جمعۃ الوداع کی رات بارہ نفل اس طرح پڑھ لیں پھر سجدے میں یہ کلمات پڑھ کر دعا کر یں۔

آج کا وظیفہ رمضان شریف کے آخری جمعہ کے حوالے سے ہے اس میں آپ نے مغرب کی نماز کے بعد بارہ رکعت نفل ادا کرنے ہیں چھ سلام کے ساتھ اور اس کا طریقہ کار آپ کو آ گے جا کر بتاتے ہیں۔ لام کی پانچ بنیادی تعلیمات میں توحید، نماز، زکاة اور حج کے ساتھ ماہ رمضان کے روزوں کا بھی شمار ہے ۔

ماہ رمضان بڑی فضیلتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ اس مہینہ میں اہل ایمان کی طرف اللہ تعالی کی خصوصی رحمتیں متوجہ ہوتی ہیں۔ احادیث و آثار میں رمضان شریف کے بڑے فضائل اور برکات مذکور ہیں۔ احادیث کے مطابق رمضان کے تین عشرے تین مختلف خصوصیات کے حامل ہیں اور ہر ایک پر خصوصی رنگ غالب ہے۔ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت میں ہے۔ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کاہے، دوسرا عشرہ مغفرت کااور تیسرا عشرہ جہنم سے آزادی کا)یوں تو رمضان کا پورا مہینہ دیگر مہینوں میں ممتاز اور خصوصی مقام کا حامل ہے، لیکن رمضان شریف کے آخری دس دنوں (آخری عشرہ) کے فضائل اور بھی زیادہ ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں عبادت وطاعت ، شب بیداری اور ذکر و فکر میں اور زیادہ منہمک ہوجاتے تھے۔ احادیث میں ذکرہے، ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی

ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آخری عشرہ میں اتنا مجاہدہ کیا کرتے تھے جتنا دوسرے دنوں میں نہیں کیا کرتے تھے اسی مفہوم کی احادیث مروی ہیں جن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ رمضان کے اخری عشرہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے معمولات دیگر ایام کے مقابلہ میں بڑھ جاتے تھے۔ وسرا خصوصی معمول جس کا ذکرحدیث میں ہے وہ ہے اپنے اہل خانہ کو رات میں عبادت کے لیے جگانا۔احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھروالوں کو سارا سال ہی جگایا کرتے تھے ، لہٰذا رمضان المبارک میں خصوصیت کے ساتھ جگانے کے ذکر کا صاف مطلب یہی ہے کہ رمضان کے آخری عشرہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی گھروالوں کو باقی سارے سال کی بہ نسبت جگانے کا زیادہ اہتمام فرماتے تھے ۔جمعہ کی رات بعد مغرب کے بارہ رکعت نفل چھ سلام سے ادا کی جا تی ہے۔

ہر عکت میں بعد الحمد کے سورۃ القدر تین بار اور سورۃ اخلاص بارہ مر تبہ پڑھے۔ اس کے بعد ستر بار پڑھے اللھم صل علی محمد ن النبی الا می وعلی الہ وسلم پھر سجدہ میں جا کر ستر بار پڑھے۔ سبو ح قدوس رب الملا ئکۃ والروح اور پھر سر اٹھا ئے اور کہے ستر مرتبہ پھر دوسرا سجدہ اسی طرح کرے پھر جو دعا مانگے گا قبول ہو گی۔ جیسا کہ ہم سب ہی اس بات سے بہت ہی اچھے سے واقف ہیں کہ اللہ پاک نے اپنے بندوں کی بخشش کے لیے اور دعاؤں کی قبولیت کے لیے یہ مہینہ بھیجا ہے تو ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.