رمضان المبارک کے آخری دس دنوں میں بڑی برکت ہے

اس ماہ مبارک کی ہرگھڑی ہر ساعت اپنے اندر اہل ایمان کے لیے بے شمار برکتیں لیے ہوئے ہیں ۔ مگر اس مقدس مہینے کے آخری دس دنو ں آخری عشرے کی طاق راتوں میں اہل ایمان پر رحمتوں اور برکتوں اور عظمتوں کا نزول اپنے عروج کو پہنچ چکا ہوتا ہے۔ اس لیے اس ماہ مقدس کے آخری عشرے کی

ان پانچ راتو ں کی قدر کریں۔ کیونکہ یہ پانچ راتوں طاق راتوں میں سے عظیم راتیں ہیں۔ طاق راتوں میں سے ایک عظیم رات جو ” شب القدر” کہلاتی ہے۔ ان پانچ تاریخوں میں آتی ہے۔رمضان کی اکیس تاریخ، تئیس تاریخ، پچیس تاریخ، ستائیس تاریخ اور انتیس تاریخ ہوتی ہیں۔ آپ کوشش کریں کہ ان راتوں میں آپ نے زیادہ سے زیادہ نفلی عبادت کرنی ہیں۔ نوافل پڑھیں۔ زیادہ سے زیادہ نوافل آپ نے صلوۃ التوبہ کے پڑھنے ہیں۔ اور اپنے گن اہوں پر ندامت کے آنسو بہائیں ۔ اللہ کریم آپ کی ہردعاکو سنے گا۔ اور قبول فرمائےگا۔ رمضان کے آخری عشرے میں آپ نے جو دعا پڑھنی ہے۔ وہ دعا “اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنا یا غفور ” ہے۔ ترجمہ: اے اللہ!ً توبہت زیادہ مع اف فرمانے والا ہے۔ معا ف کرنے کو پسند کرتا ہے۔ بس تو ہمیں مع اف فرمادے اے مغفرت کرنے والے ۔ آپ نے اس دعا کو رمضان کے آخری عشرے میں روزانہ اکیس مرتبہ پڑھناہے اول وآخر تین تین مرتبہ درود پاک لازم پڑھنا ہے۔ او ر اس کےعلاوہ آپ نے ایک اور دعا پڑھنی ہے۔ جس کو آپ نے روزانہ کی بنیاد پر ایک سومرتبہ پڑھناہے۔ اگر آپ ہرنماز کےبعد اس دعا کو ایک سومرتبہ پڑھیں گے ۔

تویہ بہت ہی مفید اور پرتاثیر عمل ہے۔ وہ دعا ” اللھم اجرنا من النار” ہے۔ ترجمہ: اے اللہ! ہم کوآگ کےعذاب سے بچا۔ یعنی جہنم کی آگ سے بچا۔ آپ نے ان کلمات کو روزانہ ایک سومرتبہ پڑھناہے۔ اگر آپ ہر نماز کےبعدایک سو مرتبہ پڑھیں گے تو اس کی فضیلت اور زیادہ بڑھ جائے گی۔ یا درکھیں ! رمضان المبارک میں ایک نیکی کا ثواب ستر گ نا بڑھا دیا جاتا ہے جو کہ عام دنوں میں ایک نیکی کرنے پر دس گنا ثواب ملتا ہے۔ لیکن دیکھیں ہمارے اس ماہ مقدس کی کتنی فضیلت ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ نے ہرنیکی کا ثواب ستر گنا بڑھا دیا ہے۔ گزارش ہے کہ اس آخری عشرے میں آقا دوجہاں ﷺکی خدمت میں زیادہ سے زیادہ درود پاک کا نذرانہ پیش کریں۔ چلتے پھرتے ، اٹھتے بیٹھتے

آپ منہ میں چھوٹا سا بھی درود پاک پڑھ سکتے ہیں۔ درود ابراہیمی آپ کو مشکل لگتا ہے آپ چھوٹا درود پاک بھی پڑھ سکتے ہیں۔ جبکہ درود ابراہیمی زیادہ افضل ہے تو درود ابراہیمی پڑھیں۔ اسکی بہت زیادہ فضیلت ہے۔ آپ اس عمل کو آخری عشرے میں لازم کریں۔اور اللہ کی رحمتوں ، برکتوں اور نعمتوں سے مالا مال ہوجائیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.