دیں۔اب اس کو اچھے سے گرینڈ کرلیں۔ اب آپ کا ویٹ لوز شربت تیار ہے۔ آج کل رمضان چل رہا ہے تو افطار کے ایک گھنٹے بعد آپ اسے پی لیں۔ رمضان کے بعد آپ اس ڈرنک کو صبح نہارمنہ استعمال کریں۔ کیونکہ صبح نہار منہ تربوز کھانا ب بہت مفید ہے۔ یہ ٹھنڈا ٹھار شربت استعمال کریں۔ اوراپنا وزن تیزی سے کم کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.