امام علی کا بتایا ہوا خاص عمل نصیب بدل جائے گا

اگر آپ مانتے ہیں کہ ذکر اللہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا اور اس کی پابندی کرنا مشکل نہیں ہے ۔ تو یہ وظیفہ آ پ کے لیے ہے۔اس میں آپ کو بتائیں گے کہ آپ نے رمضان کے آنے سے قبل کونسا ایسا وظیفہ کرلیناہے۔ جو اس قدر بابرکت ہے ۔ کہ رمضان سے قبل ہی آپ کی تقدیر بدل دے گا۔ آپ کو اتنا نواز دیا جائے گا۔

کہ آپ کی سوچتے رہ جاؤ گے ۔ کہ آپ سے کونسی ایسی نیکی سرزد ہوگئی ہے۔ کہ اللہ تعالیٰ نے خوش ہو کر آپ کو بے تحاشہ نوازنا شروع کردیا۔ بس ایسی حالت اگر بن جائے تو اللہ کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیے۔ یہ وظیفہ اللہ کے خاص بندے حسن بصری ؒ سے روایت ہے کہ امام حسن بصری ؒ ایک مرتبہ اپنی مجلس میں تشریف فرماتھے۔ایک شخص آیا اور حسن بصری ؒ سے خشک سالی کی شکایت کی۔ حسن بصری ؒ نے اس شخص کو استغفار کی تلقین کی۔ کچھ دیر بعد دوسرا شخص آیا اس نے امام صاحب سے بے اولادی کی شکایت کی حسن بصری ؒ نے اس کو بھی استغفا ر کی تلقین کی ۔ کچھ دیر بعد ایک اور شخص آیا ا س نے امام صاحب ؒ سے فقر وفاقہ اور تنگدستی کی شکایت کی ۔ حضر ت حسن بصری ؒ نے اس کو بھی استغفا ر کی تلقین کی۔ حاضرین مجلس میں سے کسی نے امام صاحب ؒ سے اظہار تعجب کیا کہ تین مختلف اشخاص نے تین مختلف شکایات بیا ن کیے۔ اور آپ نے ایک حل بتایا۔امام حسن بصری ؒ نے فرمایا: کیا تم نے قرآن پاک کی آیت نہیں پڑھی۔ انہوں نے قرآن کی سورت نوح کی آیت سنائی ۔ جب حضرت نوح ؑ نے اپنی قوم سے کہا کہ

اپنے پروردگا ر سے مغفرت مانگو۔ یقین جانو وہ بہت بخشنے والا ہے۔ وہ تم پر آسمان سے خوب بارشیں برسائے گا۔ اور تمہارے اعمال اور اولاد میں ترقی دے گا۔ اور تمہارے خاطر نہریں مہیا کردے گا۔ استغفار دنیا اور آخرت کے بڑے مسائل کا حل ہے۔ ذکر اللہ کے فضائل بہت زیادہ ہیں ۔ عملاً ذکر اللہ بہت آسا ن ہے۔ انسان ہر حالت میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرسکتا ہے۔ اس کے لیے وضو کی شر ط نہیں اور نہ ہی اس میں جسمانی مشقت ہے۔ جبکہ اس کا اجر وثواب بہت ہی زیادہ ہے ۔استغفراللہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا اور اس میں کوئی مشکل نہیں ہے۔آج کا یہ عمل استغفار کا عمل ہے اس میں آپ کوئی سا بھی استغفار پڑھ سکتے ہیں

اوردن بھر میں کسی بھی وقت چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے باوضو اور بے وضو ہر حال میں استغفا ر یا استغفراللہ اپنے گن اہوں کو سامنے رکھتے ہوئے استغفار پڑھتےرہیں۔ انشاءاللہ ! استغفار پڑھنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کی مشکل ، ہرپریشانی ، ہر تنگی ، ہر آزمائش سے نجات عطا فرما کر ہمیں راحت ، چین، سکون اور خوشحالی والی زندگی عطا فرمائیں گے۔ اگر ہمیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی یا مشکل ہے۔ ہم ایک استغفا ر کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیتے ہیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ پانچ وقت کی نماز اور قرآن کریم کی تلاوت کو اپنا معمو ل بنا لیتے ہیں۔ تو اس ایک عمل کی برکت سے اللہ تعالیٰ ہم پر اپنا خاص لطف و کرم فرماتے ہوئے اور ہماری ہرقسم کی مشکل اور پریشانی کو دور فرمادیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.