سادے پانی میں یہ ایک دانہ ملاؤ اور سدا بہار جوانی پاؤ

آج آپ کو ایک ایسا فیس ٹونر کے بارے میں بتائیں گے۔ جو آپ کی سکن تمام جھریوں کوختم کرے گا۔ اور آپ کی ایجنگ کے پروسیس کو آہستہ کردے گا۔ مطلب یہ کہ آپ کے چہرے پر جو جھریاں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ یہ ان کو مکمل ختم کرکے آپ کے چہرے کو جوان بنا دے گا۔ اور اس میں زیادہ نہیں صرف

ایک ہی چیز استعمال ہوگی ۔ جو کہ آپ کو کچن سے ہی مل جائےگی۔یہ سوفیصد قدرتی ہے۔ اور ہرقسم کی سکن پر سوٹ بھی کرے گا۔ اس نسخہ کو بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ اس کو بنانے کےلیے سب سے پہلے اسٹار انیس یعنی بادیان کے پھول چاہیے ہوں گے ۔ یہ وہی پھول ہیں جو بریانی وغیرہ میں خوشبو کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ بادیا ن کے پھول ہماری سکن سے جھریوں کو ختم کرتے ہیں ۔اور ہماری سکن کو جوان بنا تے ہیں۔ آپ نے چوتھائی کپ یہ پھول لینے ہیں۔ اب اس میں ایک کپ ساد ہ پانی کا ڈال دیں۔ اور پھر اس کو آہستہ آنچ پر پکائیں۔ تقریباً پندرہ سے بیس منٹ دھیمی آنچ تک پکاتے رہیں۔ جب بیس منٹ ہوجائیں تو چولہے کو بند کردیں۔ اور اس کو ٹھنڈا ہونے کےلیے رکھ دیں۔اوراس کو ایک باؤل میں چھان لیں۔ یہ اب آپ کا اینٹی ایجنگ ٹیونر تیار ہے ۔ تین سے چار دن تک سٹو ر کرسکتے ہیں۔ آپ اس کو کسی روئی پر لگا کر اپنے چہرے پر ہلکے ہاتھ سے لگانا ہے۔ اور اسے ہوا میں ہی سوکھنے کےلیے چھوڑ دینا ہے۔ آپ نے اس کو دھونا نہیں ہے۔

جب یہ سوکھ جائے تو کوئی سابھی موئسچرائزر لگا لیں۔ ایسا آپ نے روزانہ ایک مرتبہ دن کے کسی بھی وقت کرنا ہے۔ اور آپ کا چہر ہ پھر سے جوان دکھنے لگے گا۔ یہ بہت ہی آسان او رسادہ ٹپس ہے۔ اگر جھریاں ختم کرنی ہیں ۔تو اتنا تو ہر کوئی کرسکتا ہے۔ اس کو ضرور استعمال کریں آپ کو واضح فرق دکھائی دے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.